11فروری کو ہوگی معاملے کی اگلی سماعت۔فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم مطمئن ہیں کہ انصاف ملے گا۔ ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔
لالو یادو ، فوٹو: پی ٹی آئی
نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سوموار کو آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے کے منی لانڈرنگ معاملے میں بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادو ، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی ،بیٹے تیجسوی یادو اور دوسروں کو ضمانت دے دی ہے۔دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے اسپیشل جسٹس ارون بھاردواج نے تمام ملزمین کو یہ ضمانت ایک لاکھ پورے کے نجی مچلکے اور اتنے ہی پیسے کی ضمانتی رقم پر دی ہے۔ انہوں نے اگلی سماعت کے لیے 11 فروری کی تاریخ طے کی ہے۔
فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ، ہم مطمئن ہیں کہ انصاف ملے گا ۔ ہمیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے۔19 جنوری کو عدالت نے تینوں ملزمین کو ملی
عبوری راحت میں اضافہ کر دیا تھا جس کی مدت سوموار کو ختم ہوگئی تھی۔یہ معاملہ آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کی نگرانی کا ٹھیکہ پرائیویٹ فرم کو سونپنے میں ہوئی بے ضابطگیوں سے جڑا ہے ۔ آئی آر سی ٹی سی گھوٹالے میں لالو یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے علاوہ سابق مرکزی وزیر پریم چند گپتا اور ان کی اہلیہ سرلا گپتا بھی ملزم ہیں ۔
الزام ہے کہ لالو پرساد یادو نے ریلوے کے وزیر کے طور پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کا ٹھیکہ سجاتا ہوٹلز پرائیویٹ لمٹیڈ نام کی ایک کمپنی کو دیا تھا۔ اس بدلے میں لالو یاد وکو پٹنہ کے ایک پاش علاقے میں ایک بڑی زمین بہت ہی کم داموں میں دی گئی تھی ۔
(خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
The post
آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ: لالو، رابڑی اور تیجسوی کو ملی ضمانت appeared first on
The Wire - Urdu.