اے ایم یو معاملے میں پولیس نے کہا؛ شروعاتی جانچ میں طلبا کے خلاف سیڈیشن کا کوئی ثبوت نہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں طلبا کے خلاف شکایت کرنے والے کے ذریعے فراہم کیے گئے ویڈیو میں کسی طرح کی کوئی نعرے بازی نہیں ہے ۔طلبا کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ واپس ہوسکتا ہے۔ The post اے ایم یو معاملے میں پولیس نے کہا؛ شروعاتی جانچ میں طلبا کے خلاف سیڈیشن کا کوئی ثبوت نہیں appeared first on The Wire - Urdu.

  پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں طلبا کے خلاف شکایت کرنے والے کے ذریعے فراہم کیے گئے ویڈیو میں کسی طرح کی کوئی نعرے بازی نہیں ہے ۔طلبا کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ واپس ہوسکتا ہے۔

فوٹو،ٹوئٹر: @SyedAzhars

فوٹو،ٹوئٹر: @SyedAzhars

نئی دہلی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبا کے خلاف سیڈیشن کا مقدمہ دائر کرنے کے ایک د ن بعد اترپردیش پولیس نے کہا ہے کہ موجودہ اورشروعاتی شواہد کے مد نظرپتہ چلتا ہے کہ اس میں سیڈیشن کا کوئی معاملہ نہیں بنتا ہے۔این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، پولیس نے کہا ہے کہ اگرتفتیش کے دوران  شواہد نہیں ملتے ہیں  تو طلبا کے خلاف سیڈیشن کا معاملہ ختم کیا جاسکتا ہے۔

واضح ہوکہ اس معاملے میں پولیس نے منگل کو بی جے پی  یووا جنتا مورچہ کے ضلع صدر مکیش کمار لودھی کی شکایت پرایف آئی آر پر درج کیا تھا۔لودھی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ طلبا نے ملک مخالف نعرے لگائے اور اس کے ساتھ کیمپس کے باہر مار پیٹ کی ۔

اس معاملے میں لودھی نے پولیس کو ایک ویڈیو فوٹیج بھی فراہم کیا تھا۔غورطلب ہے کہ  پولیس کا کہنا ہے کہ لودھی کے ذریعے فراہم کیے گئے ویڈیو میں کسی طرح کی نعرے بازی نہیں ہے ۔ دریں اثنا اس معاملے میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس پی چیف مایاوتی نے کہا کہ یہ ایک قابل مذمت کارروائی ہے اور یہ حکومتی دہشت گردی کی مثال ہے ۔

اس معاملے میں جے این ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار ، سابق نائب صدر شہلا رشید اور اسٹودنٹ ایکٹیوسٹ عمر خالد نے ٹوئٹ کرکے اے ایم یو کے طلبا کی حمایت کی ہے۔

The post اے ایم یو معاملے میں پولیس نے کہا؛ شروعاتی جانچ میں طلبا کے خلاف سیڈیشن کا کوئی ثبوت نہیں appeared first on The Wire - Urdu.