سرینگر میں آرمی کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ خفیہ جانکاری ملی تھی کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سفر کے راستے پر کھوجی مہم چلائی گئی تھی۔ اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں پاکستان آرڈینس فیکٹری کی مہروالی لینڈ مائن اور امریکی ایم-24 اسنائپررائفل بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر انتظامیہ نے دہشت گردانہ حملے کے خدشے کو دیکھتے ہوئے امرناتھ یاترا پر روک لگا دی ہے اور سبھی سیاحوں کو جلد از جلد کشمیر چھوڑ دینے کے لیے کہا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے خدشے کے مد نظر وقت سے ایک پکھواڑے پہلے ہی امرناتھ یاترا پر روک لگانی پڑ رہی ہے۔
یہ حکم پرنسپل سکریٹری ہوم شالین کابرا کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔فی الحال خراب موسم کی وجہ سے جموں روٹ سے امرناتھ یاترا 4 اگست تک لے لیے بند ہے۔
انڈین ایکسپریس نے سرکاری اعدادو شمارے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ اس سال 1 مہینے کے اندر تقریباً 3.40لاکھ مسافر امرناتھ کا درشن کر چکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ سرینگر میں آرمی کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ خفیہ جانکاری ملی تھی کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سفر کے راستے پر کھوجی مہم چلائی گئی تھی۔سکیورٹی فورسیز نے امرناتھ یاترا مارگ سے لینڈ مائن اور بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ان میں پاکستان آرڈینس فیکٹری کی مہروالی لینڈ مائن اور امریکی ایم-24 اسنائپررائفل بھی شامل ہیں۔آرمی نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔