کانگریس کے سینئر رہنماسلمان خورشید نے راجستھان میں پارٹی کے نومنتخب کونسلرز کےاعزاز میں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں ہیں کہ غیر مسلم ہمیشہ ہمارے خدشات کو اٹھا تے رہے ہیں۔
کانگریسی رہنما سلمان خورشید۔ (فوٹو: پی آئی بی)
نئی دہلی : کانگریس کےسینئر رہنما سلمان خورشید نے اتوار کو کہا کہ اقلیتی طبقے کو مدعوں کو اٹھانے میں محتاط رہنا چاہیے اور بی جے پی کو سماج کو پولرائز کرنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔
خورشیدنےکانگریس کے نومنتخب کونسلرز کے اعزازمیں منعقد ایک پروگرام میں کہا کہ مسلمانوں کو سماج کے تمام طبقوں سے جڑنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا، ‘ہمیں ہمارے مدعے اٹھاتے ہوئے محتاط رہنا چاہیے جس سے بی جے پی کو سماج کوپولرائز کرنے کا کوئی موقع نہ ملے۔ ہمیں اپنے مدعے اٹھاتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔ کانگریس نے ہمیشہ ملک کی ایکتا کے لیے کام کیا ہے لیکن آج جمہوریت خطرے میں ہے۔’
انہوں نے پروگرام کے بعدصحافیوں سے کہا، ‘ہم خوش قسمت ہیں کہ غیر مسلم ہمیشہ ہمارے خدشات کو اٹھاتے رہے ہیں۔’