شمال مغربی دہلی لوک سبھا سیٹ سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض بی جےپی ایم پی ادت راج نے پارٹی چھوڑنے کی بات کہی ۔ آزاد امید وار کے طور پر لڑ سکتے ہیں الیکشن۔
ہنس راج ہنس اور ادت راج (فوٹو بہ شکریہ : ٹوئٹر)
نئی دہلی : بی جے پی نے ایم پی ادت راج کو ٹکٹ نہ دے کر منگل کو شمال مغربی دہلی سے گلوکار ہنس راج ہنس کو پارٹی کی طرف امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔منگل کو اس سیٹ کا اعلان پرچہ نامزدگی کے آخری وقتوں سے کچھ گھنٹے پہلے کیا گیاہے۔ شمال-مغربی دہلی سے موجودہ ایم پی ادت راج نے یہاں سے امیدوار نہیں بنائے جانے پر استعفیٰ دینے اور آزادانہ امیدوار کے طور پر کھڑا ہونے کی دھمکی دی تھی ۔پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ہنس راج ہنس کو امیدوار بنانے میں دیری کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔ ہنس راج ہنس کے سامنے عام آدمی پارٹی کے گگن سنگھ اور کانگریس کے راجیش للوٹھیا میدان میں ہیں ۔
بی جے پی نے دہلی کی 7 لوک سبھا سیٹوں سے اپنے امیدوار اعلان کر دیے ہیں ۔ چاندنی شوک سے پارٹی نے ہرش وردھن ، شمال –مشرق دہلی سے منوج تیواری ، مغربی دہلی سیٹ سے پرویش شرما ، جنوبی دہلی سے رمیش بدھوڑی ، مشرقی دہلی سے گوتم گمبھیر اور نئی دہلی سے میناکشی لیکھی کو ٹکٹ دیا ہے۔منگل صبح کو ادت راج نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا تھا کہ ، میں انتظار کررہا ہوں ، اگر مجھے ٹکٹ نہیں دیا جاتا تو میں پارٹی کو الوداع کہہ دوں گا۔
بعد میں
این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا ، میں نے بی جے پی چھوڑنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔واضح ہوکہ شمال –مغربی دہلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار نے فروری 2014 میں اپنی پارٹی انڈین جسٹس پارٹی (آئی جے پی ) کو بی جے پی میں ضم کر دیا تھا۔ ادت راج بی جے پی کے ان 7 ایم پی میں سے ایک تھے جنہوں نے دہلی کی سبھی سیٹوں پر پارٹی کے لیے جیت حاصل کی تھی ۔گزشتہ سوموار کو ادت راج نے ایک ٹوئٹ کر کے کہا کہ ، میں نے اپنی پارٹی کو بی جے پی میں تحلیل کردیا تھا ۔ میرے کروڑوں حمایتی میرے ٹکٹ کو لے کر فکرمند ہیں ۔ اب تک شمال مغربی دہلی سیٹ سے میرے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ میرے حمایتیوں نے آج شام 4 بجے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا ، میں نے بی جے پی صدر امت شاہ سے کئی بار بات کرنے کی کوشش کی اور ان کو ایس ایم ایس بھی بھیجا۔ میں نےوزیر اعظم نریندر مودی سے بھی بات کرنے کی کوشش کی ۔سوموار کو ادت راج نے کہا تھا کہ ، دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری ان سے کہہ رہے تھے کہ شمال مغربی دہلی سے ٹکٹ ملے گا۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)