جنتا کرفیو کے دن شاہین با غ کے مظاہرے پر پٹرول بم پھینکا گیا

Tap to expand

کو رونا وائرس کے بڑھتےانفیکشن کے مد نظر جنتا  کرفیو لگانے کی مانگ کا شاہین باغ  کے مظاہرین  نے حمایت  کی ہے۔

پٹرول بم سے لگی آگ بجھانے کی کوشش کرتا ایک شخص (فوٹو: اے این آئی)

نئی دہلی: دہلی کے شاہین باغ میں اتوار کی صبح ایک نامعلوم  شخص کے ذریعے  پٹرول بم پھینکا گیا۔

ایک مقامی  نے کہا کہ صبح 10 بجے، اسٹیج کے سامنے والے علاقے میں بائیک پر ایک شخص  آیا اور اس نے پٹرول بم پھینکا اور جلدبازی میں باہر نکل گیا۔ اس واقعہ  کے بعد پولیس جائے وقوع  پر پہنچی، جہاں پر پولیس کو پانچ چھ پٹرول سے بھری بوتلیں ملی ہیں۔

معلوم ہو کہ ملک  میں کو رونا وائرس سے متاثرین  کی بڑھتی تعدادکے مد نظر لوگ مطالبہ  کر رہے تھے کہ شاہین باغ  کے مظاہرہ  کو ختم کر دیا جانا چاہیے۔ لوگوں نے مانگ کی کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بھیڑ کی وجہ سے کو رونا وائرس کے انفیکشن  کا خطرہ  بہت زیادہ بڑھ سکتا ہے۔

اس کی وجہ سے  پچھلے کچھ دنوں میں شاہین باغ  میں مظاہرین کی تعداد  میں کافی کمی دیکھی گئی ہے۔ حالانکہ ابھی بھی کئی لوگ مظاہرہ  کرنے کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔ شاہین باغ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے  جنتا کرفیو کی  اپیل  میں ساتھ دیا ہے اور علامتی طو رپر پانچ سے بھی کم لوگ مظاہرے میں موجود ہیں۔

Show comments

Related Stories:

More