عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم‘ کے لئے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔
نئی دہلی : انٹرنیشنل انڈین فلم ایوارڈ (آئی آئی ایف اے) 2018 میں
’نیوٹن‘ اور ’ہندی میڈیم‘ جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سولو‘ کو بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ عرفان خان کو فلم ’ہندی میڈیم‘ میں ان کی بہترین اداکاری کے لئے بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بینکاک کے سیام نرامت تھیٹر میں کل رات یہ ایوارڈ پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس ایوارڈ پروگرام کو معروف ڈائریکٹر کرن جوہر اور ایکٹر رتیش دیش نے ہوسٹ کیا۔
عرفان خان
نیورواینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری کا شکار ہونے کی وجہ سے اس تقریب میں نہیں پہنچ سکے۔ لہذا فلم ’حیدر‘ میں ان کی کو ایکٹر شردھا کپور نے ان کی جانب سے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔فلم ’ہندی میڈیم‘ میں عرفان خان نے صبا قمر کے ساتھ ایک ایسے باپ کا رول ادا کیا ہے جو دہلی کے انگریزی میڈیم اسکول میں اپنی بیٹی کا داخلہ کرانا چاہتا ہے اور اس کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔
فلم ’ہندی میڈیم‘ اس سے پہلے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہے اور عرفان خان کو اس فلم کے لئے بیسٹ ایکٹر کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فلم جیو فلم فیئر ایوارڈ میں بھی بیسٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہے۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
The post
آئیفا ایوارڈز : عرفان خان بنے بہترین اداکار appeared first on
The Wire - Urdu.