ہندوستانی معیشت کی مانیٹرنگ کرنے والے مرکز(سینٹر فار مانیٹرنگ اکانومی، سی ایم آئی ای) کی جانن سے جاری حالیہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان کی بے روزگاری کی شرح فروری 2020 میں 7.78 فیصد پر پہنچ گئی ہے، جو اکتوبر 2019 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
علامتی تصویر (فوٹو : رائٹرس)
نئی دہلی: اکتوبر 2019 کے بعد ملک کی بے روزگاری شرح فروری 2020 میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ سی ایم آئی ای کے سوموار کو جاری اعدادوشمار میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق، فروری میں بےروزگاری شرح 7.78 فیصد رہی، جو جنوری میں 7.16 تھی۔ اکتوبر 2019 کے بعد سے یہ سب سے زایدہ ہے۔ سی ایم آئ ای کے مطابق معیشت کی مندی کا اثر ہے۔
سال 2019 کی آخری سہ ماہی میں ملک کی معیشت گزشتہ چھ سالوں میں سب سے دھیمی رفتار سے بڑھی ہے۔ جانکاروں کے مطابق کو رونا وائرس کی وجہ سے ایشیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کے آگے بھی سست رہنے کا اندازہ ہے۔
سی ایم آئی ای کے مطابق، فروری مہینے میں دیہی حلقوں میں بےروزگاری شرح7.37 فیصد رہی، جو جنوری میں 5.97 فیصدی تھی۔ وہیں شہری علاقوں میں یہ جنوری کے 9.70 فیصد سے گھٹ کر 8.65 فیصد پر آ گئی۔
واضح ہو کہ اس سے پہلے فروری 2019 میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح اپنے
ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔ سی ایم آئی ای نے بتایا تھا کہ فروری 2019 میں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.2 فیصد ہو گئی، جو ستمبر 2016 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔