قابل ذکر ہے کہ 37 سیٹوں پر ایس پی اور 38 سیٹوں پر بی ایس پی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی ۔
نئی دہلی:2019کے عام انتخابات کے مدنظربہوجن سماج پارٹی اور سماجودای پارٹی کے درمیان آپسی اتفاق سے سیٹوں کا بٹوارہ ہوگیا ہے ۔ اس ضمن میں دونوں پارٹیوں کے قومی صدر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کس سیٹ پر کون سی پارٹی انتخاب لڑے گی اس کی اطلاع دی گئی ہے ۔ بی ایس پی سپریمو مایا وتی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس سے متلعق لسٹ جاری کیا ہے ۔دونوں پارٹیوں نے اپنی مشترکہ پریس ریلیز میں صاف کردیا ہے کہ ان کا اتحاد کہاں کہاں اور کس لوک سبھا حلقے سے انتخاب لڑے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 37 سیٹوں پر ایس پی اور 38 سیٹوں پر بی ایس پی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی ۔
غور طلب ہے کہ اس سال 12 جنوری کو دونوں پارٹیوں نےاپنے
اتحاد کا اعلان کیا تھا۔اس موقع پر دونوں پارٹیوں نے واضح کیا تھا کہ آئندہ لوک سبھا انتخاب میں وہ اتر پردیش کی38-38 سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔اس وقت پارٹی نے کہا تھا کہ دو سیٹیں چھوٹی پارٹیوں کے لیے چھوڑی گئی ہیں جبکہ امیٹھی اور رائے بریلی کی دو سیٹیں کانگریس پارٹی کے لیے چھوڑنا طے کیا گیا ہے۔واضح ہوکہ اتر پردیش میں لوک سبھا کی کل 80 سیٹیں ہیں اور ایسا مانا جارہا ہے کہ بچی ہوئی سیٹیں راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے کھاتے میں جائیں گی۔
پریس ریلیز کے مطابق،سہارن پور ، بجنور ، نگینہ ، امروہہ ، میرٹھ ، گوتم بدھ نگر، بلند شہر ، علی گڑھ ، فتح پور سیکری ، انبالہ ، شاہجہاں پور، دھورہرا، سیتا پور ، موہن لال گنج ، سلطان پور ، پرتاپ گڑھ ، فر خ آباد ،ا کبر پور، جالون ، ہمیرپور، فتح پور، امبیڈکر نگر، کیسر گنج،شراوستی ، ڈمریا گنج، بشتی ، سنت کبیر نگر، دیوریا ، بانس گاؤں ، لال گنج، گھوسی، سلیم پور، جون پور ، مچھلی شہر، مشریکھ، غاری پور اور بھدوہی کی سیٹوں پر بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
جبکہ کیرانہ ، مرادآباد، رام پور، سنبھل، غازی آباد، ہاتھ رس ، مین پوری ، ایٹہ ، بدایوں ، بریلی ، پیلی بھیت، کھیری، ہردوئی ، لکھنؤ، اناؤں ، اٹاوا، کنوج ، کان پور ،جھانسی ، باندہ، کوسمبی،پھول پور، الہ آباد، بارہ بنکی ، بہرائچ، فیض آباد، گونڈہ ، مہاراج گنج، کشی نگر، گورکھپور، اعظم گڑھ ، بلیا، چندولی ، وارانسی ، مرزا پور، رابرٹس گنج او رفریدآباد سے سماجوادی پارٹی کے امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔