وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے لوک سبھا میں بتایا کہ ملک کی42سینٹرل یونیورسٹی میں کل 18647عہدے خالی ہیں، جن میں 6210 ٹیچنگ اور 12437نان ٹیچنگ پوسٹ ہیں۔
نئی دہلی: ملک کےلگ الگ حصوں میں نوکریوں اور مختلف عہدوں کو بھرنے کے لیے ہوئےامتحانات کے نتائج نکالنے کے لیے ہو رہے احتجاجی مظاہروں کے بیچ مرکزی حکومت نے جانکاری دی ہے کہ سینٹرل یونیورسٹی میں اٹھارہ ہزار سے زیادہ پوسٹ خالی ہیں۔
پارلیامنٹ میں
ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے بتایا کہ خالی پڑے عہدوں میں 6210 ٹیچنگ اور 12437 نان ٹیچنگ پوسٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی(اگنو)میں196ٹیچنگ اور 1090نان ٹیچنگ پوسٹ خالی پڑے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ تین سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی میں52ٹیچنگ اور 116نان ٹیچنگ پوسٹ خالی ہیں۔وزیرنے کہا کہ عہدوں کا خالی ہونا اور بھرتے رہنا ایک مستقل عمل ہے۔ وزارت تعلیم اور یوجی سی یونیورسٹی پر نظر رکھتے ہیں۔
انہوں نے آگے کہا کہ یوجی سی نے 4 جون، 2019 کو یونیورسٹی اور کالجوں کو خالی عہدوں کو بھرنے کے لیے گائیڈلائن دیےتھے، جن کے تحت سلیکشن کی کارروائی اور بحالی کے لیے طے وقت دیا گیا ہے۔ خالی عہدوں کو بھرنے کا کام یونیورسٹی کو کرنا ہوتا ہے۔
نیوز18 کے مطابق، اتنی بڑی تعداد میں پوسٹس خالی ہونے، جواساتذہ کی کل طےشدہ تعداد کی ایک تہائی ہے، کے باوجود سرکار نے کہا ہے کہ وزارت موجودہ وقت میں ایڈہاک، کانٹریکٹ یا گیسٹ فیکلٹی کے بطور کام کر رہےاساتذہ کو مستقل کرنے کے بارے میں نہیں سوچ رہی ہے۔
سینٹرل یونیورسٹی میں خالی عہدوں کے بارے میں وزیر تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ سال 2019-20 کے لیے او بی سی کے لیے خالی ٹیچنگ پوسٹ کی تعداد بڑھ کر 300 ہو گئی ہے، جبکہ ایس سی اور ایس ٹی کے لیے یہ اعداد بالترتیب 172 اور 73 ہے۔بتادیں کہ 2018-19 کے مقابلےاو بی سی کی23، ایس سی کی16اور ایس ٹی کی پانچ پوسٹس میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے 2017-18 میں او بی سی کے 165، ایس سی کے 113 اور ایس ٹی کے 38 ٹیچنگ پوسٹ خالی تھے۔
نان ٹیچنگ پوسٹ کی بات کریں، تو سال 2019-20 میں او بی سی کے 40، ایس سی کے 21 اور ایس ٹی کے 09 پوسٹ خالی ہیں۔ 2018-19 میں او بی سی کے لیے خالی عہدوں کی تعداد158، ایس سی کی 80 اور ایس ٹی کی 40 تھی۔سال 2017 18 میں او بی سی کے 95، ایس سی کے 69 اور ایس ٹی کے 32 نان ٹیچنگ پوسٹ خالی تھے۔
اسی دوران وزارت نے سینٹرل یونیورسٹی کو ان کے یہاں تقرری کا عمل شروع کرنے کی
اجازت دے دی ہے۔اگست کے آخری ہفتے میں جاری ایک آرڈر میں وزارت نےہدایت دی تھی کہ جب تک کورونا کی وجہ سےلگے لاک ڈاؤن کی مدت ختم نہ ہو، تب تک ٹیچنگ اورنان ٹیچنگ پوسٹ پر ہونے والی تقرریوں کو روک دیا جائے۔
اس خط میں اس کی صاف وجہ نہیں بتائی گئی ہے، لیکن حکام کے مطابق ایسے وقت میں جب معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ہے،اخراجات کو کم کرنا ہی اولین مقصد ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)