سرکاری اسکول فیل نہیں ہوئے، ان کو چلانے والی حکومتیں فیل ہوئی ہیں

05:52 PM Apr 17, 2019 | جاوید انیس

سرکاری اسکولوں کو بہت ہی اسپانسرڈ طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ پرائیویٹ اسکولوں  کی طرف سے اس بات کی غلط تشہیر کی گئی ہے کہ سرکاری اسکولوں سے بہتر پرائیویٹ اسکول ہوتے ہیں اور سرکاری اسکولوں میں اصلاح کی کوئی گنجائش نہیں بچی ہے۔