سرینگر میں آرمی کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ خفیہ جانکاری ملی تھی کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سفر کے راستے پر کھوجی مہم چلائی گئی تھی۔ اس دوران بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ان میں پاکستان آرڈینس فیکٹری کی مہروالی لینڈ مائن اور امریکی ایم-24 اسنائپررائفل بھی شامل ہیں۔
نئی دہلی: جموں و کشمیر انتظامیہ نے دہشت گردانہ حملے کے خدشے کو دیکھتے ہوئے امرناتھ یاترا پر روک لگا دی ہے اور سبھی سیاحوں کو جلد از جلد کشمیر چھوڑ دینے کے لیے کہا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے خدشے کے مد نظر وقت سے ایک پکھواڑے پہلے ہی امرناتھ یاترا پر روک لگانی پڑ رہی ہے۔
J&K govt issues security advisory in the interest of #AmarnathYatra pilgrims and tourists, "that they may curtail their stay in the Valley immediately and take necessary measures to return as soon as possible", keeping in view the latest intelligence inputs of terror threats. pic.twitter.com/CzCk6FnMQ6
— ANI (@ANI) August 2, 2019
یہ حکم پرنسپل سکریٹری ہوم شالین کابرا کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔فی الحال خراب موسم کی وجہ سے جموں روٹ سے امرناتھ یاترا 4 اگست تک لے لیے بند ہے۔انڈین ایکسپریس نے سرکاری اعدادو شمارے کی بنیاد پر بتایا ہے کہ اس سال 1 مہینے کے اندر تقریباً 3.40لاکھ مسافر امرناتھ کا درشن کر چکے ہیں۔
Jammu & Kashmir: The Pakistan Ordnance factory anti-personnel mine recovered from a terror cache busted by security forces. pic.twitter.com/d0g4zui5Y4
— ANI (@ANI) August 2, 2019
غور طلب ہے کہ سرینگر میں آرمی کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ خفیہ جانکاری ملی تھی کہ دہشت گرد امرناتھ یاترا کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سفر کے راستے پر کھوجی مہم چلائی گئی تھی۔سکیورٹی فورسیز نے امرناتھ یاترا مارگ سے لینڈ مائن اور بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کیے ہیں۔ان میں پاکستان آرڈینس فیکٹری کی مہروالی لینڈ مائن اور امریکی ایم-24 اسنائپررائفل بھی شامل ہیں۔آرمی نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔