مرکزی وزارتوں اور محکموں میں نو لاکھ سے زیادہ عہدے خالی: حکومت

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے عملہ (پرسنل)جتندر سنگھ نےبتایا کہ مرکزی حکومت کی 78 وزارتوں اور محکموں میں 9.79 لاکھ سے زیادہ اسامیاں ہیں، جن میں سے 2.93 لاکھ ریلوے میں، 2.64 لاکھ ڈیفنس (سول)میں اور وزارت داخلہ میں 1.43لاکھ اسامیاں خالی ہیں۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے عملہ (پرسنل)جتندر سنگھ  نےبتایا کہ مرکزی حکومت کی 78 وزارتوں اور محکموں میں 9.79 لاکھ سے زیادہ اسامیاں ہیں، جن میں سے 2.93 لاکھ ریلوے میں، 2.64 لاکھ ڈیفنس (سول)میں اور وزارت داخلہ میں 1.43لاکھ اسامیاں خالی ہیں۔

سینٹرل سکریٹریٹ۔ (تصویر کریڈٹ: مارک ڈینیئلسن/فلکر (CC BY-NC 2.0))

سینٹرل سکریٹریٹ۔ (تصویر کریڈٹ: مارک ڈینیئلسن/فلکر (CC BY-NC 2.0))

نئی دہلی: حکومت نے جمعرات کو پارلیامنٹ میں بتایا کہ مرکزی حکومت کی 78 وزارتوں اور محکموں میں 9.79 لاکھ سے زیادہ اسامیاں ہیں۔ ان میں سے ریلوے میں 2.93 لاکھ، ڈیفنس (سول) میں 2.64 لاکھ اور وزارت داخلہ میں 1.43 لاکھ اسامیاں ہیں۔

راجیہ سبھا میں بی جے پی رکن سشیل کمار مودی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت  برائے عملہ جتندر سنگھ نےیہ جانکاری دی۔

انہوں نے کہا کہ روزگار دینے کے لیے سرکار  کی پہل پر ‘روزگارمیلہ’ پروگرام جاری ہے اور ایک سال کی مدت میں یہ 10 لاکھ نوجوانوں کو منافع بخش  نوکری کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ روزگار اور اپنا روزگار پیدا کرنے میں کیٹالسٹ کے طور پرکا کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ‘روزگار میلہ’ پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور مختلف مرکزی وزارتوں، محکموں، سینٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگس اور خود مختار اداروں میں نوجوانوں کی تقرری کی جا رہی ہے۔

وزیر نے کہا کہ ایک قومی بھرتی ایجنسی تشکیل دی گئی ہے اور اس نے مرکز کے ساتھ ساتھ ریاستوں میں بھرتی کے نظام کا تفصیلی مطالعہ کیا ہے تاکہ بہترین طریقوں کو اپنایا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینے میں سینٹرل سکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس) کے افسران کی نمائندگی کرنے والی ایک اکائی نے محکمہ پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کواس  سروس میں خالی اسامیوں کے بارے میں بتایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 2023 کےاواخر تک مرکزی حکومت کی  تقریباً 10 لاکھ اسامیوں کو پُر کرنے کے اعلان کے باوجودسی ایس ایس کے سیکشن آفیسرز کی تقریباً 45 فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں کیونکہ 2013 سے کئی افسران کو ترقی نہیں دی گئی ہے۔

سی ایس ایس فورم نے کہا تھا کہ سیکشن آفیسر (ایس او) گریڈ میں 1624 اسامیاں خالی ہیں، جبکہ منظور شدہ تعداد 3600 ہے۔ اس نے یہ بھی جوڑاتھا کہ ایس او سکریٹریٹ ایڈمنسٹریشن میں ایک اہم عہدہ ہے کیونکہ وہ دوسرے افسران کے درمیان کام کی تقسیم، تال میل اوروقت پر  خط و کتابت اور دیگر مواصلات کے لیے ذمہ دار ہیں۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)