ممبئی پریس کلب کی جانب سے دیے جانے والے باوقار ریڈ انک ایوارڈز، 2022، کی ویمین امپاورمنٹ اینڈ جینڈرایکولیٹی اور پالیٹکس کے زمرے (پرنٹ) میں دی وائر کی سکنیا شانتا کی جیلوں میں بند ٹرانس جینڈر قیدیوں کی حالت پر کی گئی رپورٹنگ اور سدھارتھ وردراجن کی پیگاسس کے بارے میں کی گئی رپورٹ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
نئی دہلی: ممبئی پریس کلب کی جانب سے صحافت کے لیے دیے جانے والے باوقار ریڈ انک ایوارڈ – 2022 کے لیے شارٹ لسٹ ہوئی دی وائر کی چھ رپورٹس میں سے دو کو یہ ایوارڈ ملا ہے۔
پالیٹکس اورویمین امپاورمنٹ اینڈ جینڈر ایکولیٹی کے زمرے (پرنٹ) میں سدھارتھ وردراجن کی پیگاسس اسپائی ویئر کے بارے میں کی گئی ایک رپورٹ اور سکنیا شانتا کی جیلوں میں بند ٹرانس جینڈرکمیونٹی کے بارے میں کی گئی رپورٹ کوایوارڈ سے نوازا گیا۔
Congratulations 𝗦𝘂𝗸𝗮𝗻𝘆𝗮 𝗦𝗵𝗮𝗻𝘁𝗵𝗮 on winning the #RedInkAwards2022 for the category '𝗪𝗼𝗺𝗲𝗻 𝗘𝗺𝗽𝗼𝘄𝗲𝗿𝗺𝗲𝗻𝘁 & 𝗚𝗲𝗻𝗱𝗲𝗿 𝗘𝗾𝘂𝗮𝗹𝗶𝘁𝘆'.
Story: https://t.co/4rv7CIZ1vC@sukanyashantha | @thewire_in pic.twitter.com/WLKdHdKANC
— Mumbai Press Club (@mumbaipressclub) December 16, 2022
پلتجر سینٹر آن کرائسس رپورٹنگ کے ساتھ شراکت میں بارڈ –دی پریزن پروجیکٹ سیریز کے طور پر کی گئی سکنیا شانتا کی رپورٹ میں ہندوستانی جیلوں میں بند ٹرانس جینڈر قیدیوں کی حالت زار کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
رپورٹ میں درج کیاگیا تھا کہ کس طرح ٹرانس خواتین کو مردوں کی جیلوں میں رکھا گیا، جہاں انہیں جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔ کچھ قیدیوں نے بتایا تھا کہ جیل اتھارٹی نے ان کی طبی ضروریات کے ساتھ ساتھ ان کی شکایات کو کس طرح سے نظر انداز کیا۔
یہ رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
ویمین امپاورمنٹ اینڈ جینڈر ایکولیٹی کے زمرے میں اس رپورٹ کے ساتھ جہانوی سین کی جیلوں میں خواتین کی حالت کے بارے میں کی گئی رپورٹ کو بھی نامزد کیا گیا۔
اس زمرے میں ٹی وی کے لیے یہ ایوارڈ دی کوئنٹ کی ایشوریہ ایس ایئرکو ملا۔
پیگاسس پر ابتدائی مضامین
پیرس واقع فاربڈین اسٹوریز کی سربراہی میں میڈیا تنظیموں کے ایک بین الاقوامی کنسورشیم نے جولائی 2021 میں پیگاسس پروجیکٹ کےتحت بتایا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک میں اس کا استعمال صحافیوں، کارکنوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
اس کنسورشیم میں دی وائر بھی شامل تھا۔ پالیٹکس زمرے (پرنٹ ) میں ایوارڈ حاصل کرنے والے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن نے ہندوستان میں پیگاسس سے نشانہ بنائے گئے 10 فون نمبروں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسرائیل کی این ایس او گروپ کمپنی کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعےملک کے کچھ رہنماؤں، صحافیوں، کارکنوں کے فون مبینہ طور پر ہیک کیے گئے اور ان کی نگرانی کی گئی یا وہ ممکنہ نشانے پر تھے۔
این ایس او گروپ کا کہنا ہے کہ وہ یہ ملٹری گریڈ کے اس اسپائی ویئر کو صرف حکومتوں کو ہی فروخت کرتا ہے، لیکن حکومت ہند نے پیگاسس کی خریداری کے بارے میں نہ تو تردید کی ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق کی ہے۔
یہ رپورٹ یہاں پڑھی جا سکتی ہے۔
Congratulations 𝗦𝗶𝗱𝗱𝗵𝗮𝗿𝘁𝗵 𝗩𝗮𝗿𝗮𝗱𝗮𝗿𝗷𝗮𝗻 & 𝗩𝗮𝗶𝗯𝗵𝗮𝘃 𝗪𝗮𝗹𝘂𝗻𝗷 on being the 𝗝𝗢𝗜𝗡𝗧 𝗪𝗜𝗡𝗡𝗘𝗥𝗦 of the #RedInkAwards2022 for the category: 𝗣𝗢𝗟𝗜𝗧𝗜𝗖𝗦 (𝗣𝗥𝗜𝗡𝗧).#VaibhavWalunj–@indiejmag | @svaradarajan–@TheWire pic.twitter.com/8Z28RgWxKy
— Mumbai Press Club (@mumbaipressclub) December 16, 2022
اس زمرے میں ٹی وی کے لیے یہ ایوارڈ ویبھو ولنج کو انڈی جرنل میڈیا ایل ایل پی کو دیا گیا ہے۔
ایوارڈ کی مکمل فہرست
جرنلسٹ آف دی ایئر – اوم گوڑ، دینک بھاسکر کے قومی مدیر
آرٹس (پرنٹ) – ونئے اروند، ففٹی ٹو ڈاٹ ان
آرٹس (ٹی وی) – نام دیو اننت کاٹکر، بی بی سی مراٹھی
بزنس اینڈ اکانومی (پرنٹ) – انو ابراہم، ماتربھومی۔
بزنس اینڈ اکانومی (ٹی وی) – سیم ٹی وی کی سونالی شندے
کرائم (پرنٹ) – دی پرنٹ کی انگنا چکرورتی
کرائم (ٹی وی) – این ڈی ٹی وی کے انوراگ
انوائرمنٹ (پرنٹ) – سشمیتا، کارواں میگزین
انوائرمنٹ (ٹی وی) – تردیپ کانتی منڈل اور ڈومینک سیویو ڈینگدوہ، دی کوئنٹ
ہیلتھ اینڈ ویلنیس (پرنٹ) – آترے دھر، ڈاؤن ٹو ارتھ
ہیلتھ اینڈ ویلنیس (ٹی وی) – برکھا دت، دی موجو اسٹوری
ہیومن رائٹس (پرنٹ) – کیرتی دوبے، بی بی سی ہندی
ہیومن رائٹس (ٹی وی) – اروند وینوگوپال، ملیالہ منورما
لائف اسٹائل اینڈ انٹرٹینمنٹ (پرنٹ) – جین بورگیس، مڈ ڈے
پالیٹکس (ٹی وی) – جگل پروہت، بی بی سی نیوز ہندی
سائنس اینڈ انوویشن (پرنٹ) – کرشمہ مہروترا، اسکرول
دی بگ پکچر – ٹی پی سورج، دی نیو انڈین ایکسپریس
دی بگ پکچر – جنز مائیکل، ملیالا منورما (رنر اپ)
اسپورٹس (پرنٹ) – بھویہ ڈورے، منٹ لاؤنج
اسپورٹس (ٹی وی) – وندنا، بی بی سی نیوز ہندی