غیرملکی معاملوں کی اسٹینڈنگ پارلیامانی کمیٹی کے ذرائع نے کہا کہ فارین سکریٹری نے 26 فروری کو بالاکوٹ میں ہوئے ایئر اسٹرائک میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے کیمپ میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بالا کوٹ حملہ: 300 دہشت گردوں کے مارے جانے کی حقیقت کیا ہے؟
کمیٹی کے ذرائع نے کہا کہ خارجہ سکریٹری نے 26 فروری کو ہوئے ایئر اسٹرائک کے آپریشن کی جانکاری کی تفصیل دینے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے جیش محمد کےکیمپ میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد کے سوالوں کا جواب دینے سے بھی انکار کر دیا۔کمیٹی کے ممبروں نے ہندوستانی فضائیہ کی ایئرسٹرائک کی تعریف کی لیکن بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو مناسب کریڈٹ نہیں ملنے پر اس کی تنقید بھی کی۔ اس اجلاس میں شامل ایک حزب مخالف رہنما نے کہا، ‘ بین الاقوامی کمیونٹی کہہ رہی ہے کہ ہماری ایئرسٹرائک کا کوئی اثر نہیں رہا، کیمپ پہلے سے ہی خالی تھا اور اس حملے میں کسی کی موت نہیں ہوئی۔ وہ ہماری فوج کی بہادری کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے ہم نے خارجہ سکریٹری کو بتایا ہے کہ اس غلط مہم کو ایئرسٹرائک سے وابستہ ثبوتوں کو وسیع سطح پر اجاگر کرنے سے ہی روکے جانے کی ضرورت ہے۔ ‘ کمیٹی نے گوکھلے سے ایئرسٹرائک کے پیچھے کی وجہ کو اجاگر کرنے اور ہندوستان میں دہشت گردی پھیلانے میں جیش محمد کے کردار کے بارے میں بتانے کو کہا ہے۔گوکھلے نے کمیٹی کو مطمئن کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کے لئے ڈپلومیٹکنظریات ابھی بھی قائم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوکھلے نے ہندوستان کے لئےآرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی) کی حمایت پر بھی بات کی۔