کورونا وائرس: بیرون ملک  سے لو ٹے کیرل کے آئی اے ایس افسر قرنطینہ کے اصول توڑنے پر سسپنڈ

کیرل کے آئی اے ایس افسر انوپم مشرا سنگاپور سے ہندوستان لوٹے تھے۔ کو رونا وائرس کے مدنظر 14 دنوں تک گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کے باوجود وہ مبینہ طور پر کانپور چلے گئے تھے۔

کیرل کے آئی اے ایس افسر انوپم مشرا سنگاپور سے ہندوستان لوٹے تھے۔ کو رونا وائرس کے مدنظر 14 دنوں تک گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کے باوجود وہ مبینہ طور پر کانپور چلے گئے تھے۔

آئی اے ایس افسر انوپم مشرا

آئی اے ایس افسر انوپم مشرا

نئی دہلی :کیرل کے کولم ضلع میں سب کلکٹرکے عہدے پر تعینات آئی اے ایس افسر انوپم مشرا کومبینہ طور پر قرنطینہ کے اصولوں  کی خلاف ورزی کرنے پر سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بیرون ملک سے ہندوستان  لوٹنے پر آئی اے ایس افسر کو 14 دنوں کے لیے گھر میں ہی رہنے(قرنطینہ)کو کہا گیا تھا لیکن مبینہ طور پر اس کی خلاف ورزی کرنے پر ان کو سسپنڈ کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی شعبہ جاتی جانچ کے حکم  دے دیےگئے ہیں۔ افسر کے خلاف مجرمانہ  معاملہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔سال 2016 بیچ کے آئی اے ایس افسر مشرا کو کولم ضلع  کلکٹر بی عبدالنظر کی رپورٹ کی بنیاد پر سسپنڈ کیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب کلکٹر انوپم مشراکا رویہ غیر مناسب تھا۔

بتا دیں کہ انوپم مشرا18 مارچ کو سنگاپور سے ہندوستان  لوٹے تھے۔ ہندوستان  لوٹنے پرضلع کلکٹر نے انہیں 14 دنوں تک کے لیےلازمی طور پرگھر میں رہنے کو کہا تھا، جس پر افسر نے رضامندی  دی تھی۔حالانکہ، جب میڈیکل پیشہ ور چیک اپ کے لیے جمعرات کو سب کلکٹر کے گھر پہنچے تو گھر پر تالا لگا دیکھا۔ ضلع  کلکٹر نے ان سے رابطہ کیا  تو افسر نے کہا کہ انہوں نے بنگلور میں اپنے بھائی کے گھر پر خود کو قرنطینہ رکھا ہے۔

آئی جی  ہرشتا اتالری نے کہا، ‘جانچ کرنے پر ان کی موبائل لوکیشن کانپور کی تھی۔ آئی پی سی کی دفعہ 269 کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔’ضلع  کلکٹر نے سب کلکٹر انوپم مشرا کےغیر ذمہ دارانہ  اور غیرقانونی قدم کو لےکر ریاستی حکومت  کو ایک رپورٹ سونپی ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے کہا، ‘ایک ذمہ دارشہری  کے طور پر انہیں سماج میں ایک مثال  پیش کرنی  چاہیے، اس طرح کے حالات  میں ان کے اس رویے کو صحیح  نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ ان کے خلاف شعبہ جاتی  جانچ بھی شروع کر دی ہے اور معاملہ درج کیا گیا ہے۔’