الزام ہے کہ یہ تمام ہندوستانی مبینہ طور پر پچھلے کچھ مہینوں میں انٹرنیشنل ایجنٹوں کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے میکسیکو میں داخل ہوئے تھے، تاکہ وہاں سے امریکہ جا سکیں۔
نئی دہلی: امریکہ میں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے 325 سے زیادہ ہندوستانیوں کومیکسکو حکومت نے واپس ہندوستان بھیج دیا ہے۔ یہ تمام ہندوستانی جمعہ کودہلی پہنچ گئے۔ ان میں ایک خاتون بھی ہے۔ ان تمام لوگوں کے پاس میکسکو میں رہنے کو لےکر کوئی ضروری دستاویز نہیں تھا، اس لئے ان کو واپس بھیجا گیا ہے۔ میکسیکو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیگریشن(آئی این ایم)کی طرف سے بدھ کوجاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، ‘جو ہندوستانی باقاعدگی سے ملک (میکسکو) میں ٹھہرنے کی شرط کو پورا نہیں کر رہے تھے، ان کو ٹولوبا سٹی بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے بوئنگ 747 ہوائی جہاز سے نئی دہلی بھیج دیا گیا۔ ‘
A specially arranged non-scheduled flight carrying more than 325 repatriated Indians reached Delhi airport earlier today.These Indians had allegedly illegally reached Mexico to enter USA over the last few months with the help of international agents. pic.twitter.com/iAbHFopYdX
— ANI (@ANI) October 18, 2019
ریلیز کے مطابق ان لوگوں کو اوکساکا، باجا کیلیفورنیا،ویراکروج، چیاپاس،سونورا، میکسیکو سٹی، ڈورانگو اور تباسکو ریاستوں میں امیگریشن افسروں نے واپس بھیجا۔بیان میں کہا گیا کہ واپس بھیجے جانے والے تمام ہندوستانیوں کو ویراکروزمیں اکایوکن امیگریشن مرکز پہنچایا گیا اور وہاں سے ان کو واپس بھیجا گیا۔ وفاقی امیگریشن افسروں کے ساتھ ہی قومی گارڈ کے ممبر بھی وہاں پر موجود تھے۔
دینک بھاسکر کی رپورٹ کے مطابق، ‘ان تمام ہندوستانی مبینہ طور پرپچھلے کچھ مہینوں میں انٹرنیشنل ایجنٹ کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے میکسیکو میں داخل ہوئےتھے، تاکہ وہاں سے امریکہ جا سکیں۔ ہوائی اڈے پہنچے مسافروں میں شامل گورو کمار نے بتایا،’ہمارے ایجنٹ نےہمیں جنگل کے راستے وہاں پہنچایا تھا۔ تقریباً دو ہفتہ ہم جنگل میں چلے تھے۔ اس کےبعد ہمیں میکسیکو سے نکال دیا گیا۔ صرف ہندوستانیوں کو وہاں سے نکالا گیا ہے جبکہ سری لنکا، نیپال اور کیمرون کے لوگ ابھی بھی وہاں رہ رہے ہیں۔ میں نے اپنی کھیتی والی زمین، سونا سب کچھ بیچکر کچھ 18 لاکھ روپےایجنٹ کو دیے تھے۔ ‘
ہندوستان واپس بھیجے جانے والے لوگوں میں شامل جشن پریت سنگھ نے کہا، ‘ ہم صبح پانچ بجے یہاں پہنچے اور تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد دوپہر ایک بجے ہوائی اڈےسے باہر نکلے۔ ‘غور طلب ہے کہ میکسیکو کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے اس سال جون میں یہ وارننگ دی تھی کہ اگر میکسیکو نے اپنے ملک کی سرحد سے امریکہ میں گھسنے والے لوگوں پر لگام نہیں لگایاتو وہ ملک (میکسیکو) سےہونے والے تمام در آمدات پر کسٹم لگا دیںگے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں میکسیکو کے سفیر فیڈیری کوسالاس نے بتایا کہ میکسیکو کی نئی حکومت امیگریشن پالیسی کو بہتر کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ہماری حکومت یہ بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں کوئی غلط طریقے سے نہیں رہ رہا ہو۔ ‘انہوں نے کہا، ‘میکسیکو میں بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور یہاں سے امریکہ بھی جاتے ہیں اس لئے ہماری حکومت ایسی پالیسی تیار کرنے میں لگی ہے جو قانونی طورپر صحیح ہو اور اس سے مہاجروں کے انسانی حقوق کی بھی حفاظت کی جا سکے۔ ‘سالاس نے کہا کہ میکسیکو میں دنیا کے دیگر علاقوں کی طرح ہی مہاجروں کامسئلہ ایک بڑے چیلنج کی طرح ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)