مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات نے کہا کہ 2 جولائی2017 کو نرمدا کنارے6 کروڑ سے زیادہ پودے لگانے کے نام پر 450 کروڑ کا گھوٹالا کیا گیا۔اس معاملے میں سابق وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان ،سابق وزیر جنگلات گوری شنکر شیجوار اور اس وقت کے افسروں کے رول کی جانچ اکانومک کرائم برانچ کرے گی۔
نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات امنگ سنگھار نے جمعہ کوکہا کہ 2017 میں سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی حکومت میں نرمدا ندی کے کنارے6 کروڑ سے زیادہ پودے لگانے میں ہوئی مبینہ طور پر دھاندلی کی جانچ ای او ڈبلیو کو سونپ دی گئی ہے۔
वचन पत्र के अनुसार जो वादा हमने प्रदेश की जनता से किया था उसको पूरा करते हुए जो आर्थिक घोटाला तत्कालीन सरकार द्वारा किया गया था उसकी जांच के आदेश EOW को सौंप दी गई है। जिसमे पूर्व मुख्यमंत्री और तत्कालीन अधिकारियों की भूमिका की जांच की जाएगी। दोषियों पर कार्यवाही जरूर होगी
— Umang Singhar (@UmangSinghar) October 11, 2019
سنگھار نے بھوپال میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 2 جولائی2017 کو نرمدا کنارے 6 کروڑ سے زیادہ پودے لگانے میں شدید بے ضابطگیاں اس وقت کی حکومت اور افسروں کے ذریعہ کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی ہدایت پر ہم نے اس کی جانچ ای او ڈبلیو کو سونپ دی ہے۔
سنگھار نے بتایا کہ اس معاملے میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ،پردیش کے سابق وزیر جنگلات گوری شنکر شیجوار اوراس وقت کے افسروں کے رول کی جانچ کی جائے گی اور جو بھی قصور وار پایا جائے گا ،انہیں بخشا نہیں جائےگا۔
मेने खुद बैतूल में जांच की गई जहां 15000 गड्ढे होने थे वहां सिर्फ 9000 के आसपास ही गड्ढे मिले। इस तरह का कागजी पौधरोपण आनन फानन में शिवराज सरकार ने हर जगह 2 जुलाई 2017 को किया। जबकि व्यवहारिक रूप से एक दिन के अंदर पौधा लगाना संभव नही है ।
— Umang Singhar (@UmangSinghar) October 11, 2019
سنگھار نے بتایا کہ میں نے خود بیتول میں جانچ کی ہے۔وہاں پودے لگانے کے لیے 15000 گڑھے ہونے تھے،لیکن صرف 9000 کے آس پاس ہی گڑھے ملے۔اس طرح کی کاغذی پلانٹیشن آناً فاناً میں شیوراج حکومت نے کرایا جبکہ عملی طور سے ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں پودے لگانا ممکن نہیں ہے۔
اس معاملے میں انہوں نے الزام لگایا کہ نرمدا ندی کے کنارے 6 کروڑ سے زیادہ پیڑ لگا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے 20 روپے قیمت کے پودوں کو 200 روپے سے زیادہ قیمت پر خریدا گیا۔
मेने खुद बैतूल में जांच की गई जहां 15000 गड्ढे होने थे वहां सिर्फ 9000 के आसपास ही गड्ढे मिले। इस तरह का कागजी पौधरोपण आनन फानन में शिवराज सरकार ने हर जगह 2 जुलाई 2017 को किया। जबकि व्यवहारिक रूप से एक दिन के अंदर पौधा लगाना संभव नही है ।
— Umang Singhar (@UmangSinghar) October 11, 2019
امنگ سنگھار نے لکھا،اپنے آپ کو ‘نرمدا پتر ‘کہلانے والے شیوراج سنگھ چوہان جی نے جس طرح 450 کروڑ کا مالی گھوٹالا کیا۔انہوں نے’ماں نرمدا’ کا سینا چھلنی کیا ہے۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اس گھوٹالے میں جو بھی قصور پائے جائیں گے ۔ا ن کو بخشا نہیں جائے گا۔
( خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)