گجرات حکومت نے بہادری کے انعام پانے والے 39 لوگوں پر محض دو لاکھ چار ہزار روپے خرچ کئے ہیں۔ اشوک چکر پانے والوں کو اتر پردیش 32 لاکھ، پنجاب 30 لاکھ، مدھیہ پردیش 20 لاکھ، راجستھان 18 لاکھ اور دہلی 25 لاکھ دیتی ہے۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پلواما ضلع میں سی آر پی ایف جوانوں پر حملے کے بعد ملک بھر سے لوگ ان کی مدد کے لئے کچھ نہ کچھ تعاون کرنے کے لئے آگے آ رہے ہیں، لیکن گجرات حکومت کے ذریعے بہادری کاانعام پانے والوں کو دی جانے والی رقم چونکانے والی ہے۔احمد آباد مرر کی رپورٹ کے مطابق، گجرات حکومت نے 39 بہادری کاانعام پانے والوں پر محض دو لاکھ چار ہزار روپے خرچ کئے ہیں۔ اشوک چکر پانے والوں کو گجرات حکومت محض 20 ہزار کا انعام دیتی ہے، جبکہ ہریانہ حکومت سب سے زیادہ ایک کروڑ روپے کا انعام دیتی ہے۔
ریاستی وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے فوجی فلاح و بہبود اور بازآبادکاری محکمہ کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق، پرم ویر چکر پانے والے کو محض 22500 روپے دئے جاتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق، گجرات حکومت اشوک چکر پانے والے کو 20 ہزار روپے، Sarvottam Yudh Seva Medal پانے والے کو 17 ہزار روپے، کیرتی چکر پانے والوں کو 12 ہزار روپے Uttam Yudh Seva Medalپانے والوں کو 10 ہزار روپے، ویر چکرپانے والوں کو 7 ہزار روپے، شوریہ چکر پانے والوں کو 5 ہزار روپے، تو وہیں Yudh Seva Medal پانو والوں کو محض 4 ہزار روپے انعام دیتی ہے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گجرات میں ایک اشوک چکر ، دو مہاویر چکر، دو کیرتی چکر، پانچ ویر چکر، چار شوریہ چکر اور 25 دیگر بہادری کےانعام دئے گئے ہیں۔ ان تمام انعامات پر گجرات حکومت نے محض دو لاکھ چار ہزار روپے خرچ کئے ہیں۔ میجر رشی کیش رمانی کے والد ولبھ بھائی رمانی کو بعدوفات آرمی میڈل کے لئے 2009 میں محض 3 ہزار روپے کا چیک دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا ہے، ‘ مجھے 3 ہزار روپے کا چیک دیا جا رہا تھا، لیکن ہم نے وہ لینے سے انکار کر دیا۔ گجرات حکومت جو پیسہ دیتی ہے اس کے مقابلے میں دیگر ریاستیں کہیں زیادہ پیسے دیتی ہیں۔ ‘مرکزی حکومت کے ذریعے جاری ہدایت کے تحت بہادری کا انعام پانے والے لوگوں کو ریاستی حکومت کو اپنی طرف سے کچھ انعامی رقم دینی ہوگی، لیکن کتنی دینی ہے اس پر کوئی بھی ہدایت نہیں ہے اور ریاستی حکومتیں انعامی رقم طے کرنے کے لئے آزاد ہیں۔
بہت ساری ریاستیں ہیں، جو نقد انعامی رقم کی جگہ زمین اور پنشن دیتی ہیں۔ گجرات کے علاوہ اروناچل، مغربی بنگال، پنجاب، اڑیسہ اور منی پور بھی بےحد کم انعامی رقم دیتے ہیں۔اشوک چکر پانے والے کو ہریانہ حکومت ایک کروڑ روپے کا انعام دیتی ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ وہیں اتر پردیش 32 لاکھ، پنجاب 30 لاکھ، مدھیہ پردیش 20 لاکھ، راجستھان 18 لاکھ، میزورم 15 لاکھ، تمل ناڈو 12 لاکھ، آندھر پردیش 10 لاکھ دیتی ہے۔
وہیں آسام، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، دہلی، گووا، ہماچل پردیش، کیرلا اور اتراکھنڈ میں اشوک چکر پانے والوں کو 25 لاکھ کی انعامی رقم دی جاتی ہے۔ گجرات حکومت میں وزیر مملکت برائے داخلہ پر دیب سنگھ جڈیجہ نے اس مدعے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔