نکسلیوں نے دنتے واڑہ میں بارودی سرنگ میں بلاسٹ کر کے اس حملے کو انجام دیا ہے۔
نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں بی جے پی کے ایم ایل اے بھیما منڈاوی کے قافلے پر نکسلیوں نے حملہ کیا ہے۔حملے میں بی جے پی ایم ایل اے بھیما منڈاوی سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔نکسلیوں نے دنتے واڑہ میں بارودی سرنگ میں بلاسٹ کر کے اس حملے کو انجام دیا ہے۔پولیس افسروں نے یہ جانکاری دی۔این ڈی ٹی وی کی ایک خبر کے مطابق؛ پولیس افسر نے بتایا کہ قافلے میں بلیٹ پروف گاڑی کے بھی پرخچے اڑ گئے۔
اینٹی نکسل مہم کے ڈی آئی جی پی سندر راج نے بھیما مانڈوی کی موت کی تصدیق کی ہے۔پولیس افسروں کے مطابق؛پورے علاقے میں گھیرا بندی کر کے نکسلیوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔
P Sundar Raj, DIG-Anti-Naxal Ops: BJP MLA Bheema Mandavi killed in naxal attack in Dantewada pic.twitter.com/CcYVeKHwXT
— ANI (@ANI) April 9, 2019
غور طلب ہے کہ چھتیس گڑھ میں 3 مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں۔یہاں 11 اپریل، 18 اپریل اور 23 اپریل کو ووٹ ڈالیں جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ دنتے واڑہ ضلع کے کنوا کونڈا علاقے میں اس وقت ہوا جب بی جے پی ایم ایل اے کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ آئی ای ڈی بلاسٹ کر کے نکسلیوں نے ایم ایل اے کے قافلے میں شامل سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
CRPF: Between Kuakonta and Syamgiri in Dantewada, the convoy of BJP MLA Bheema Mandavi came under an IED attack today. The escort vehicle of State Police came under the blast. 5 personnel of Chhattisgarh State Police are critically injured. Reinforcement of CRPF has been rushed. pic.twitter.com/BEiRU6PqBQ
— ANI (@ANI) April 9, 2019
حملے کے بعد سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کی ٹیم کو جائے واردات پر بھیجا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق؛ بھیما مانڈوی نے گزشتہ سال اسمبلی انتخاب میں دیوتی کرما کو ہرا کر جیت درج کی تھی۔ ذرائع کے مطابق، نکسلیوں نے پہلے سکیورٹی اہلکارون کو نشانہ بنایا،اس کے بعد جب بھیما منڈوی اپنی گاڑی سے باہر نکلے تو ان کو ہلاک کر دیا۔