سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملےمیں ای ڈی کے ذریعے درج منی لانڈرنگ کےمعاملے میں 26 اگست تک گرفتاری سے چھوٹ دے دی۔اسی معاملے میں چدمبرم کو 26 اگست تک پوچھ تاچھ کے لیے سی بی آئی کی حراست میں بھیجا گیا ہے۔
بدھ کو دیر رات سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے لے جاتی سی بی آئی (فوٹو : پی ٹی آئی)
نئی دہلی: کانگریسی رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کو جمعہ کو سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں ای ڈی کے ذریعے درج منی لانڈرنگ کے معاملے میں 26 اگست تک گرفتاری سے چھوٹ دے دی ہے۔بہرحال چدمبرم کو حراست میں ہی رہنما ہوگا کیونکہ کورٹ نے سی بی آئی کے معاملے میں مداخلت نہیں کی ہے۔ اسی معاملے میں چدمبرم کو 26 اگست تک پوچھ تاچھ کے لیے سی بی آئی کی حراست میں بھیجا گیا ہے۔
جسٹس آر بھانو متی اور جسٹس اے ایس بوپنہ کی بنچ نے دونوں ہی معاملوں کو سوموار 26 اگست کو شنوائی کے لیے لسٹیڈ کر دیا ہے۔
شنوائی کے دوران استغاثہ کے وکیل اور سالیسٹر جنرل تشار مہتہ اور سینئر وکیل اور چدمبرم کے ساتھی کبل سبل اور ابھیشیک منو سنگھوی کے بیچ بحث ہوئی۔مہتہ نے آئی این ایکس میڈیا کیس میں ای ڈی کے ذریعے درج منی لانڈرنگ کے معاملے میں چدمبرم کو گرفتاری سے عبوری راحت دیے جانے کی پرزور مخالفت کی۔
اس کے علاوہ ایئر سیل میکسس معاملے میں اسپیشل کورٹ نے پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم کی پیشگی ضمانت عرضی پر حکم کو 3 ستمبر تک کے لیے محفوظ رکھ لیا اور تب تک کے لیے ان کی عبوری سکیورٹی بھی بڑھا دی ہے۔چدمبرم کو سی بی آئی نے اس معاملے میں بدھ 21 اگست کو گرفتار کیا تھا۔مرکزی وزیر چدمبرم نے آئی این ایکس میڈیا معاملے میں پیشگی ضمانت کی عرضی خارج کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے 20 اگست کے فیصلے کو گزشتہ بدھ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
سی بی آئی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو آئی این ایکس میڈیا سے متعلق معاملے میں
بدھ کی رات کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان کو 26 اگست تک کے لیے
سی بی آئی کی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ۔ اس سے پہلے ان کو سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا۔ یہاں دونوں فریقین کی بحث سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ حقائق پر غور کرنے کے بعد ریمانڈ دینا صحیح ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)