اتر پردیش کے کابینہ وزیر او پی راج بھر نے کہا کہ فسادات بھڑکانے والے رہنما کو ہی آگ لگا دو تاکہ وہ سمجھ جائے کہ ہم دوسروں کو نہیں جلانے جائیں گے۔
نئی دہلی: اتر پردیش کی یوگی حکوت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے سوال اٹھا یا ہے کہ آج تک فسادات میں کوئی بڑا رہنما کیوں نہیں مرا ہے۔ انھوں نے رہنماؤں پر فسادات بھڑکانے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رہنما فسادات بھڑکائے تو اس کو ہی آگ کے حوالے کر دو۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق؛راج بھر نے کہا،
’ہندو مسلمان کے فسادات میں ایک بھی بڑا رہنمامرا کیا؟ رہنما کیوں نہیں مرتا۔ جو رہنما تم کو ہندو مسلمان کے نام پر لڑانے جاتا ہے ، فسادات کرانے جاتا ہے ، ایسے رہنما کو ہی آگ لگا کے جلا دوتاکہ وہ سمجھ جائے کہ ہم دوسروں کو نہیں جلانے جائیں گے۔‘
Suheldev Bahujan Samaj Party (SBSP) President OP Rajbhar: Ye Hindu-Musalman mein bant'te hain. Arey bantne wale logon, zara socho, Bharat ka samvidhan kehta hai jo Bharat ka voter ho gaya wo Bharat ka nagrik ho gaya, aap usko nahi nikal sakte. (13.01.2019) https://t.co/F7qDNNc219
— ANI UP (@ANINewsUP) January 13, 2019
سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر راج بھر نے آگے کہا،’ یہ ہندو مسلمان میں باٹتے ہیں۔ ارے باٹنے والے لوگوں ، ذرا سوچو…ہندوستان کا آئین کہتا ہے جو ہندوستان کا ووٹر ہو گیا وہ ہندوستان کا شہری ہو گیا۔ آپ اس کو ملک سے نہیں نکال سکتے۔’
غور طلب ہے کہ راج بھر کی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی بی جے پی کی معاون پارٹی ہے۔
The post یوپی کے وزیر نے کہا؛ فسادات میں سیاسی رہنما کیوں نہیں مرتے،کوئی رہنما فسادات کرائے تو اس کو ہی آگ لگا دو appeared first on The Wire - Urdu.