یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں الہ آباد کا نام پریاگ راج کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:الہ آباد میں پریاگ کا وجود تھا لیکن پریاگ راج میں الہ آباد کے لئے کوئی جگہ نہیں بچی
وہیں اس بارے میں ایک دوسرے افسر نے کہا ہے،’ وزارت داخلہ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج کرنے کو لے کر اپنی این او سی دی ہے۔ لیکن وہاں کے کئی مرکزی ادارے جیسے ریلوے اسٹیشن، ہائی کورٹ، یونیورسٹی وغیرہ الہ آباد کے نام پر ہیں۔ ایسے میں ان کے ناموں میں تبدیلی کے لیے اتر پردیش حکومت کو متعلقہ وزارتوں سے منظوری حاصل کرنی ہوگی۔’ اس سے پہلے یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی اتر پردیش حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں الہ آباد کا نام پریاگ راج کیے جانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاسرتی حکومت نے مرکزی حکومت کے پاس متعلقہ تجویز بھیجی تھی۔ اتر پردیش کے الہ آباد ضلع کا نام بدلے جانے کے علاوہ مرکز نے گزشتہ دنوں ریاست میں ہی مغل سارئے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے کیے جانے کو منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ رابرٹس گنج ریلوے اسٹیشن کا نام ندل کر سون بھدر کیا گیا تھا۔ The post مرکزی وزارت داخلہ نے الہ آباد کا نام پریاگ راج کرنے کی منظوری دی appeared first on The Wire - Urdu.