احمد آباد: نمستے ٹرمپ پروگرام کی تیاری میں لگے افسروں کو منتظمین کی نہیں  ہے جانکاری

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ 24 فروری کو احمد آباد میں ہونے جا رہے نمستے ٹرمپ پروگرام کا انعقاد ایک نئی تشکیل شدہ تنظیم ڈونالڈ ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی کر رہی ہے۔ حالانکہ اس پروگرام کی تیاری میں لگے افسر اس کمیٹی سے واقف نہیں ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے صحافیوں  کو بتایا کہ 24 فروری کو احمد آباد میں ہونے جا رہے نمستے ٹرمپ پروگرام کا انعقاد ایک نئی تشکیل شدہ تنظیم ڈونالڈ ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی کر رہی ہے۔ حالانکہ اس پروگرام کی تیاری میں لگے افسر اس کمیٹی سے واقف نہیں ہیں۔

(فوٹو : پی ٹی آئی)

(فوٹو : پی ٹی آئی)

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 24 فروری سے دو روزہ ہندوستان دورے پر ہیں۔ وہ اس دوران احمد آباد کے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک پروگرام کو خطاب کریں‌گے لیکن اس پروگرام کے منتظمین کو لےکر شک وشبہ کی حالت بنی ہوئی ہے۔

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار کے مطابق، نئی تشکیل شدہ تنظیم ڈونالڈ ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی اس پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ حالانکہ، چونکانے والی بات یہ ہے کہ 24 فروری کو ہونے جا رہے اس ہائی-پروفائل پروگرام کا انعقاد کرنے والی تنظیم کے بارے میں اور اسے تشکیل کرنے والے لوگوں کے بارے میں کسی کو جانکاری نہیں ہے۔

ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی اس پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔

حالانکہ قابل غور  بات یہ بھی ہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان کے بعد ہی یہ عام ہوا کہ اس پروگرام کا انعقاد کون کر رہا ہے۔ یہاں تک کہ نمستے ٹرمپ پروگرام کی تیاری میں مصروف گجرات حکومت اور دیگر ایجنسیوں کے افسروں کو بھی اس طرح کی کسی کمیٹی کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں تھی۔

ایک افسر نے بتایا، ‘ مجھے اس کمیٹی کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ہم صرف تیاری اور لاجسٹکس کو لےکر کام کر رہے ہیں۔ ‘ احمد آباد کے ایک دیگر افسر نے بتایا کہ ان کو آج ہی اس کمیٹی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس طرح کی کوئی کمیٹی بھی ہے۔ وزارت خارجہ نے اس پروگرام کا انعقاد کر رہی کمیٹی کے بارے میں زیادہ جانکاری دینے سے منع  کر دیا۔

جمعہ کی  دوپہر د ی ہندو کے صحافی مہیش لانگا نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی ہے کہ اس ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی کی   صدر احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی میئر بیجل پٹیل ہیں اور کمیٹی میں کچھ اور ممبر بھی ہیں۔

اس کمیٹی کو لےکر وزارت خارجہ کی خاموشی کے بعد کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے اس بارے میں سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا، ‘ پیارے وزیر اعظم، وزارت خارجہ سے کچھ پتہ چلا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ ابھینندن سمیتی کا صدر کون ہے؟ کمیٹی نے امریکی صدر کو کب مدعو کیا اور انہوں نے کب قبول  کیا اور ٹرمپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں کہ آپ نے ان سے 70 لاکھ لوگوں سے کھچاکھچ بھرے بڑے  پروگرام کی میزبانی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ‘

اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ احمد آباد میں بڑا اسٹیڈیم بنانے والی گجرات کرکٹ تنظیم ٹرمپ اور مودی کی موجودگی والے اس پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ حالانکہ، پراسرار طریقے سے اسٹیڈیم کے افتتاح کو ملتوی کر دیا گیا اور اب صرف نمستے ٹرمپ پروگرام کے انعقاد کی ہی خبریں ہیں۔ حالانکہ اسٹیڈیم کے افتتاح کو ملتوی کرنے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں دی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم او کو اس پروگرام کے ساتھ اسٹیڈیم کے افتتاح میں دلچسپی  نہیں ہے۔

اس پورے واقعے پر ذرائع کا کہنا ہے، ‘ کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح میں پوری بی سی سی آئی اور جی سی اے کی اعلیٰ قیادت شامل ہوگی کیونکہ انہوں نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ دیا ہے، اس لئے نمستے ٹرمپ پروگرام میں اعلی افسروں کو شامل کرنا پڑے‌گا۔ ‘ اس پر رویش کمار نے کہا، ‘ ڈونالڈ ٹرمپ ناگریک ابھینندن سمیتی اس پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے اور صرف یہ تنظیم ہی فیصلہ لے رہی ہے کہ کس کو مدعو کیا جائے اور کس کو نہیں۔