حید ر آبا دسے بی جے پی ایم ایل اے ٹھاکر راجا سنگھ لودھ نے رام نومی پر ہندوستانی فوج کو ایک گانا نذر کیا تھا ، جس کو پاکستان نے چوری کیا ہوا بتایا ہے ۔ ان کے دعوے کے بعد ایم ایل اے نے کہا –ہوسکتا ہے کہ انہوں نے میرے گانے کی کاپی کی ہوکیوں کہ ہمیں پاکستان جیسے دہشت گرد ملک سے کچھ بھی کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ٹھاکر راجا سنگھ لودھ، فوٹو بہ شکریہ ٹوئٹر
نئی دہلی : پاکستانی فوج نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ ہندوستان کے ایک ایم ایل اے نے اس کے گانے کی نقل کرکے اس میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ ہندوستانی فوج کو نذر کیا ہے۔پاکستانی فوج نے بی جے پی کے اس ایم ایل اے کو نصیحت بھی دے ڈالی ہے کہ وہ سچ بولنے میں بھی پاکستان کی نقل کرے۔واضح ہوکہ 12 اپریل کو تلنگانہ کی گوشا محل اسمبلی سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے ٹھاکر راجا سنگھ نے
ٹوئٹ کیا تھا ، میرا نیا گانا، جو شری رام نومی کے موقع پر 14 اپریل کو دوپہر 11:45 بجے جاری کیا جائے گا ،جو ہماری ہندوستانی فوج کو نذر ہے۔پاکستانی فوج کے میجر جنرل آصف غفور نے اس بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ، خوشی ہوئی کہ آپ نے اس کی نقل کی ، لیکن سچ بولنے میں بھی نقل کریں ۔
مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق، لودھ نے زندہ باد پاکستان –گانے کی نقل کی اور اس میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ اس کو زندہ باد ہندوستان کر دیا اور پھر اس کو ہندوستانی فوج کی نذر کردیا۔
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ گانا دل کی ہمت وطن کو کاپی کیا گیا ہے اور گانے میں پاکستان زندہ باد کی جگہ ہندوستان زندہ باد کر دیا گیا ہے۔وہیں بی جے پی ایم ایل اے نے وضاحت کی ہے کہ ان کو نہیں پتہ تھا کہ یہ گانا اصل میں پاکستان کا ہے۔انہوں نے کہا – میں نے یہ گانا سنا تک نہیں تھا تو مجھے کیسے پتہ ہوگا کہ ان لوگوں نے کس طرح اس گانے کو کمپوز کیا ہے ۔ہوسکتا ہے کہ انہوں نے میرے گانے کی کاپی کی ہو کیوں کہ ہم ہر سال رام نومی سے کئی مہینے پہلے گانا تیار کر لیتے ہیں ۔
ایم ایل اےنے ٹوئٹ کر کے کہا – اچھا لگا یہ جان کر کہ پاکستانی میڈیا بھی میرے گانے ہندوستان زندہ باد کو کور کر رہا ہے۔ میں یہ جان کر زیادہ حیران ہوں کہ ایک دہشت گرد ملک میں گایک بھی ہیں ۔ ہوسکتا ہے کہ پاکستان کے گانے والوں نے میرے گانے کی کاپی کی ہو کیوں کہ ہمیں پاکستان جیسے دہشت گرد ملک سے کچھ بھی کاپی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایم ایل اے کے اس ردعمل پر پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے جواب دیا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ، پاکستانی میڈیا اس مبینہ گانے کو کور نہیں کررہا ہے ۔ باقی دنیا میں اس کو کچھ اور کہتے ہیں … میرے پچھلے ٹوئٹ کا دوسرا جملہ –سچ بولنے کوبھی کاپی کریں ‘ اب بھی معنی رکھتا ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)