بوٹینیکل گارڈن اور جسولا وہار شاہین باغ کے بیچ میٹرو خدما ت پھر سے بحال کر دی گئی ہیں ۔
نئی دہلی : کالندی کنج میٹر و اسٹیشن کے نزدیک فرنیچر بازار میں جمعہ کی صبح آگ لگنے کی وجہ سے کچھ گھنٹوں تک میٹرو خدمات روک دی گئی تھی ۔ افسروں نے یہ جانکاری دی ہے ۔ چیف فائر آفیسراتل گرگ نے کہا کہ ، صبح 5 بجکر 55 منٹ پر لگی آگ کو فائر ڈپارٹمنٹ کی 17 گاڑیوں کی مدد سے قابو میں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال افسران میٹرو کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔
دہلی میٹرو نے اپنے ایک ٹوئٹ میں جانکاری دی کہ آگ اور دھوئیں کی وجہ سے جسولا وہار شاہین باغ اور کالندی کنج کے بیج ٹرینوں کی آمد ورفت عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ، جنک پوری ویسٹ اور جسولا وہار شاہین باغ کے بیچ میٹرو کو فی الحال چلایا جارہا ہے ۔ کالندی کنج اور بوٹینیکل گارڈن کے بیچ خدما ت بند کر دی گئیں ۔ حالاں کہ صبح 10 بجکر 30 منٹ پر دوبارہ میٹرو خدمات کو بحال کر دیا گیا ۔ دہلی میٹرو نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ، بوٹینیکل گارڈن اور جسولا وہار شاہین باغ کے بیچ میٹرو خدما ت پھر سے بحال کر دی گئی ہیں ۔
واضح ہوکہ آگ کی وجہ احتیاطاً دہلی میٹرو نے بوٹینیکل گارڈن سے کالندی کنج کے بیچ میٹرو خدمات کو روک دیا گیا تھا۔ وہیں حادثے کے بعد میٹرو اتھارٹی کی ہدایت پر ملازمین نے کرین کی مدد سے میٹرو پلر کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔
غور طلب ہے کہ پیک آور میں میٹرو خدمات متاثر ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔ وہیں دکانداروں نے بتایا کہ آگ میں لاکھوں کے سامان جل کر خاک ہوگئے ۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)