سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر سیتارام یچوری دہلی کے ایمس کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا۔ اسپتال نے جانکاری دی ہے کہ اہل خانہ نے ان کا جسد خاکی تحقیق کے مقصد سے اسپتال کو عطیہ کر دیا ہے۔
نئی دہلی: سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر سیتارام یچوری کا طویل علالت کے بعد جمعرات کو انتقال ہوگیا۔ وہ 72 سال کے تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ، انہیں دہلی ایمس کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کا عارضہ تھا۔ پچھلے کچھ دنوں سے انہیں مصنوعی طریقے سے سانس لینے میں مدد دی جا رہی تھی اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی تھی۔
پارٹی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ‘انتہائی افسوس کے ساتھ ہمیں یہ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری، ہمارے پیارے کامریڈ سیتارام یچوری کا آج 12 ستمبر کو دو پہر 3.03 بجے ایمس (نئی دہلی) میں انتقال ہو گیا۔ وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے، جو پیچیدہ ہو گیا تھا… ۔‘
پارٹی ذرائع نے دی وائر کو بتایا کہ یچوری کا جسد خاکی سنیچر کو نئی دہلی کے گول مارکیٹ میں واقع اے کے گوپالن بھون سی پی آئی (ایم) کے ہیڈکوارٹر لایا جائے گا اور اسی دن بعد میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
وہیں ، دہلی ایمس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یچوری کے اہل خانہ نے ان کا جسدخاکی تحقیق کے مقصد سے ہسپتال کو عطیہ کر دیا ہے۔
CPI(M) General Secretary Sitaram Yechury, aged 72, passed away at 3:05 pm today. The family has donated his body to AIIMS, New Delhi for teaching and research purposes: AIIMS pic.twitter.com/dSl7v3QZrv
— ANI (@ANI) September 12, 2024
یچوری نے 2015 میں سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے پرکاش کرات کی جگہ لی تھی۔
یچوری نے 1974 میں اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی ) میں شمولیت اختیار کی اور اگلے ہی سال 1975 میں سی پی آئی(ایم ) کے ممبر بن گئے۔ انہیں چند ماہ بعد ایمرجنسی کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔
سن 1978 تک، یچوری ایس ایف آئی کے آل انڈیا جوائنٹ سکریٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔ وہ تنظیم کے صدر بھی بنے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق، یچوری نے پارٹی کے آنجہانی لیڈر ہرکشن سنگھ سرجیت کی رہنمائی میں سیاست کا فن سیکھا تھا۔
وہ 2005 میں مغربی بنگال سے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے۔
لوک سبھا انتخابات سے پہلے یچوری نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد ‘انڈیا’ میں سی پی آئی (ایم) کے نمائندے کے طور پر اہم کردار ادا کیا تھا۔
پسماندگان میں ان کے بیٹے، بیٹی اور اہلیہ معروف صحافی سیما چشتی ہیں، جو دی وائر کی مدیر ہیں۔
تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات لکھے ہیں۔
Sitaram Yechury ji was a friend.
A protector of the Idea of India with a deep understanding of our country.
I will miss the long discussions we used to have. My sincere condolences to his family, friends, and followers in this hour of grief. pic.twitter.com/6GUuWdmHFj
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) September 12, 2024
Saddened by the demise of veteran leader #SitaramYechury Ji. The void left by him would always remain unfilled.
ॐ शांति! pic.twitter.com/OW2ZI3CwD2
— Abhishek Singhvi (@DrAMSinghvi) September 12, 2024
सीताराम येचुरी जी के निधन की खबर सुनकर मैं बहुत दुखी हूँ। वे एक महान नेता, एक सच्चे समाजवादी और एक असाधारण मानवतावादी थे। उनका जाना हमारे देश की राजनीति के लिए एक बड़ी क्षति है।
मेरी श्रद्धांजलि और संवेदना उनके परिवार और पार्टी के साथ हैं। #SitaramYechury #RIP
— Manish Sisodia (@msisodia) September 12, 2024
A thorough gentleman and a man of unwavering conviction. Travel well #SitaramYechury.
Indian politics shall miss you and the values you lived for. pic.twitter.com/n8la7e33yX— Pawan Khera (@Pawankhera) September 12, 2024
#SitaramYechury One of the tallest leaders of our times is no more .
Deeply mourning the departure of a wonderful comrade , leader . pic.twitter.com/04RnzFlMZp— Shabnam Hashmi (@ShabnamHashmi) September 12, 2024
Sitaram Yechury – a very fine human being, a multilingual bibliophile, an unrepentant Marxist with a pragmatic streak, a pillar of the CPM, and a superb Parliamentarian with a wonderful wit and sense of humour – is most sadly no more.
Our association stretched over three…
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) September 12, 2024
Deeply saddened by the news of the passing of former CPI(M) leader #SitaramYechury sir
India has lost a political legend. May his soul rest in peace 🤲 pic.twitter.com/iwvnKXUqng— Dr Kafeel Khan (@drkafeelkhan) September 12, 2024
Sad to hear about the passing of veteran CPI(M) leader Sitaram Yechury Ji. While our political ideologies often clashed, I had the privilege of interacting with him during several opposition meetings over the last couple of years. His simplicity, profound understanding of public…
— Abhishek Banerjee (@abhishekaitc) September 12, 2024