شمال-مشرقی دہلی کےگوکل پوری علاقے میں سنیچر کی صبح آگ لگنے کی جانکاری سامنے آئی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ سات جلی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہیں، لگ بھگ 60 جھگیوں کو نقصان پہنچا ہے اور 30 آگ میں جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔
نئی دہلی: شمال-مشرقی دہلی کے گوکل پوری علاقے کی جھگیوں میں جمعہ کی دیررات آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے ہفتہ کی صبح یہ جانکاری دی۔
دہلی فائر سروس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ گوکل پوری گاؤں کے پلر نمبر 12 کے قریب دیر رات 1.03 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد آگ بجھانے کے لیے 13 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے۔
At 1 am there was a fire incident in Gokulpuri PS area. Immediately teams reached the spot with all rescue equipment. We also contacted the Fire Dept that responded very well.We could douse the fire by around 4 am. 30 shanties burned & 7 lives are lost: Addl DCP, North East Delhi pic.twitter.com/UT8XzgaNMR
— ANI (@ANI) March 12, 2022
اہلکار نے بتایا کہ جائے وقوع سے سات لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لگ بھگ 60 جھگیوں کو نقصان پہنچا اور 30 جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ ایسٹ) دیویش کمار مہلا نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع رات تقریباً ایک بجے ملی جس کے بعد پولیس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار موقع پر پہنچے۔
انہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح تقریباً چار بجے آگ پر قابو پایا جاسکا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، صبح یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ میں خود وہاں جا کر متاثرین سے ملاقات کروں گا۔
सुबह सुबह ये दुःखद समाचार सुनने को मिला। मैं स्वयं वहाँ जाकर पीड़ित लोगों से मिलूँगा। https://t.co/rcsN6yIse6
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) March 12, 2022
دہلی فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہا کہ ہلاک شدگان تیزی سے پھیلنے والی آگ سے نہیں بچ سکے کیونکہ وہ سو رہے تھے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے گرگ کے حوالے سے کہا، جلی ہوئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ سو رہے ہیں اور بچ نہیں سکتے تھے، کیونکہ آگ بہت تیزی سے پھیلی۔ 60 جھونپڑیاں مکمل طور پر جل گئی ہیں۔ ہمیں ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ روہنی میں فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیموں نے جائے وقوع کا دورہ کیا۔ اس معاملے میں مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)