پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کا کلیدی ملزم نیرو مودی لندن میں گرفتار، ضمانت عرضی خارج

نیرو مودی کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت عرضی خارج ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی شنوائی بھی ملتوی ہوگئی ۔اب چیف مجسٹریٹ کے سامنے 29 مارچ کو اگلی سماعت ہوگی ۔

نیرو مودی کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت عرضی خارج ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی شنوائی بھی ملتوی ہوگئی ۔اب چیف مجسٹریٹ کے سامنے 29 مارچ کو اگلی سماعت ہوگی ۔

(فوٹو: بشکریہ  فیس بک / نیرو مودی)

(فوٹو: بشکریہ  فیس بک / نیرو مودی)

نئی دہلی: پی این بی گھوٹالہ کے کلیدی ملزم اور ہیرا کاروباری نیرو مودی کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ی کے بعد اس کو ویسٹ منسٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ نیرو مودی کی گرفتاری کے بعد یہ امید کی جارہی ہے کہ اس ہندوستان کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے اس کی گرفتاری کے لیے لندن کی ایک عدالت  نے وارنٹ جاری کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی قیاس لگائے جارہے تھے کہ اس کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

درین اثنا آج نیرو مودی کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کی ضمانت عرضی خارج ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی معاملے کی شنوائی بھی ملتوی ہوگئی ۔اب چیف مجسٹریٹ کے سامنے 29 مارچ کو اگلی سماعت ہوگی ۔ اس سے یہ صاف ہوگیا ہے کہ 29 مارچ تک نیرو مودی کو حراست میں رہنا ہوگا۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے  حوالے  سے یہ جانکاری دی ہے کہ لندن  کی عدالت نے نیرو مودی کی گرفتاری وارنٹ ای ڈی کی  گزراش پر جاری کی ہے۔

نیرو مودی کو برٹن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کیا ہے۔اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ،نیرو دیپک مودی کو ہندوستانی ایجنسیوں کی طرف سے 19 مارچ کو ہال بارن میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ اس کو 20 مارچ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔گرفتاری کی جگہ سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ نیرو مودی ویسٹ اینڈ سینٹر کے اسی عالیشان اپارٹمنٹ میں رہتا تھا ، جہاں اس کے ہونے کی امید کی جارہی تھی ۔

غور طلب ہے کہ لندن کی ایک عدالت نے دو ارب ڈالر کے پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ کے کلیدی  ملزم نیرو مودی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا تھا۔ افسروں نے گزشتہ سوموار کو یہ جانکاری دی تھی۔انہوں نے بتایا تھکہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں نیرو کو ہندوستان کے سپرد کرنے کی ای ڈی کی گزارش  کے جواب میں اس کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔

افسروں نے بتایا کہ جانچ ایجنسی  کو حال ہی میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت کے ذریعے وارنٹ جاری کئے جانے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا اور نیرو مودی کو جلدہی مقامی پولیس (لندن میٹروپالیٹن پولیس) ذریعے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وارنٹ کچھ دن پہلے جاری کیا گیا اور بعد میں ای ڈی کو مطلع کیا گیا تھا۔ افسروں نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد نیرو مودی کو ضمانت کے لئے عدالت کے سامنے لایا جائے‌گا اور اس کے واپسی کے لئے قانونی کارروائی اس کے بعد شروع ہوگی۔

لندن میں ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت نے نیرو کے خلاف ایک وارنٹ جاری کیا ہے، جس سے اس کی گرفتاری تقریباً طے ہے۔ معاملے میں شامل لندن واقع ذرائع نے یہ جانکاری دی۔برٹن کی عدالت اور اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا کہ وہ وارنٹ کی تصدیق یا اس سے انکار تب تک نہیں کر سکتے جب تک گرفتاری ہو نہ جائے اور ملزم کو رسمی طور پر ملزم نہیں بنا دیا جائے۔

حالانکہ، تازہ واقعے سے واقف افسروں نے تصدیق کی کہ پچھلے ہفتے ایک وارنٹ جاری کیا گیا اور ہندوستان میں افسروں کو سوموار کو اس کے بارے میں بتایا گیا۔میٹروپالیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا، ‘ ہم گرفتاری ہونے تک کوئی تبصرہ اس لئے نہیں کرتے کیونکہ کچھ بھی قائم ہونے سے پہلے شخص کو ملزم بنایا جانا ہوتا ہے۔ ‘

وارنٹ جاری ہونے کی خبروں کے بعد اب نیرو کے پاس اختیار ہے کہ یا تو وہ کسی پولیس تھانے میں سرینڈر کر دے یا پھر وارنٹ کو تامیل کرانے کے لئے ذمہ دار میٹروپالیٹن پولیس کے افسر اس کو گرفتار کریں‌گے۔اگر نیرو کو گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کو لندن واقع ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا جائے‌گا اور رسمی طور پر اس کو ملزم بنایا جائے‌گا۔ اس کے بعد وہ ضمانت کے لیے کوشش کر سکتا ہے۔

برٹن کے ایک اخبار میں حال میں شائع ایک خبر کے مطابق ؛نیرو مودی لندن کے ویسٹ اینڈ میں 80 لاکھ پاؤنڈ کے عالی شان گھر میں رہ رہا ہے اور نئے ہیرا کاروبار میں لگا ہے۔اخبار کی طرف سے جاری ایک ویڈیو میں نیرو کو لندن کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔