حالانکہ مال گاڑیا ں چلتی رہیں گی۔ 31 مارچ 2020 تک سبھی غیر ضروری بین ریاستی آمد ورفت کو روکنے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔
نئی دہلی:مرکزی حکومت نے کو رونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تصدیق کرنے والے ملک کے 75اضلاع میں لاک ڈاؤن کرنے کو کہا ہے۔ ان اضلاع میں صرف بے حد ضروری خدمات کی ہی اجازت دی جائےگی۔
اس کے علاوہ 31 مارچ تک سبھی مسافر ٹرینیں اور سبھی میٹرو- ریل خدمات کو بند کر دیا گیا ہے۔اتوار کو ریاستوں کے چیف سکریٹریز کے ساتھ کابینہ سکریٹری کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس بیٹھک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے چیف سکریٹری بھی موجود تھے۔
Lockdown : Only essential services will be allowed in 75 districts which have reported confirmed cases related to #Covid19India : important decisions after review with states by Cabinet Secretary pic.twitter.com/19kJy6yRre
— K.S. Dhatwalia (@DG_PIB) March 22, 2020
بیٹھک میں سبھی چیف سکریٹریز نے بتایا کہ ہر جگہ جنتا کرفیو کو کافی اچھی حمایت مل رہی ہے۔ سرکارکی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق، کووڈ 19 کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 31 مارچ 2020 تک سبھی غیر ضروری بین ریاستی آمد ورفت کو روکنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تفصیلی چرچہ کے بعد ریاستی سرکاروں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ ان 75 اضلاع میں صرف ضروری خدمات کے لیے مناسب ہدایات جاری کریں جہاں پر کو رونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاستی سرکاریں ضرورت کے مطابق خدمات پر روک لگا سکتی ہیں۔
کچھ ریاستوں نے پہلے سے ہی ان اضلاع میں الگ الگ طرح کی پابندی لگا دی ہے۔ ساتھ سبھی مسافر ٹرینوں پر روک لگا دی گئی ہے۔ حالانکہ مال گاڑیاں چلتی رہیں گی۔
بتا دیں کہ کو رونا وائرس سے اب تک بھارت میں چھ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کل 341 معاملوں کی تصدی ہوئی ہے۔