حکومت جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سے جوڑنا لازمی کر دے گی: روی شنکر پرساد

قانون، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹر روی شنکر پرساد نے کہا،’ہم جلد ہی ایک قانون لانے جا رہے ہیں جو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ آدھار کو لنک کرنا لازمی کر دے گا۔‘ The post حکومت جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سے جوڑنا لازمی کر دے گی: روی شنکر پرساد appeared first on The Wire - Urdu.

قانون، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹر روی شنکر پرساد نے کہا،’ہم جلد ہی ایک قانون لانے جا رہے ہیں جو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ آدھار کو لنک کرنا لازمی کر دے گا۔‘

فوٹو: پی آئی بی

فوٹو: پی آئی بی

نئی دہلی: مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سے جوڑنا لازمی کر دے گی۔ پھگواڑہ میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں چل رہی 109 ویں انڈین سائنس کانگریس میں اپنی صدارتی اسپیچ دیتے ہوئے قانون ،الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی منسٹر روی شنکر پرساد نے کہا،’ہم جلد ہی ایک قانون لانے جا رہے ہیں جو ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ آدھار کو لنک کرنا لازمی کر دے گا۔‘

روی شنکر پرساد نے لنکنگ کی لازمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ،’ موجودہ وقت  میں حادثے کی وجہ بننے والا مجرم جائے واردات سے بھاگ جاتا ہےاور اس کو جعلی لائسنس مل جاتا ہے۔ اس سے اس کو چھوٹنے میں مدد ملتی ہے۔ حالانکہ آدھار لنکیج سے آپ اپنا نام بدل سکتے ہیں لیکن آپ اپنا بایو میٹرکس نہیں بدل سکتے، نہ ہی آئیرس اور نہ ہی انگلیوں کے نشان۔ اس لیے جب آپ ڈپلی کیٹ لائسنس کے لیے جاتے ہیں تو سسٹم کہے گا کہ اس شخص کے پاس پہلے سے ہی ڈارئیونگ لائسنس ہے اور اس کو نیا نہیں دیا جانا چاہیے۔’

مرکز کے ‘ڈجیٹل انڈیا’پروگرام کے بارے میں چرچہ کرتے ہوئے وزیر نے دعویٰ کیا کہ اس نے شہر اور گاؤں کے بیچ بٹوارے کو ختم کر دیا ہے۔ ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے پرساد نے کہا،’ یہ ہندوستان کا ڈجیٹل پروفائل ہے-123 کروڑ آدھار کارڈ،121 کروڑ موبائل فون ،44.6کروڑ اسمارٹ فون، 56 کروڑ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے، ای کامرس میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں 130 کروڑ آبادی ہے۔’

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈجیٹل لین دین 18-2017 میں کئی گنا بڑھ کر 2070 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس موقع پر لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے چانسلر اشوک متل، پنجاب بی جے پی کے صدر شویت ملک اور پھگواڑہ کے ایم ایل اے سوم پرکاش بھی موجود تھے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)

The post حکومت جلد ہی ڈرائیونگ لائسنس کو آدھار سے جوڑنا لازمی کر دے گی: روی شنکر پرساد appeared first on The Wire - Urdu.