کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے کے ایس ایشورپا نے گزشتہ سال فروری میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ جو مسلم اچھے ہیں وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔
نئی دہلی:کرناٹک کے بی جے پی رہنماکے ایس ایشورپا نے اقلیتی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ کانگریس نے آپ کو ہمیشہ ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا۔وہ آپ کو ٹکٹ نہیں دیتی۔ہم نے (بی جے پی)بھی آپ کو ٹکٹ نہیں دیا۔کیوں؟ کیونکہ آپ ہم پر بھروسہ نہیں کرتے۔’کرناٹک کی بی جے پی حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ رہ چکے کے ایس ایشورپا نے کہا،’آپ مسلم ہم پر بھروسہ کیجیے۔ہم آپ کو ٹکٹ بھی دیں گے اور دوسری چیزیں بھی۔’
KS Eshwarappa, BJP while addressing members of Kuruba & minority communities in Koppal: Congress uses you only as vote bank, doesn't give you ticket. We won't give Muslims tickets because you don't believe in us. Believe us & we'll give you tickets&other things. #Karnataka (01.4) pic.twitter.com/3YbqCgwk2C
— ANI (@ANI) April 2, 2019
این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛ایشورپا شمالی کرناٹک کے کوپل میں اقلیتی کمیونٹی کے ساتھ ریاست میں پسماندہ کروبا(Kuruba) کمیونٹی کے لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔ غور طلب ہے کہ کرناٹک کی 28 میں 14 سیٹوں پر 18 اور با قی سیٹوں پر 23 اپریل کو ووٹنگ ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایشورپا خود کروبا کمیونٹی سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی کئی بار متنازعہ بیانات دیتے رہے ہیں۔
واضح ہو کہ انھوں گزشتہ سال فروری میں ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ’جو مسلم اچھے ہیں وہ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔لیکن جن 22 مسلمانوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کے کارکنوں کا پہلے قتل کیا تھا وہ کانگریس کے ساتھ ہیں۔’