کنگنا رناوت مبینہ طور پر اشتعال انگیز ٹوئٹ کے لیے جانی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال میں بی جی پی پر ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کی جیت اور انتخاب کےبعدتشدد کو لےکرصوبے میں صدر راج کی مانگ کرتے ہوئےتشددکے لیے بنرجی کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور انہیں ایسے ناموں سےمخاطب کیا تھا، جن کو شائع نہیں جا سکتا ہے۔
نئی دہلی: ٹوئٹر نے ‘نفرت انگیزسلوک اورتوہین آمیز رویہ سے متعلق پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کر دیا۔ٹوئٹر نے منگل کو ایک بیان میں یہ جانکاری دی۔
بتادیں 34 سالہ اداکارہ کے اکاؤنٹ (@KanganaTeam)پر اب ‘اکاؤنٹ سسپنڈیڈ’ کا پیغام لکھا آ رہا ہے۔
ممتا بنرجی کی قیادت میں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں لگاتار تیسری بار اسمبلی انتخاب میں جیت درج کی ہے اور بی جے پی کو ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انتخابی نتائج آنے کے بعد تشددکےکئی واقعات سامنے آئے ہیں۔
رناوت مبینہ طور پر اشتعال انگیز ٹوئٹ کرنے کے لیے جانی جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال میں بی جے پی پر ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس کی جیت اور انتخاب کے بعد تشدد کو لےکر کئی پوسٹ کیے تھے۔
صوبے میں صدر راج کی مانگ کرتے ہوئے اداکارہ نے تشدد کے لیے بنرجی کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور انہیں ایسے ناموں سے مخاطب کیا تھا، جن کولکھا نہیں جا سکتا ہے۔
رناوت نے ایک ٹوئٹ میں لکھا تھا،‘یہ بھیانک ہے۔ غنڈئی کو ختم کرنے کے لیے ہمیں سپر غنڈئی کی ضرورت ہے۔ وہ (ممتا بنرجی) ایک چھٹا راکشس کی طرح ہے، اسے بس میں کرنے کے لیے مودی جی، پلیز آپ سال 2000 کی شروعات والا روپ دکھائیں۔’
ٹوئٹر نے ایک بیان میں کہا، ‘ہم صاف رہے ہیں کہ ہم اس سلوک پر سخت کارروائی کریں گے، جن سے آف لائن نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔’ترجمان نے بتایا،‘مذکورہ اکاؤنٹ کو ٹوئٹر کےضابطوں ،بالخصوص ہمارے نفرت انگیز سلوک کی پالیسی اور توہین آمیز پالیسی کی باربار خلاف ورزی کرنے کے لیےمستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔’
انہوں نے کہا، ‘ہم سب پر غیرجانبداری سے ٹوئٹرضابطوں کونافذ کرتے ہیں۔’ٹوئٹر کی توہین آمیز پالیسی کے مطابق، ‘کوئی شخص کسی کو نشانہ بناکر ہراساں نہ کرے یا ہراساں کرنے، دھمکانے یا اس کی کوشش کرنے کے لیےکسی کو بھڑکائے نہیں یا کسی کی آواز کو خاموش نہ کرائے۔’
ٹوئٹر نے اپنی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب اکاؤنٹ کو مستقل طورپر بند کیا جاتا ہے تو اکاؤنٹ ہولڈرکو بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے کن ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق اکاؤنٹ سسپنڈہونے کے بعد کنگنا رناوت نے کہا، ‘ٹوئٹر نے صرف میری بات کو ثابت کیا ہے کہ وہ امریکی ہیں اور پیدائش سے ایک سفیدفام شخص کو لگتا ہے کہ وہ ایک سیاہ فام شخص کو غلام بنانے کا حقدار ہوتا ہے۔ وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ کیا سوچنا، بولنا یا کیا کرنا ہے۔ میرے پاس کئی پلیٹ فارم ہیں، جن کا استعمال میں اپنی آواز اٹھانے کے لیے کر سکتی ہوں، جس میں سنیما کے طور پر میرا اپناآرٹ بھی شامل ہے۔’
سوموار کورائٹراور نغمہ نگار حسین حیدری نے اداکارہ کے دو ٹوئٹ کو شیئر کرکے لوگوں سے اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کو کہا تھا۔
انہوں نے لکھا تھا، ‘اگر آپ (ٹوئٹر پر)ایک بلیو ٹک (ویری فائیڈ اکاؤنٹ)اکاؤنٹ رکھتے ہیں یا آپ کے بہت سارے فالوور ہیں، میں آپ کو اس کے خلاف بولنے کے لیے نہیں کہہ رہا ہوں، لیکن برائے مہربانی چپ چاپ ان دونوں ٹوئٹس کو رپورٹ (شکایت) کریں۔ یہ اجتماعی تشددکی اپیل کر رہا ہے اور اس کا نشانہ مسلمان ہیں۔’
اس پر کئی سوشل میڈیا صارف نے کنگنا رناوت کو نفرت پھیلانے والا بتایا تھا۔کنگنا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا تھا،جس میں انہوں نے بنگال میں ہو رہےتشدد پرلبرل انٹرنیشنل میڈیا کی چپی کو ہندوستان کے خلاف ان کی سازش قرار دیا تھا۔
کنگنا فیس بک پر بھی ایکٹو ہیں۔ پچھلے سال ان کی بہن رنگولی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ کر دیا گیا تھا۔ کنگنا اس کے بعد خود ٹوئٹر پر ایکٹو ہو گئی تھیں۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)