وزیر اعلیٰ نے آیوشمان بھارت کی پہلی سالگرہ پر منعقد ایک پروگرام میں کہاکہ اس کے لئے ان ڈاکٹروں سے بانڈ بھروایا جا رہا ہے۔
نئی دہلی:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے ہر ڈاکٹر کے لئے گاؤں میں دو سال کام کرنا ضروری ہوگا۔سی ایم نے سوموار کو یہ بات کہی۔وزیر اعلیٰ نے آیوشمان بھارت کی پہلی سالگرہ پر منعقد ایک پروگرام میں کہا،’اس کے لئے ان ڈاکٹروں سے بانڈ بھروایا جا رہا ہے۔’
انہوں نےیہ بھی کہا کہ ،’سرکاری میدیکل کالجوں سے ایم بی بی ایس کرنے والےہر ڈاکٹر کو دو سا ل گاؤں میں کام کرنا ضروری ہوگا۔وہیں،ایم ڈی اور ایم ایس کرنے والے ڈاکٹر بھی ایک سال لازمی طور پر گاؤں میں کام کریں گے۔ساتھ ہی ،انٹرن شپ کے لئے بھی حکومت کو کوئی مجبور نہیں کرےگا۔’
اس معاملے میں بیان دیتے ہوئے یوگی نے کہا کہ 1947 سے 2012 تک 12 میڈیکل کالج بنے تھے۔وہیں پندرہ نئے میڈیکل کالجوں کے لئے ہم کام کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ سات نئے میڈیکل کالج اس دوران کھول دئے گئے ہیں۔ہر ضلع میں لائف سپورٹ ایمبولینس بھی دی گئی ہے۔یہ لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کر رہی ہے۔
سی ایم یوگی نے کہا کہ محکمہ صحت نے کمیونی کیبل ڈیزیز کنٹرول کے سیکٹر میں اچھا کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ آیوشمان بھارت یوجنا کے امیدواروں کو فائڈہ پہنچانے کا کام بھی محکمہ نے ٹھیک سے کیا ہے۔یوگی نے یہ بھی کہا کہ سماجی حفاظت کی اتنی بڑی گارنٹی آزادی کے بعد پہلی بار لوگوں کو ملی ہے۔یہ دنیا کا سب سے بڑا صحت منصوبہ ہے۔
وزیر اعلی ٰ نے کہا کہ ‘پردھان منتری جان آروگیہ یوجنا’ کے تحت ریاست میں کل 46.86 گولڈن کارڈ بنائے گئے۔یوگی کے مطابق، مکھیہ منتری جن آروگیا یوجنا کےتحت89 1.لاکھ لوگوں کو گولڈن کارڈ ملا ہے۔کئی ضلعوں میں بہتر کام ہو اہے تو کئی ضلعوں میں کام کی رفتار سست ہے۔انہوں نے سبھی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مفاد اور صحت خدمات کی توسیع کے لئے سبھی کو کام کرنا ہوگا۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)