ریاست کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہاہے کہ کانگریسی رہنما اگر یہی سب کرنا چاہتے ہیں تو میں اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں ۔
نئی دہلی: کرناٹک میں اقتدار میں حکمراں اتحادی پارٹیوں کانگریس اور جنتادل سیکولر کے درمیان لگاتار آپسی خلفشار کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔نیوز 18 کی ایک خبر کے مطابق، ریاست کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا ہے کہ کانگریسی رہنما حدیں پار کر رہے ہیں۔ کانگریس کو اپنے ایم ایل اے کو حد میں رکھنا چاہیے۔ نہیں تو میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔
#WATCH: Karnataka CM HD Kumaraswamy says "…If they want to continue with the same thing, I am ready to step down. They are crossing the line", when asked 'Congress MLAs are saying that Siddaramaiah is their CM'.' pic.twitter.com/qwErh4aEq4
— ANI (@ANI) January 28, 2019
واضح ہوکہ ایچ ڈی کمار سوامی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ریاستی حکومت میں وزیر سی پٹارنا شیٹی نے بیان دیا کہ ، میں اب بھی سدھا رمیا کو اپنا وزیر اعلیٰ مانتا ہوں ۔ اسی طرح کا ایک بیان ایم ایل اے ایس ٹی سوم شیکھر نے بھی دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گٹھ بندھن کی حکومت کو 7 مہینے ہو چکے ہیں لیکن ‘وکاس ‘ کے نام پر کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرسدھا رمیا کو 5 سال اور حکومت کرنے کا موقع ملتا تو ریاست میں حقیقی ترقی نظر آتی ۔ قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سدھا رمیا نے اپنے خیمے کے ایم ایل اے کی بات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ، اگر ان کو وزیر اعلیٰ کے طور پر 5 سال اور ملے ہوتے تو وہ ریاست میں ترقی کے کاموں کو پورا کر لیتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے مخالفوں نے مجھے ہرایا۔
مجھے بدنام کرنے کے لیے مہم چلائی اور مجھے ہرانے کا منصوبہ بنایا۔غور طلب ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سدھا رمیا اس وقت ریاست میں کانگریس اور جنتادل سیکولر اتحاد کے Coordination Committee (ایس ایل سی سی ) کے چیف ہیں ۔ وہ خود کئی بار کمار سوامی حکومت کے کام کرنے کے طریقے پر سوال اٹھا چکے ہیں ۔
Karnataka Dy CM on 'Congress MLAs say Siddaramaiah is their leader'': Siddaramaiah has been best CM. He is our CLP leader. For the MLA, he (Siddaramaiah) is the CM. He has expressed his opinion. What is wrong in that? We are all happy with him (Karnataka CM HD Kumaraswamy). pic.twitter.com/bnvAUiM9OA
— ANI (@ANI) January 28, 2019
اس پورے معاملے پر جب ایچ ڈی کمارسوامی کا رد عمل مانگا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان سب باتوں پر کانگریسی رہنماؤں کو دھیان دینا چاہیے ۔ میں اس پر ردعمل دینے کے لیے صحیح آدمی نہیں ہوں ۔ لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ کانگریسی رہنما اگر یہی سب کرنا چاہتے ہیں تو میں اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہوں ۔
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک میں 104سیٹوں کے ساتھ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔
The post کرناٹک: وزیر اعلیٰ کی دھمکی؛ کانگریس اپنے ایم ایل اے کو حد میں رکھے ورنہ میں استعفیٰ دے دوں گا appeared first on The Wire - Urdu.