کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے کالا دن ہے۔ چور کی چوکیداری اور چوکیدار کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔کیا اس طرح سے بلیک منی سے ریلی میں نوٹ منگوا کر ،نریندر مودی جی انتخابات جیتنا چاہتے ہیں؟
سرجے والا/ فوٹو: پی ٹی آئی
نئی دہلی: کانگریس نے بی جے پی پر اروناچل پردیش میں پیسے کے دم پر ووٹ خریدنے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والانے کہا کہ اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھانڈو کے قافلے سے 1.8کروڑ روپےبر آمد ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کیا یہ پیسہ بی جے پی کے حق میں ووٹرس کو لالچ دینے کے لیے نہیں تھا؟ کیا یہ بلیک منی نہیں ہے؟کانگریس نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا اب تک الیکشن کمیشن کو ایف آئی آر درج نہیں کرا دینی چاہیے تھی۔ اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پر آج تک مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا۔
Randeep Surjewala, Congress: Even as PM Modi addressed an election rally in Pasighat, Arunachal Pradesh today, a sensational ‘Cash for Vote Scandal’ is exposed where authorities found Rs. 1.8 crore from the convoy of BJP CM Pema Khandu & BJP Arunachal Pradesh President Tapir Gao. pic.twitter.com/wnbQ8XTUXN
— ANI (@ANI) April 3, 2019
کانگریس نے مانگ کی ہے کہ اس پورے معاملے میں خاص طور سے 3 لوگ، جو پہلی نظر میں ملوث نظر آتے ہیں،سی ایم کھانڈو،ڈپٹی سی ایم اور ریاستی صدر پر کارروائی کی جائے۔کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دیر رات وزیراعلیٰ پیما کھانڈو، ڈپٹی سی ایم اور بی جے پی کے ریاستی صدر کے قافلے سے کل 1.8کروڑ روپے برآمد ہوئے ہیں۔ یہ رقم اس وقت بر آمدہوئی ہے جب صبح 10 بجے وزیراعظم مودی کی اروناچل پردیش کے پاسی گھاٹ میں ریلی ہونے والی تھی۔
INC COMMUNIQUE
Press release by @rssurjewala, I/C, AICC Communications, on cash for vote scandal in Arunachal. pic.twitter.com/nlfcwcqdiL
— INC Sandesh (@INCSandesh) April 3, 2019
سرجے والا نے کہا کہ ‘پارٹی کی مانگ ہے کہ اس معاملے میں وزیراعظم مودی، وزیراعلیٰ کھانڈو اور نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔انھوں نے سوال ٹھایا کہ الیکشن کمیشن اب تک کیوں سو رہا ہے،اس معاملے میں اس نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی اور کوئی کیس درج کیوں نہیں کیا گیا ہے؟کیوں اس معاملے کو دبا دیا گیا؟’
‘नोट लो,वोट दो'
अरुणाचल प्रदेश के पासीघाट में 'Cash For Vote Scandal' भाजपा का असली चेहरा उजागर कर रहा है।
भाजपा के मुख्यमंत्री व भाजपा के अरुणाचल अध्यक्ष के काफ़िले से ₹180 लाख कैश 500-500 के नोटों में बरामद हुए।
क्या ये ‘काला धन’ मोदी जी की पासीघाट रैली के लिए आया था ? pic.twitter.com/pETOoYkSDk
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) April 3, 2019
غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابی خرچ سے متعلق افسر کی موجودگی میں کیش گننے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔ گیسٹ ہاؤس میں موجود گاڑیوں سے یہ پیسہ برآمد ہوا۔ 5 گاڑیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔سرجے والا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا 1.8کروڑ روپےکی رقم کا استعمال پی ایم مودی کی ریلی میں ہونے والا تھا۔ آخر اتنی بڑی تعداد میں کہا ں سے پیسہ آیا۔ کیا اس سے نہیں لگتا کہ چوکیدار چور ہے۔
आज प्रजानतंत्र के लिए काला दिन है !
‘चोर’ की चौकीदारी और 'चौकीदार' की चोरी रंगे हाथों पकड़ी गयी है।
क्या इस प्रकार से काला धन से रैली में नोट मंगवाकर, नरेंद्र मोदी जी चुनाव जीतना चाहते हैं?
क्या अब मुख्यमंत्री के Carcades को पैसा लाने व ले जाने के लिए इस्तेमाल किया जायेगा? pic.twitter.com/mASRQjPbKe
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) April 3, 2019
انھوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ’آج جمہوریت کے لیے کالا دن ہے۔ چور کی چوکیداری اور چوکیدار کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔کیا اس طرح سے بلیک منی سے ریلی میں نوٹ منگوا کر ،نریندر مودی جی انتخابات جیتنا چاہتے ہیں؟کیا اب وزیر اعلیٰ کے Carcades کو پیسہ لانے اور لے جانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔’
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)