لوک سبھا انتخاب سے کچھ ہی مہینے پہلے انتخابات پر نظر رکھنے والے ادارہ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامرس کے ذریعے حال ہی میں جاری کئے گئے نیشنل سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: اپریل-مئی میں مدھیہ پردیش کی 29 لوک سبھا سیٹوں پر ہونے والے انتخاب کے لئے ریاست کے 61.91 فیصد رائےدہندگان نے بد عنوانی، دہشت گردی اور زراعت سےمتعلق مدعوں کو توجہ نہ دیتے ہوئے اچھے روزگار کے مواقع مہیا کرانے کو سب سے بڑا مدعا بتایا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ ریاست کے شہری حلقے کے ساتھ-ساتھ دیہی حلقے کے رائےدہندگان نے بھی اچھے روزگارکے مواقع مہیا کرانے کے مدعا کو پہلی ترجیح دی ہے۔
لوک سبھا انتخاب سے کچھ ہی مہینے پہلے انتخابات پر نظر رکھنے والا ادارہ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفامرس (اے ڈی آر) کےذریعے حال ہی میں جاری کئے گئے نیشنل سروے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے۔اے ڈی آر کے مدھیہ پردیش کے کوآرڈی نیٹر رولی شیوہرے نے بتایا، ‘ آئندہ انتخاب میں مدھیہ پردیش کے رائےدہندگان کا مرکزی اور ریاستی حکومت سے ریاست میں روزگار کے اچھے مواقع مہیا کرانا سب سے بڑی توقع ہے۔ ‘
انہوں نے کہا، ‘ ریاست کے 61.91 فیصدی رائےدہندگان اس کو ہی سب سے بڑا انتخابی مدعا مانتے ہیں، جو قومی سطح کے 46.80 فیصدی کے اعداد و شمار سے 15.06 فیصد زیادہ ہے۔ ‘انہوں نے کہا، ‘ ریاست کے شہری حلقے کے 70 فیصد رائےدہندگان نے اچھے روزگار کے مواقع دستیاب کرانے کے مدعے کو پہلی ترجیح دی ہے، جبکہ دیہی حلقے کے 59 فیصد رائےدہندگان نے اس کو پہلی ترجیح دی ہے۔ ‘
رولی نے بتایا کہ ریاست کے 39.19 فیصد رائےدہندگان کی دوسری ترجیح زرعی پیداوار کے لئے زیادہ قیمتوں کی حصولیابی ہے، جبکہ 32.69 فیصد رائےدہندگان نے اپنا تیسرا مدعا بہتر اسپتال اور پرائمری ہیلتھ سینٹر کو بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ دیہی حلقے کے 56 فیصد رائےدہندگان نے زرعی پیداوار کے لئے زیادہ قیمتوں کی حصولیابی کو دوسرا مدعا بتایا۔ 40 فیصد رائےدہندگان نے زراعت کے لئے پانی ، بجلی سپلائی کو تیسرا مدعا کہا ہے۔
رولی نے بتایا کہ شہری علاقے کے 45 فیصدی رائےدہندگان نے بہتر اسپتال اور پرائمری ہیلتھ سینٹر مہیا کرانے کو دوسری ترجیح دی ہے، جبکہ 41 فیصدی رائےدہندگان نے بہتر لاء اینڈ آرڈر کو تیسری ترجیح مانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروے 31 مدعوں پر مدھیہ پردیش سمیت ملک کی 534 لوک سبھا سیٹوں کے تقریباً 2.73 لاکھ رائےدہندگان پر کیا گیا ہے۔ یہ سروے اکتوبر 2018 اور دسمبر 2018 کے درمیان کیا گیا۔
ان رائےدہندگان سے پوچھا گیا کہ آپ کے لئے سب سے بڑا مدعا کون سا ہے۔ مدھیہ پردیش کےلوگوں نے اولیت کی بنیاد پر ان کو چنا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)