پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا،اتر پردیش کے شکشا متروں کی محنت کی روز بے عزتی ہوتی ہے ،سیکڑوں متاثرین نے خودکشی کر لی۔جو سڑکوں پر اترے ،حکومت نے ان پر لاٹھیاں چلائیں،این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا۔ بی جے پی رہنما ٹی شرٹوں کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔کاش وہ اپنی توجہ دردمندوں کی طرف بھی دیتے۔
نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں شکشا متر کی مانگوں کو لے کر ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آج ایک ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کو وزیراعظم نریندر مودی کے نام والی ٹی شرٹ کی مارکیٹنگ کے بجائے شکشا متر کی تکلیف پر توجہ دینی چاہیے۔
پرینکا نے ٹوئٹ کر کہا،’اتر پردیش کے شکشا متروں کی محنت کی روز بے عزتی ہوتی ہے ،سیکڑوں متاثرین نے خودکشی کر لی۔جو سڑکوں پر اترے ،حکومت نے ان پر لاٹھیاں چلائیں،این ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا۔’انھوں نے مزید کہا،’ بی جے پی رہنما ٹی شرٹوں کی مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔کاش وہ اپنی توجہ دردمندوں کی طرف بھی دیتے۔’
उत्तर प्रदेश के शिक्षामित्रों की मेहनत का रोज़ अपमान होता है, सैकड़ों पीड़ितों नें आत्महत्या कर डाली। जो सड़कों पर उतरे सरकार ने उनपर लाठियाँ चलाई, रासुका दर्ज किया। भाजपा के नेता टीशर्टों की मार्केट्टिंग में व्यस्त हैं, काश वे अपना ध्यान दर्दमंदों की ओर भी डालते। #Sanchibaat pic.twitter.com/eBeyNSt3va
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) March 25, 2019
غور طلب ہے کہ اس سے پہلے مشرقی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے اتوار کو گنا کسانوں کا مدعا اٹھاتے ہوئے کہا تھا،’گنا کسانوں کی فیملی دن-رات محنت کرتی ہے۔لیکن اتر پردیش حکومت ان کی دائیگی کا بھی ذمہ نہیں لیتی۔ کسانوں کا 10 ہزار کروڑ بقایہ کا مطلب ان کے بچوں کی تعلیم،کھانا۔صحت اور اگلی فصل سب کچھ ٹپ ہو جانا ہے۔ یہ چوکیدار صرف امیروں کی ڈیوٹی کرتے ہیں،غریبوں کی ان کو پرواہ نہیں۔’
The #MainBhiChowkidar programme on the 31st will look even better with the attractive merchandise!
Have you ordered yours? https://t.co/HVgLzNyClq
— Chowkidar Narendra Modi (@narendramodi) March 24, 2019
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے میں بھی چوکیدار مہم کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے ان کے نام پر بنائے گئے پروڈکٹس کے بارے میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ،’31 کو ہونے والا میں بھی چوکیدار پروگرام ان ملبوسات کی وجہ سے اور بھی دلکش ہوجائے گا ۔ کیا آپ نے آرڈر کیا ؟ ‘
(خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے ان پٹ کے ساتھ)