ڈونالڈ ٹرمپ نے سودے بازی میں مودی کو بتایا سخت، تین ارب ڈالر کے دفاعی سمجھوتے کا اعلان

01:54 PM Feb 25, 2020 | دی وائر اسٹاف

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا سوموار کو ہندوستان  کے  پہلے دورے میں گجرات کے احمدآباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے احمدآباد ہوائی اڈے پر امریکی صدر اور ان کی بیوی  کا خیرمقدم کیااور ‘نمستے ٹرمپ’ پروگرام م کے لئے موٹیرا سٹیڈیم کے راستےپر لوگ قطار میں کھڑے  ہوکر ان کااستقبال کر رہے تھے۔

فوٹو: ٹوئٹر، پی آئی بی انڈیا

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا گجرات کے احمدآباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم  نریندر مودی نے احمدآباد ہوائی اڈے پر امریکی صدر اور ان کی بیوی  کا خیر مقدم کیا کیااور ‘نمستے ٹرمپ’ پروگرام م کے لئے موٹیرا سٹیڈیم کے راستےپر لوگ قطار میں کھڑے  ہوکر ان کااستقبال کر رہے تھے۔موٹیرا سٹیڈیم جانے والے راستے پر دونوں اور لوگ کھڑے تھے اور ہاتھوں میں ترنگا اور امریکی پرچم  لےکر صدر ٹرمپ کا استقبال کر رہے تھے۔ ہوائی اڈے اور موٹیرا سٹیڈیم کے راستے پر فوک ڈانس اور رنگارنگ پروگرام پیش کررہے تھے۔ کئی مقامات پر شنکھ اور ڈھول بجائے جا رہے تھے۔

موٹیرا سٹیڈیم میں تقریباً ایک لاکھ لوگ موجود تھے جہاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی بہت تعریف کی۔امریکہ کے دل میں ہندوستان  کے خاص جگہ رکھنے کی بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ‘امریکہ ہندوستان  کو پیار کرتا ہے، احترام  کرتا ہے اور امریکہ ہمیشہ ہندوستانیوں کابھروسے مند دوست بنا رہےگا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں  کے بیچ تین ارب ڈالر کے دفاعی  سودے کا اعلان کیا۔’انہوں نے کہا کہ دونوں ملک  ایک ‘شاندار کاروبار سمجھوتے’ پر کام کر رہے ہیں لیکن وہ (مودی) سودے بازی میں بہت سخت ہیں۔نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ‘مودی، آپ صرف گجرات کے لیے باعث فخر  نہیں ہیں، بلکہ آپ ایک زندہ مثال ہیں کہ کڑی محنت کے ساتھ ہندوستانی  کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ہر کوئی انہیں پیار کرتا ہے… لیکن میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ وہ بہت سخت ہیں۔’

ٹرمپ نے مودی کے ایک چائےوالے کے طورپر شروعاتی دنوں کی  بھی مثال دی۔ہندوستان  کی رنگا رنگی  کی تعریف کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا، ‘ہندوستان  وہ ملک ہے جس کی ہمیشہ تعریف  ہوئی ہے اور جہاں لاکھوں ہندو، مسلم، سکھ، جین اور عیسائی پوجا کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ ایک عظیم ملک  کے طورپر مضبوط بنے رہیں۔’امریکی صدر نے کہا، ‘پی ایم مودی کی مدت  کار میں ہندوستان  کے گاؤں میں بجلی پہنچا۔ 30 کروڑ سے زیادہ  کو انٹرنیٹ ملا ہے۔ہندوستانی  کی حصولیابی  بے مثال ہے۔’

امریکی صدر نے کہا، ‘ہندوستان  اور امریکہ اپنے لوگوں کوشدت پسند اسلامی دہشت گردی  سے بچانے کو پرعزم ہیں۔’اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی ثقافت  کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے دل والے دلہنیا لے جا ئیں  گے اور شعلے جیسی فلموں کی کامیابی کی تعریف کی۔ انہوں نے سچن تیندولکر اور وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی۔

اس سے پہلے نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورے کوہندوستان  اور امریکہ کےرشتوں  میں نیاباب  قرار دیتے ہوئے سوموار کو کہا کہ یہ دونوں ملکوں  کے لوگوں کی ترقی  کا ایک نیا دستاویز بنےگا۔مودی نے کہا ‘اس پروگرام  کا نام ‘نمستے ٹرمپ’ ہے اور نمستے کا مطلب بھی بہت گہرا ہے۔ یہ دنیا کی قدیم زبانوں  میں سے ایک، سنسکرت کالفظ ہے۔ اس کا مطلب  ہے کہ صرف انسان  کو ہی نہیں، اس کے اندر موجود روحانیت کو بھی سلام۔’

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی بیوی  میلانیا ٹرمپ سوموار کو تاج محل کا دیدار کرنے کے لیے آگرہ پہنچ گئے۔

(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کےساتھ)