21 جون کو بھی بہا رکے کئی حصوں میں بجلی گرنے سے 12 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔
نئی دہلی: بہار کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی گرنے سے تقریباً 30 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ بہار ریاستی محکمہ قدرتی آفات کے ایک افسر نے جمعرات کو بتایا کہ ریاست کے کئی حصوں میں بجلی کی چپیٹ میں آنے کی وجہ سے 30 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
محکمہ کے مطابق، بجلی سے سب سے زیادہ بھاگلپور میں 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے ، جبکہ بیگوسرائے میں 4 لوگ اس کی چپیٹ میں آئے ۔اس کے علاوہ سہرسہ ، پورنیہ ،ارریہ ،جموئی ، دربھنگہ ، مدھے پورہ ، کھگڑیا، کٹیہار، مدھوبنی ، مشرقی چمپارن، شیوہر، نوادہ اورگیا میں بھی بجلی کی چپیٹ میں آنے سے کئی لوگوں کی موت ہو گئی ۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بجلی سے ہوئی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو 4-4 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ریاستی راحت فنڈ سے فوری طور پر معاوضے کی رقم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
واضح ہوکہ 21 جون کو بھی بہا رکے کئی حصوں میں بجلی گرنے سے 12 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوگئی تھی ۔
(خبررساں ایجنسی آئی اے این ایس کے ان پٹ کے ساتھ)