کوچی کے نزدیک واقع پپیرومباوور کا واقعہ۔ مرنے والی خاتون ایرناکولم ضلع کے کروپم پاڑی کی رہنے والی تھیں۔قتل سے متعلق ایک مہاجر مزدور کو گرفتار کیا گیا ہے۔
نئی دہلی:کیرل میں آسام کے مہاجر مزدور نے 42 سالہ خاتون کا مبینہ طور پر ریپ کے بعد پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے گزشتہ بدھ کو یہ جانکاری دی۔پولیس نے بتایا کہ منگل دیر رات ایک بجے ہوئے معاملے عمر علی (27) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعہ کوچی کے نزدیک واقع پپیرومباوور میں ہوا۔ خاتون کروپم پاڑی کی رہنے والی تھی۔
پولیس کے مطابق، ایک مزدور نے بدھ کی صبح شہر کے ایک ہوٹل کے نزدیک خون میں لت پت برہنہ خاتون کی لاش دیکھی۔پولیس نے کہا کہ ملزم نے خاتون سے ریپ کیا اور اس کے بعد پھاوڑے سے لگاتار اس کے چہرے اور سر پر وار کر اس کا قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق، ملزم نے نزدیکی عمارت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو بھی توڑ دیا جس میں پورا واقعہ قید ہو گیا تھا۔ حالانکہ پولیس نے دوسرے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی شناخت کر لی۔
ہندوستان ٹائمس کے مطابق پولیس نے بتایا، ‘مرنے والی خاتون ایرناکولم ضلع کروپم پاڑی کی رہنے والی تھی۔ وہ اپنی فیملی سے الگ ہو گئی تھی اور پپیرومباوور میں اکیلی رہتی تھی۔’پولیس نے بتایا کہ جرم کا مقصد اور واقعہ کے سہی حالات ابھی بھی واضح نہیں ہوئے ہیں۔ ملزم سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
پولیس کے مطابق، متاثرہ کے چہرے پر تقریباً 30 زخم تھے۔ حملے میں استعمال کئے گئے پھاوڑے کو بھی موقع سے برآمد کر لیا گیا۔ایرناکولم کے ایک سینئر پولیس افسر نے کہا، ‘ہم ایک مترجم کی مدد سے اس سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ آنے والے کچھ دنوں میں ہم اور جانکاری حاصل کر لیں گے۔’
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ پپیرومباوورصنعتی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں بڑی تعداد میں مہاجر مزدور رہتے ہیں، جو زیادہ تر نارتھ ایسٹ سے ہیں۔غورطلب ہے کہ اس سے پہلے 2016 میں کوچی کی ایک طالبہ کے ساتھ ریپ اور قتل کا معاملہ چرچہ میں رہا تھا۔ لاء کی طالبہ کے ساتھ ریپ اور قتل کے معاملے میں آسام کے
امیرالاسلام کو مجرم ٹھہرایا گیا تھا اور موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس واقعہ کے بعد ریاست میں مہاجر مزدوروں کے خلاف کئی مظاہرے ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق، ایک اندازے کے مطابق تقریباً 30 لاکھ مہاجر مزدور کیرل میں رہ رہے ہیں۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)