دوردرشن پر پہلی بار مہابھارت کا ٹیلی کاسٹ سال 1988، شاہ رخ خان کے سیریل سرکس کا ٹیلی کاسٹ 1989 اور جاسوسی سیریل بیوم کیش بخشی کا ٹیلی کاسٹ سال 1993 میں کیا گیا تھا۔
نئی دہلی : رامائن کے دوردرشن پر واپسی کے بعد مہابھارت،بیوم کیش بخشی اور سرکس جیسے سیریل کو بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائےگا۔رامائن کا ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی نیشنل پر ہوگا جبکہ مہابھارت کا ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی بھارتی پر ہوگا۔ مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے یہ جانکاری دی۔
आज सुबह 9.00 बजे और रात 9.00 बजे देखना न भूले 'रामायण' @DDNational पर ।
आज दोपहर 12.00 बजे और शाम 7.00 बजे देखना न भूले 'महाभारत' @DD_Bharati पर ।
अगर आपके यहाँ यह दोनों चैनल नहीं आते है तो अपने केबल ऑपरेटर से संपर्क करे। केबल ऑपरेटर को यह दोनों चैनल देना अनिवार्य है।
— Prakash Javadekar (@PrakashJavdekar) March 28, 2020
سنیچر کو ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا ہے،آج صبح 9:00 بجے اور رات 9:00بجے دوردرشن پر رامائن دیکھنا نہ بھولیں۔ آج دوپہر 12:00 بجے اور شام 7:00 بجے ڈی ڈی بھارتی پر مہابھارت دیکھنا نہ بھولیں۔انہوں نے کہا ہے، اگر آپ کے یہاں یہ دونوں چینل نہیں آتے ہیں تو اپنےکیبل آپریٹر سے رابطہ کریں۔ کیبل آپریٹر کو یہ دونوں چینل دینا لازمی ہے۔
جمعہ کو ایک دیگر ٹوئٹ میں مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات نے لکھا، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ عوام کی مانگ پر ہم کل یعنی سنیچر 28 مارچ سےڈی ڈی نیشنل پر رامائن کا ٹیلی کاسٹ شروع کر رہے ہیں، ایک ایپی سوڈ صبح نو سے 10بجے اور دوسرا رات نو سے 10 بجے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔
جاویڈکر نے اپنے اس ٹوئٹ کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی، پی آئی بی انڈیااور ڈی ڈی نیشنل کو بھی ٹیگ کیا۔بعد میں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ڈی ڈی بھارتی سنیچر سے ہی مہابھارت کا ٹیلی کاسٹ کرےگا۔ انہوں نے کہا کہ مہابھارت کا دوپہر بارہ بجے اور شام میں سات بجے روزانہ ٹیلی کاسٹ ہوگا۔
پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر نے ایک کے بعد ایک ٹوئٹ کر کے جاویڈکراور ساگر فیملی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا، ڈی ڈی افسران کی ورکنگ ٹیم نے اس کو ممکن کرنے کے لئے کل پورے دن اور رات کام کیا جبکہ وہ اپنے گھر اور فیملی سے دور رہے۔ پوری ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے جنہوں نے ناظرین کی مانگ پر رد عمل دیتے ہوئےجنگی پیمانے پر کام کیا۔
Ramayan broadcast may be watched via @newsonair App pic.twitter.com/Wb3iXnDFWP
— Shashi Shekhar (@shashidigital) March 28, 2020
ایک دیگر ٹوئٹ میں سی ای او نے کہا،اس وقت میں ملک کی اس خدمت کے لئےساگر فیملی کا تہہ دل سے شکریہ جس نے ممبئی میں ڈی ڈی نیشنل کی ٹیم کے لئے مواددستیاب کرانے میں اور اپنے وسائل فراہم کرنے کے لئے کافی کوشش کی۔
انہوں نے یہ ٹوئٹ بھی کیا کہ دوردرشن پر کچھ اور پرانے مشہور پروگراموں کاپھر سے ٹیلی کاسٹ ہوگا۔
Watch the iconic TV shows on @DDNational and @DD_Bharati during #21daysLockdown period. #Ramayan #Mahabharat#Circus #ByomkeshBakshi#StayHomeStaySafe pic.twitter.com/lt1cLN2xt5
— Prasar Bharati (@prasarbharati) March 28, 2020
پرسار بھارتی کے ایک ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈی ڈی نیشنل پر اور ڈی ڈی بھارتی پر 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کے دوران مشہور ٹی وی شو دیںگے۔ اس ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کے ساتھ رامائن، مہابھارت، سرکس، بیوم کیش بخشی وغیرہ سیریلوں کے نام لکھے گئے ہیں۔
MUST WATCH –#RajitKapur in a role with which he will be associated forever!
Detective show #ByomkeshBakshi in few minutes at 11 am only on @DDNational pic.twitter.com/1wsa1Lj70a— Doordarshan National (@DDNational) March 28, 2020
دوردرشن نے ایک ٹوئٹ کر کےکہا ہے کہ رجت کپور کو اس رول میں ضرور دیکھیں،جس کے ساتھ وہ ہمیشہ جڑے رہیںگے۔ اس ٹوئٹ میں جاسوسی شو بیوم کیش بخشی کی صبح 11بجے سے ڈی ڈی نیشنل پر ٹیلی کاسٹ ہونے کی جانکاری دی گئی تھی۔دوردرشن پر پہلی باراس کا ٹیلی کاسٹ 1993 میں کیا گیا تھا۔دوردرشن کی طرف سے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا گیا ہے، ‘ شیکھرن دوردرشن پر واپس لوٹ آیا ہے۔ دوستوں گھر پر رہیں اور اپنے من پسند شاہ رخ خان کو سرکس ٹی وی شو میں رات آٹھ بجے سے دیکھیں۔
عزیز مرزا اور کندن شاہ کی ہدایت میں بنا سیریل سرکس 1989 میں دوردرشن پرپہلی بار ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا۔ اس میں کنگ خان نے شیکھرن رائے کاکردار ادا کیا تھا۔پرسار بھارتی کے سی ای او ششی شیکھر نے کہا کہ بند کے دوران گھروں میں رہتےہوئے اگلے کچھ دنوں میں لوگ دوردرشن کے اور مشہور پروگراموں کو دیکھ سکیںگے اوراپنی پرانی یادوں کو پھر سے تازہ کر سکیںگے۔
رامائن کا ٹیلی کاسٹ دوردرشن پر 1987 میں شروع ہوا تھا اور اس کو بے انتہاکامیابی ملی تھی۔ مہابھارت کا ٹیلی کاسٹ 1988 میں شروع ہوا تھا اور اس نے بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔معلوم ہوکہ کورونا وائرس سے تحفظ کے مدنظر پورے ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ ایسے وقت میں لوگ گھروں میں قید ہیں، تب سوشل میڈیا پر پرانےسیریل کو ایک بار پھر سے ٹیلی کاسٹ کئے جانے کی مانگ کچھ لوگوں نے کی تھی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)