مرکزی حکومت کے ذریعے دھان کے ایم ایس پی میں 65 روپے فی کوئنٹل،جوار میں 120 روپے فی کوئنٹل اور راگی میں 253 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی دہلی: حکومت نے اہم خریف فصل دھان کا منیمم سپورٹ پرائس(ایم ایس پی)فصل 2019-20کے لیے 3.7فیصدی بڑھا کر 1815روپے فی کوئنٹل کر دیا ہے۔ایگریکلچر اینڈ فارمرس ویلفیئر کے وزیر نریندر سنگھ تومر نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔دھان کے ایم ایس پی میں 65 روپے فی کوئنٹل،جوار میں 120 روپے کوئنٹل اور راگی کے ایم ایس پی میں 253 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی معاملوں کی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
In a major boost to the farmers’ income, #CCEA approves the increase in the Minimum Support Prices (MSPs) for all kharif crops for 2019-20 Season.#Cabinet #CabinetDecision @nstomar @PrakashJavdekar pic.twitter.com/5554c2Fq5X
— PIB India (@PIB_India) July 3, 2019
وزیر نے مزید کہا کہ 2019-20کے لیےارہر، مونگ اور اڑد دالوں کے ایم ایس پی قیمت بھی بالترتیب:125 روپے،75 روپے اور 100 روپے بڑھائے گئے ہیں۔غور طلب ہے کہ ایم ایس پی وہ قیمت ہے جو مرکزی حکومت کسانوں کو ان کی پیداوار کی ادائیگی کرنے کی گارنٹی دیتی ہے۔
اس کے علاوہ مونگ پھلی میں 200 روپے کوئنٹل اور سویابین میں 311 روپے کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ساتھ ہی درمیانی کپاس کا ایم ایس پی 105 روپے کوئنٹل اور لمبے کپاس کا ایم ایس پی 100 روپے کوئنٹل بڑھایا گیا ہے۔
Cabinet approves hike in MSP for all #KharifCrops of 2019-20 Season.
MSP of Paddy increased by Rs 65 per Quintal, Jowar by Rs 120 per Quintal and Ragi by Rs 253 per Quintal
MSP of Tur, Moong and Urad pulses raised by Rs 125, Rs 75 & Rs 100 respectively. https://t.co/iZlOh3H1r5
— Alpana Pant Sharma (@PIBAgriculture) July 3, 2019
اس بیچ وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاویڈکرنے کہا کہ کابینہ نے مزدوری کوڈ کو منظوری دے دی ہے۔حالانکہ پارلیامنٹ سیشن شروع ہونے کی وجہ سے انھوں نے اس کے بارے میں تفصیلی بیورہ نہیں دیا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)