سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے سبھی پارٹیوں سے بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ آنے کی اپیل کی ہے۔ بی جے پی 90 میں سے36 اور کانگریس 33 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دشینت چوٹالا کی قیادت والی جے جے پی 10 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
نئی دہلی:سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے سبھی پارٹیوں سے بی جے پی کے خلاف ایک ساتھ آنے کی اپیل کی ہے۔ بی جے پی 90 میں سے36 اور کانگریس 33 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ دشینت چوٹالا کی قیادت والی جے جے پی 10 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
اس سے پہلے ہریانہ اسمبلی الیکشن کے شروعاتی رجحانوں میں اشارہ مل رہا تھا کہ منوہر لال کھٹر کی قیادت والی بی ج ےپی کی حکومت واپسی کرنے والی ہے۔بی جے پی موجودہ وقت میں ریاست کی 90 میں سے 38 سے زیادہ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے،وہیں کانگریس 32 پر آگے چل رہی ہے۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی پارٹی کو 46 سیٹیں ملنی چاہیے۔
جہاں زیادہ تر اگزٹ پول میں بی جے پی کو آسان جیت ملنے کے امکان جتائے گئے ہیں، وہیں انڈیا ٹوڈے- ایکسس مائی انڈیا کے اگزٹ پول میں کانگریس اور جن نایک جنتا پارٹی ،بی جے پی کو پریشان کرتی دکھائی دے رہی تھی۔
مسلسل بدل رہے رجحانوں کے بیچ جن نایک جنتا پارٹی کے صدر دشینت چوٹالا نے کہا کہ ہریانہ کی عوام کی محبت مل رہی ہے۔ بدلاؤ کی نشانی ہے۔ بی جے پی کے لیے 75 پار تو فیل ہو گیا،اب جمنا پار کرنے کی باری ہے۔
#WATCH Jannayak Janata Party (JJP) leader Dushyant Chautala in Jind: Haryana ki janta ka pyar mil raha hai. Badlaav ki nishaani hai. 75 paar toh fail hogaya (for BJP), ab Yamuna paar karne ki baari hai. #HaryanaAssemblyPolls pic.twitter.com/ufdyqtkqLz
— ANI (@ANI) October 24, 2019
وہیں ،ہریانہ کانگریس کے سرکردہ رہنما بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا ہے کہ کانگریس اکثریت کے ساتھ آئے گی۔
#WATCH Senior Congress leader & former Haryana CM Bhupinder Singh Hooda in Rohtak: Congress ka bahumat aayega. #HaryanaAssemblyPolls pic.twitter.com/dxzdQNY09c
— ANI (@ANI) October 24, 2019
کرنال سیٹ سے الیکشن لڑ رہے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر 4588 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ ان کے سامنے جے جے پی سے سابق بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کھڑے ہیں۔
Haryana CM Manohar Lal Khattar contesting from Karnal assembly seat leading with 4588 votes after first round of counting. #HaryanaAssemblyPolls (file pic) pic.twitter.com/VdYr8KQAl6
— ANI (@ANI) October 24, 2019
کشتی کھلاڑی ببیتا پھوگاٹ دادری سے بی جے پی امیدوار شروعاتی رجحانوں میں آگے چل رہی ہیں۔ ان کا مقابلہ کانگریس پارٹی کے نریش کمار سے ہے۔
#HaryanaAssemblyElections2019: Bharatiya Janata Party's Babita Phogat leading in Dadri assembly constituency pic.twitter.com/xTDKYYGUj4
— ANI (@ANI) October 24, 2019
ہریانہ میں 90 اسمبلی حلقوں پر ہوئے انتخاب کے لیے جمعرات صبح 8 بجے ووٹنگ کی گنتی شروع ہو گئی۔ریاست میں سوموار کو ووٹنگ ہوئی تھی۔اس انتخاب میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں آنے کی امید ہے اور اکثر اگزٹ پول میں بھی پارٹی کو آسان جیت ملنے کی امید کی گئی ہے۔
ہر اسمبلی انتخاب حلقے پر ایک ووٹنگ سینٹر بنایا گیا ہے۔ گوڑگاؤں کے بادشاہ پور میں ووٹنگ سینٹر کی زیادہ تعداد کے مد نظر ایک اضافی سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔ ریاست میں سوموار کو 68 فیصدی ووٹنگ ہوئی تھی جو 2014 اسمبلی انتخاب کے ہوئے 76.54 فیصدووٹنگ سے کم ہے۔
ہریانہ میں مختلف سیاسی پارٹیوں سے 105 خواتین سمیت کل 1169 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا، جے جے پی کے دشینت چوٹالا اور انیلو کے ابھے سنگھ چوٹالا شامل ہیں۔کھٹر کی قیادت میں بی جے پی نے 75 سیٹیں جیتنے کا ہدف رکھا ہے، جبکہ کانگریس ریاست میں واپسی کرنے کی امید کر رہی ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)