ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے سابق فوجیوں کے لیے ون رینک ون پنشن اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ کانگریس کے لیے اس کا مطلب اونلی راہل اونلی پرینکا ہے۔
نئی دہلی : بی جے پی صدر امت شاہ کے گاندھی پریوار پر OROP(اونلی راہل اونلی پرینکا)کے طنز پر نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ODOMOS(اوور ڈوز آف اونلی مودی اونلی شاہ)سے پریشان ہے ۔ انہوں نے ODOMOSکا مطلب سمجھاتے ہوئے کہا کہ اوور ڈوز آف اونلی مودی اونلی شاہ ہے۔
واضح ہوکہ سوموار کو ہما چل پردیش کے اونا میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے سابق فوجیوں کے لیے ون رینک ون پنشن اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیے اس کا مطلب اونلی راہل اونلی پرینکا ہے۔عمر عبداللہ نے اپنے ٹوئٹر ہیندل سے امت شاہ کی ریلی والی خبر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جبکہ باقی ملک ODOMOS اوور ڈوز آف اونلی مودی اونلی شاہ سے پریشان ہے۔
While the rest of the country suffers from too much ODOMOS – overdose (of) only Modi only Shah. https://t.co/PD1GoJbcIz
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) January 28, 2019
غورطلب ہے کہ ہماچل پریش کے اونا میں ایک ریلی کے دوران امت شاہ نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بی جے پی حکومت نے ایک سال کے اندر ون رینک ون پنشن پراپنا وعدہ پورا کیا جبکہ کانگریس نے صرف اونلی راہل اونلی پرینکا دیا۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی صدر نے پرینکا گاندھی کو جنرل سکریٹری بنائے جانے کے بعد کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
The Modi -Shah duo desperately need (MSP) to survive .(Shiv Sena , JDU , TRS , RBI )
the fallout of ODOMOS ( Overdose of Only Modi Only Shah )
We need to set up a Coalition of Parties (COP)
to clean the air
— Kapil Sibal (@KapilSibal) January 29, 2019
دریں اثنا سینئر کانگریسی رہنما کپل سبل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ مودی اور شاہ کی جوڑی کو اقتدار میں بنے رہنے کے لیے شیو سینا ،جے ڈی یو ، ٹی آر ایس اور آربی آئی کی سخت ضرورت ہے ۔ایسا اس لیے ہے کہ ملک ODOMOSسے پریشان ہے۔انہوں مزید کہا ہے کہ ہمیں آب و ہوا کو صاف کرنے کے لیے مختلف پارٹیوں کے اتحاد(سی او پی ) کی ضرورت ہے۔
The post عمر عبداللہ نے امت شاہ کے جواب میں کہا؛ ملک اوڈوماس –اوور ڈوز آف اونلی مودی اونلی شاہ سے پریشان ہے appeared first on The Wire - Urdu.