ایک سوال کے جواب میں منسٹری آف پرسنل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 63 وزارت /محکمہ جات اور ان کے ماتحت دفتروں سے حاصل جانکاری کے مطابق،ایک جنوری 2018 تک او بی سی ملازمین کی کل تعداد 391512 تھی۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے بتایا ہے کہ مرکزکے مختلف محکمہ جات میں 6.83لاکھ سے زیادہ عہدے خالی پڑے ہیں۔ منسٹری آف پرسنل (اسٹیٹ)جتیندر سنگھ نے بدھ کو لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت میں منظور شدہ عہدوں کی تعداد 3802779 ہے اور ایک مارچ 2018 تک 3118956 عہدے بھرے ہوئے تھے۔
اس طرح 683823 عہدے مرکزی حکومت کے مختلف محکمہ جات میں خالی پڑے ہیں۔انھوں نے کہا،’خالی عہدوں کو بھرنے کے لیے ایک مسلسل پروسیس ہے۔ جب تک کسی محکمہ میں خالی عہدوں کو بھرا جاتا ہے، نئے خالی عہدے بن جاتے ہیں۔’سنگھ نے کہا کہ جب کوئی عہدہ 2 یا 3 سال سے زیادہ وقت تک خالی رہتا ہے تو اس کو ختم مانا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ محکمہ جات کے ذریعے خالی عہدوں کی دی گئی جانکاری کی بنیاد پر اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی)نے 2019-20 کے دوران 108338 عہدوں کو بھرنے کے لیے تقرری کی کارروائی شروع کی ہے۔
مرکزی حکومت کے دفتروں میں
او بی سی کے ملازمین کی تعداد کے جواب میں منسٹری آف پرسنل کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 63 وزارت/ محکمہ جات اور ان کے ماتحت دفتروں سے حاصل جانکاری کے مطابق،ایک جنوری 2018 تک او بی سی اہلکاروں کی کل تعداد 391512 تھی۔
وزارت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خواتین ملازمین کی تعداد کے بارے میں الگ سے اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔
(خبر رساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)