نارتھ ایسٹ دہلی کے جعفر آباد اور موج پور میں سی اے اے کے حمایتیوں اور مخالف گروپوں کے بیچ ہوئی پر تشدد جھڑپوں کے دوران گوکل پوری تھانے میں تعینات دہلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹبل سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں سوموار کو لگاتار دوسرے دن شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے حمایتی اور مخالف گروپوں کے بیچ جھڑپیں ہوئی۔ مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ اس کے ساتھ ہی بھجن پورا علاقے میں بھی پر تشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے وہاں کھڑی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق، اس تشدد میں ایک پولیس کانسٹبل سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔وہیں محمد فرقان کی بھی گولی لگنے سے موت ہو گئی۔
A civilian lost his life today during clashes between two groups in Delhi's Bhjanpura area. Earlier today, a Delhi Police head constable lost his life in similar clashes in the Gokulpuri area. https://t.co/xOlplHjoxb
— ANI (@ANI) February 24, 2020
اس تشدد میں دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹبل رتن لال زخمی ہوئے اور ان کی موت ہو گئی۔ وہ گوکل پوری تھانے میں تعینات تھے۔ دوسری طرف شاہدرہ کے ڈی ایس پی امت شرما زخمی ہو گئے ہیں۔محمد فرقان نامی ایک شخص کی بھی موت ہو گئی ہے۔ حالات بے قابو ہونے کے بعد موقع پر پیرا ملٹری فورسز کو بلوایا گیا ہے۔
نارتھ ایسٹ دہلی میں پولیس نے 10 جگہوں پر دفعہ 144 لگائی ہے۔
Delhi: A clash broke out between two groups in Maujpur area, today. Ved Prakash Surya DCP (North-East) says, "We have spoken to both sides, now the situation is calm. We are continuously speaking to people, now the situation is under control". pic.twitter.com/kSPSFUYCHQ
— ANI (@ANI) February 24, 2020
جعفرآباد اور موج پور علاقوں میں مظاہرین نے کم سے کم دو گھروں میں آگ لگا دی، جس سے تناؤ اور بڑھ گیا ہے۔ ان علاقوں میں سوموار کو لگاتار دوسرے دن سی اے اے حمایتی اور مخالف گروپ کے بیچ جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ افسروں کے مطابق ،مظاہرین نے علاقے میں لگی آگ بجھاتے وقت فائر برگیڈ کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔
اس بیچ دہلی میٹرو نے جعفرآباد اور موج پور- بابرپر اسٹیشنوں پر انٹری اور اگزٹ گیٹ بند کر دیے ہیں۔
Security Update
Entry & exit gates of Jaffrabad, Maujpur-Babarpur, Gokulpuri, Johri Enclave and Shiv Vihar are closed. Trains will terminate at Welcome metro station.
— Delhi Metro Rail Corporation (@OfficialDMRC) February 24, 2020
دی وائر سے بات کرتے ہوئے چاندباغ علاقے کے ایک سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے شاداب نے دعویٰ کیا کہ سوموار صبح تقریباً10.20 بجے پولیس کے ساتھ آر ایس ایس کے لوگ آئے اور مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنا شروع کر دیا۔
ان کے مطابق، مظاہرہ کی جگہ پر تقریباً 200 لوگوں میں 150 کے قریب خواتین تھیں اور یہ لاٹھی چارج مبینہ طور پر آدھے گھنٹے تک چلا تھا، جہاں سی اے اے حمایتیوں اور پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین کو چوٹ پہنچائی۔ شاداب کے مطابق، کم سے کم ایک خاتون کو سر میں چوٹ آئی ہے۔
اس بارے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دکھ ظاہر کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور ایل جی سے مناسب قدم اٹھانے کو کہا ہے۔
Very distressing news regarding disturbance of peace and harmony in parts of Delhi coming in.
I sincerely urge Hon’ble LG n Hon'ble Union Home Minister to restore law and order n ensure that peace and harmony is maintained. Nobody should be allowed to orchestrate flagrations.— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) February 24, 2020
معلوم ہو کہ شہریت ترمیم قانون کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرہ کر رہے لوگوں نے اتوار کو سڑک پر راستہ روک دیا تھا، جس کے بعد جعفر آباد میں سی اے اے کے حمایتیوں اور مخالفین کے بیچ اتوار کی شام کو جھڑپ شروع ہو گئی تھی۔
موج پور میں بی جے پی رہنما کپل مشرا نے ایک میٹنگ بلائی تھی جس میں مانگ کی گئی تھی کہ پولیس تین دن کے اندر سی اے اے کی مخالفت کر رہے مظاہرین کو ہٹائے، اس کے فوراً بعد دو گروپ کے ممبروں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا جس کی وجہ سے پولیس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔
مشرا نے دہلی پولیس کو الٹی میٹم بھی دیا تھا کہ ‘ تین دن میں سڑک خالی کرائیں ورنہ ہم آپ کی بھی نہیں سنیں گے۔’
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)