کوبے برائنٹ نے باسکٹ بال میں اپنے 20 سال کے لمبے کریئر میں ہمیشہ لاس اینجلس لیکرز ٹیم کے ساتھ کھیلا۔کوبے نے اپریل 2016 میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ وہ دو بار اولمپک چیمین بھی رہے تھے۔
نئی دہلی: امریکہ کےمشہور باسکٹ بال کھلاڑی کوبے برائنٹ اور ان کی بیٹی گیانا ماریہ سمیت 9 لوگوں کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں اتوار کو موت ہو گئی۔ لاس اینجلس ٹائمس کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کی صبح کہرے کے درمیان جیسے ہی برائنٹ (41)کا ہیلی کاپٹرکیلی فورنیا کے کیلابیسس شہر کے اوپر سے گزرا، اس میں آگ لگ گئی اور وہ حادثہ کاشکار ہو گیا۔
نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے)نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں برائنٹ کی 13 سال کی بیٹی گیانا ماریہ اونیر برائنٹ بھی بچ نہیں سکیں۔لاس اینجلس کے کاؤنٹی شیرف ایلیکس ولانئیوا نے پریس کانفرنس میں کہا، ‘ ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت کل 9لوگ سوار تھے۔ کوئی بھی زندہ نہیں بچا ہے۔ ‘
امریکہ کے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثہ میں تباہ ہوئے ہیلی کاپٹر کی پہچان ‘سیکوراسکائی ایس-76’ کے طور پر کی ہے۔ ریکارڈ کے مطابق، جس ہیلی کاپٹر میں برائنٹ سفر کر رہے تھے، وہ 1991 میں بنا تھا اور اتوار کی صبح تقریباً نو بجے اس نے کیلی فورنیا کی جان وین ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔
ہیلی کاپٹر کیلابیسس میں صبح دس بجے سے کچھ دیر پہلے ہی حادثہ کاشکار ہو گیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر چیف ڈیرل نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملنے کے بعد فائر مین موقع پر پہنچے اورہمارے فائر مین نے آگ بجھائی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ حادثہ کی جانچکر رہا ہے۔ اس تفتیش میں ایف بی آئی بھی تعاون کر رہی ہے۔
برائنٹ نے اپنے 20 سال کے لمبے کریئر میں ہمیشہ لاس اینجلس لیکرز کے ساتھ کھیلا۔ کوبے نے اپریل 2016 میں این بی اے سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ ان کو سال 2008 میں این بی اے کے سب سے اہم کھلاڑی کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دوبار این بی اے فائنلز میں ایم وی پی کا خطاب حاصل کیا ہے۔
کوبے کے نام دو باراین بی اے اسکورنگ چیمپین کا خطاب اور دو بار اولمپک کھیلوں میں چیمپین بننے کاخطاب درج ہے۔برائنٹ کی کامیابیوں میں 2008 این بی اے موسٹ ویلیوئیبل پلیئر اور دو بار این بی اے فائنل موسٹ ویلیوئیبل پلیئر شامل ہے۔ وہ دو بار این بی اے اسکورنگ چیمپین اور دو بار اولمپک چیمپین بھی رہے۔
ان کو 2006 میں ٹورنٹوریپٹرس کے خلاف ریکارڈ 81 پوائنٹس اسکور کے لئے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔برائنٹ نے 2015 میں باسکٹ بال کےلیے اپنے پیار کو ظاہر کرتے ہوئے ایک کہانی لکھی تھی، جس پر بعدمیں ایک فلم ‘ ڈیئر باسکٹ بال ‘ بھی بنی، جس کو 2018 میں بیسٹ شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ ملا۔
برائنٹ کی فیملی میں ان کی بیوی ونیسا اور تین بیٹیاں ہیں۔ اس حادثے کے بعد دنیا بھر سے ان کے مداح تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔
Reports are that basketball great Kobe Bryant and three others have been killed in a helicopter crash in California. That is terrible news!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 26, 2020
برائنٹ کی موت پرامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کے کہا، ‘ باسکٹ بال کے عظیم کھلاڑی کوبےبرانئٹ اور دیگر کی ہیلی کاپٹر حادثہ میں موت کی خبر ہے۔ یہ اندہ ناک خبر ہے۔’یو ایس اے باسکٹ بال نے بھی کوبے برائنٹ کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔
The game has lost a real champion. Our thoughts & prayers go out to the Bryant family & the families of those lost today. pic.twitter.com/LLLBMJCUUm
— USA Basketball (@usabasketball) January 26, 2020
یو ایس اے باسکٹ بال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرکے کے کہا، ‘ اس کھیل نے ایک اصلی چیمپین کھو دیاہے۔ ہم اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی فیملی کے ساتھ ہیں۔ ‘این بی اے نے بھی بیان جاری کر کے کہا، ‘ کوبے برائنٹ اور ان کی 13 سال کی بیٹی گیانا کی تکلیف دہ موت سےہم تمام لوگ تصورسےبالاتر غم میں مبتلا ہیں۔ 20 سال تک کوبے نے ہمیں دکھایا کہ جب بہترین صلاحیت جیت کے لئے پوری سپردگی لئے ایک ساتھ آتی ہیں تو کیا ممکن ہے۔’
Kobe was a legend on the court and just getting started in what would have been just as meaningful a second act. To lose Gianna is even more heartbreaking to us as parents. Michelle and I send love and prayers to Vanessa and the entire Bryant family on an unthinkable day.
— Barack Obama (@BarackObama) January 26, 2020
سابق امریکی صدر براکاوباما نے بھی ٹوئٹ کر کےکہا، ‘ باسکٹ بال کورٹ میں کوبے ایک عظیم شخصیت تھے۔ وہ اپنی زندگی کے دوسرے پڑاؤ کی شروعات کرنے جا رہے تھے۔ گیانا کو کھونا ایک ماں باپ کے طور پر اور زیادہ دل توڑنے والا ہے۔ اس تکلیف دہ گھڑی میں ونیسا (برائنٹ کیبیوی) سمیت پورے برائنٹ فیملی کے ساتھ ہماری دعائیں ہیں۔ ‘
Saddened to hear about the tragic demise of Kobe Bryant, his daughter Gianna & others on-board the helicopter.
My condolences to his family, friends and fans across the world. #KobeBryant pic.twitter.com/N8B4Tcr4KU— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) January 27, 2020
سچن تیندولکر نے بھی ٹوئٹ کرکےکے کہا، ‘ کوبے برائنٹ، ان کی بیٹی گیانا اور ہیلی کاپٹر میں سوار دیگرلوگوں کی ناگہانی موت سے غم زدہ ہوں۔ ان کی فیملی، دوستوں اور دنیا بھر کے مداحوں کو میری تعزیت ہے۔ ‘
A true legend of the sporting world!
Rest In Peace dear Kobe and his daughter. May the family have immense strength to overcome this sad time. #RIPLegend pic.twitter.com/N8WDGZCHK1
— Sir Vivian Richards (@ivivianrichards) January 26, 2020
ریٹائر کرکٹر ویوین رچرڈس نے بھی ٹوئٹ کر کے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘ کھیل کی دنیا کا حقیقی عظیم کھلاڑی ۔ پیارے کوبے اور ان کی بیٹی کی روح کو خدا صبر عطا کرے۔ خدا فیملی کواس تکلیف دہ وقت سے ابرنے کے لئے طاقت دے۔ ‘
(خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)