پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا کی شرطیں اسے خاتون مخالف بناتی ہیں

پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا کے تحت دی گئی اہلیت شرطیں اس کا مقصد پورا کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ The post پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا کی شرطیں اسے خاتون مخالف بناتی ہیں appeared first on The Wire - Urdu.

پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا کے تحت دی گئی اہلیتی شرطیں اس کا مقصد پورا کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

علامتی فوٹو:رائٹرس

علامتی فوٹو:رائٹرس

زچگی کے حق کی جدو جہد اور سسٹم کی پالیسیوں نے یہ تو ثابت کر ہی دیا ہے کہ جی ڈی پی میں 8 فی صد کی شرح نمو ریاستی نظام کو حساس نہیں بناتی ہے۔ اس نے ریاست اور پالیسی بنانے والوں کو اور زیادہ سخت بنایا ہے۔ اقتصادی ترقی کی جدو جہد میں سسٹم ،جنسی لحاظ سے غیرحساس ہوجاتا ہے۔اقتصادی آزادی کا عمل خواتین کے تئیں بےحد تلخ اور سخت ہے۔ بہت بنیادی اصول ہے کہ ولادت کا عمل اور واقعہ سماج، سسٹم  اور انسان سے حساس اور جوابدہ عمل کی امید رکھتا۔ یہ قدرت اور سماج کو زندہ رکھنے اور بہتر بنانے کے لئے سب سے اہم ذمہ داری بھی ہے۔ یہ جوکھم  کا مرکز بھی ہے، جس کوعورت اٹھاتی ہے۔

ہندوستان میں ہیلتھ منیجمنٹ، اطلاعاتی نظام کے مطابق سال 18۔2017 میں قیاسی تولید 2.73 کروڑ تھے۔ ان تمام خواتین کو خصوصی دیکھ ریکھ،نرم رویے، آرام اور خوشی، اچھے کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے ان کی اور بچے کی زندگی یکساں طورپر منسلک ہوتی ہے۔بدلتے سماجی و اقتصادی زاویہ نگاہ نے خواتین کی آزادی کے لئے دروازے کھولے ہیں، لیکن ساتھ ہی ان پر دوہرا بوجھ بھی ڈالا ہے۔ ایک طرف تو خاتون مزدور کو اقتصادی نظام میں ایماندارانہ پہچان نہیں دی گئی، اور دوسری طرف ان آرگنائزڈ سیکٹر میں کام کرنے والی 93 فیصد خواتین کے لئے بھی زچگی کے  حق کے اہتمام نہیں کئے گئے۔ کسی بھی عورت  کو کام کاجی تبھی مانا جاتا ہے، جب وہ اقتصادی آمدنی میں براہ راست اپنی خدمات دیتی ہے۔ اپنے گھر کو چلانے، بچوں اور رشتہ داروں کی دیکھ ریکھ وغیرہ کو  مزدوری  کے نظریہ سے قبول نہیں کیا گیا۔

اسٹڈی  بتاتے ہیں کہ خواتین اپنے ہی گھروں کو چلانے  اور اپنے  گھریلو کام میں 9 سے 15 گھنٹے کی مزدوری کرتی ہیں۔ اس اعتبار سے ہر خاتون مزدوری کرتی ہے اور سبھی کے لئے آئینی طریقے یونیورسل  زچگی کا حق  ہونا چاہیے کیونکہ زچگی کا حق  زندگی، مساوات اور برابری کے بنیادی حقوق سے صاف طور پر جڑا ہوا ہے۔

ہندوستان میں آزادی کے بعد ان آرگنائزڈ سیکٹر کی خواتین کے لئے زچگی کے حق  سے متعلق بہت محدود، بہت کمزور پروگرام بنائے گئے، جن کی عمل آوری میں ریاست نے مستعدی نہیں دکھائی۔ صرف سرکاری، نیم سرکاری اور نجی آرگنائزڈ سیکٹر  میں ہی ایک حد تک خواتین کو تنخواہ کے ساتھ چھے مہینہ کی تعطیلات، آرام، صحت خدمات جیسے حق دئے گئے۔

پہلی بار اگست 2013 میں نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کے تحت یہ اہتمام کیا گیا کہ کسی دوسرے نظام کے تحت زچگی کا حق پانے والی خواتین کو چھوڑ‌ کر تمام خواتین کو اس قانون کے تحت زچگی کے حق کی شکل میں 6000 روپے کی اقتصادی مدد دی جائے‌گی۔

اس سے امید جگی تھی کہ حکومت کی اس پہل سے 2.73 کروڑ خواتین میں سے  زچگی کے حق  سے محروم 2.50 کروڑ خواتین کو یہ حق ملنے کی شروعات ہوگی، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ قانون بن جانے کے بعد بھی تین سال تک اس قانون کو نافذ کرنے کی  منشا حکومت نے نہیں دکھائی۔

نوٹ بندی کے بعد 31 دسمبر 2016 کو ملک کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں زچگی کے  حق دینے کے لئے اسکیم نافذ کی جائے‌گی۔ اس کو پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) نام دیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکومت نے قانونی پروجیکٹ کو کمزور کرنے کے لئے ‘ اہلیتی شرطوں ‘ کا کھیل شروع کیا۔

آخر میں ہوا یہ کہ حکومت نے صرف پہلے بچے کے لئے ہی اس حق کو دینے کا اہتمام کیا۔ صرف اس ایک شرط کا اثر یہ ہوا کہ 2.50 کروڑ کی جگہ صرف 51.70 لاکھ خواتین ہی اس اسکیم کے لائق رہ گئیں۔

اس اسکیم کے لئے 16 ہزار کروڑ روپے کی جگہ 2400 کروڑ روپے کا اہتمام کیا گیا۔ مدھیہ پردیش حکومت نے تو سال 19۔2018کے بجٹ میں اس اسکیم کے لئے 1000 روپے کا ہی اہتمام کیا ہے۔  یہ حق  صرف اقتصادی مدد بھر نہیں ہے، یہ خواتین کی مزدوری اور خدمات کو منظوری دیے جانے کی پالیسی بھی ہے۔

ہر بار حاملہ ہونا خاتون کو خطرہ میں لےکر جاتی ہے۔ اس خطرہ کو محدود کرنا ریاست اور سماج کا فرض ہے،لیکن حکومت ہند نے طے کیا ہے کہ وہ ہر 6 میں سے ایک خاتون کو ہی باوقار زندگی کا حق دے‌گی۔

اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے  والی خاتون ‘ حقدار ‘ نہیں بلکہ ملتجی ہوگی، اس کو تین قسطوں میں 5000 روپے پانے کے لئے ہر بار درخواست دے کر کل 13 صفحات کے فارم بھرنے ہوں‌گے۔ ہر نامزدگی، آدھار، پورا بھرا ہوا ماں بچہ تحفظ کارڈ جمع کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ 11 صفحات کےاور بھی فارم ہیں۔ خاتون کہیں نہ کہیں غلطی تو کرے‌گی ہی، بس اس کو محروم کر دیا جائے‌گا۔

علامتی فوٹو:رائٹرس

علامتی فوٹو:رائٹرس

اس اسکیم کی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ

‘ ہندوستان میں زیادہ تر خواتین کو آج بھی غذائی قلت ناموافق طور پر متاثر کرتی ہے۔ ہندوستان میں ہر تیسری عورت غذائی قلت کی شکار ہے اور ہر دوسری عورت انیمیا سے متاثر ہے۔ غذائی قلت والی ماں اکثر کم وزن والے بچوں کو ہی جنم دیتی ہے۔ جب غذائی قلت بچہ دانی میں ہی شروع ہو جاتا ہے تو یہ پوری زندگی چلتا رہتا ہے اور زیادہ تر برا اثر غیر تغیر پذیر ہوتے ہیں۔

اقتصادی و سماجی تنگی کی وجہ سے کئی خواتین اپنی حالت حمل کے آخری دنوں تک اپنی فیملی کے لئے معاش حاصل کرنا جاری رکھتی ہیں۔  اس کے علاوہ وہ بچے کو جنم دینے کے ٹھیک بعد وقت سے پہلے ہی کام کرنا شروع کر دیتی ہیں، جبکہ ان کا جسم اس کے لئے تیار نہیں ہوتا ہے۔  اس طرح ایک طرف اپنے جسم کو پوری طرح سے صحت یاب ہونے سے روکتی ہیں اور پہلے چھے مہینے میں اپنے نونہالوں کو خصوصی دودھ پلانےکی اپنی اہلیت میں بھی رکاوٹ پہنچاتی  ہیں۔  ‘

یہ خیال صرف پہلے زندہ پیدا ہونے والے بچے اور اس کے زندہ رہنے تک لاگو ہوتے ہیں۔  اسقاط حمل ہونے، مردہ بچہ پیدا ہونے یا نوزائیدہ بچے کی موت ہونے پر حکومت یہ سوچ چھوڑ‌ کر بےحس ہو جاتی ہے۔اس کے بعد حکومت کہتی ہے کہ پی ایم ایم وی آئی کے تحت حق صرف پہلے بچے کے جنم تک ہی دیا جائے‌گا۔  جب بحران ہر پریگننسی اور پرورش کی حالت میں ہوتا ہے، تو پہلے بچے تک حق محدود کیوں؟

حکومت کی دلیل ہے کہ ‘ چونکہ عموماً ایک خاتون کی پہلی پریگننسی اس کو نئےچیلنجزاور تناؤ سے متعلق عامل کے تئیں اجاگر کرتی ہے ” (سوال 1269، راجیہ سبھا، 28 دسمبر 2017) اس لئے حکومت نے پہلے زندہ بچےتک کے لئے یہ حق محدود رکھا ہے۔  کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ دوسری تولید میں عورت کو سہولت ہوتی ہے اس کو تناؤ نہیں ہوتا اور کوئی خطرہ نہیں رہتا؟ ‘

حکومت ہند یہ نہیں جانتی ہے کہ اب بھی لڑکی کی شادی کس عمر میں کر دی جائے‌گی یا وہ کب اور کتنی بار حاملہ ہوگی، یہ فیصلہ اس کے ہاتھ میں نہیں ہوتا ہے۔  شادی اور ولادت کے بارے میں فیصلہ اب بھی پدری سماج ہی لیتا ہے۔  ایسے میں پی ایم ایم وی وائی میں شامل شرطوں کو صرف اور صرف خاتون مخالف مانا جانا چاہیے۔

حیوانیت کی حد دیکھیے۔ اسکیم کے مطابق حمل کی نامزدگی پر مستفید کو 1000روپے کی پہلی قسط کی ادائگی کئے جانے کا اصول ہے۔  اگر پہلی قسط مل جانے کے بعد اسقاط حمل ہو جاتا ہے، تب خاتون کو زندگی میں دوسری بار حاملہ ہونے پر اس اسکیم کا پورا فائدہ نہیں ملے‌گا۔  اس کو پہلی قسط سے محروم کر دیا جائے‌گا، مانو عورت نے پہلے کوئی جرم کیا ہو!

اسی طرح اصول ہے کہ جب نامزد حاملہ خاتون کی ایک تولید سے قبل تفتیش ہوگی، تب 2000 روپے کی دوسری قسط کی ادائگی کی جائے‌گی۔  اس کے بعد اگر کسی وجہ سے اسقاط حمل ہو گیا یا مردہ بچے کا جنم ہوا ؛ اس حالت میں زندگی میں دوبارہ حاملہ ہونے پر خاتون کو شروعاتی دو قسط (روپے 3000) کا تعاون نہیں ملے‌گا، کیونکہ پہلے کی حالت حمل میں اس کی دو قسطیں ملی ہیں۔  اس کو صرف تیسری قسط (روپے 2000) کا ہی تعاون ملے‌گا۔

اتناہی نہیں اگر جنم‌کے کچھ دنوں بعد نوزائیدہ بچے کی موت ہو جاتی ہے، اور خاتون کو اس اسکیم کے تحت تینوں قسط دی جا چکی ہیں، تب اس کو اگلی حالت حمل کے تحت پی ایم ایم وی وائی کا فائدہ ‘ نہیں ‘ ملے‌گا۔  حکومت دکھانا چاہتی ہے کہ وہ عورت قابل لعنت ہے۔  اسقاط حمل، مردہ بچہ جنم اور نوزائیدہ بچہ کی موت کی حالت میں وہ مہیلا وندنا کے لائق نہیں ہے۔

اسقاط حمل یا مردہ بچہ کے جنم‌کے بعد، جب عورت دوسری بار حاملہ ہوگی تب حکومت اس کو خطرے میں نہیں مانتی ہے اور جو بھی بڑے مقصد طے کئے گئے ہیں، ان کو سولی پر چڑھا دیا جائے‌گا۔پہلی بار کے اسقاطِ حمل اور دوسری بار کی پریگننسی پر حق  سے جڑی پی ایم ایم وی وائی کی شرطیں خاتون مخالف اور غیر انسانی ہیں۔  یہ ضروری ہے کہ ایک مہذب سماج کا رکن ہونے کے ناطے ہم اس حق کی اسکیم کے ان اہتماموں کے پیچھے چھپے ہوئے منشا اور کردار کو پہچانیں۔

علامتی فوٹو:رائٹرس

علامتی فوٹو:رائٹرس

2008 سے 2016 کے درمیان ہندوستان اور ہندوستانی ریاستوں میں نوزائیدہ بچوں کی شرحِ اموات اور اصل اموات کا حقیقی تجزیہ کرتے ہوئے یہ پایا گیا کہ ان آٹھ سالوں میں ہندوستان میں 1.23 کروڑ بچے اپنا پانچواں جنم دن نہیں منا پائے اور ان کی موت ہو گئی۔

حیران کرنے  والی حقیقت یہ ہے کہ ان میں سے 68.70 لاکھ بچے جنم‌کے پہلے مہینے (نوزائیدہ بچہ کی موت یعنی جنم‌کے 28 دن کے اندر ہونے والی موت) میں ہی انتقال کر گئے۔

منظم عالمی، علاقائی اور قومی مطالعوں سے نوزائیدہ بچہ شرحِ اموات اتنی زیادہ ہونے کے چار اہم اسباب پتا چلے، سب سے زیادہ نوزائیدہ بچہ  کی اموات وقت سے پہلے جنم لینے کی وجہ سے ہونے والی پیچیدگیوں (43.7 فی صد) کی وجہ سے ہوئیں۔  ایسے میں ہر عورت کو صحت، پرورش اورزچگی کے حق  ملنے چاہیے۔

نوزائیدہ بچہ کی اموات کے مسئلہ کی جڑیں جنسی امتیاز اور زندگی پر دیرپا اثرات ڈالنے والے عمل اور عوامی صحت و پرورش خدمات کو ختم کئے جانے کی پالیسی میں دبی ہوئی ہیں۔نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس-چار) کے مطابق ہندوستان میں 26.8 فی صد شادی 18 سال سے کم عمر میں ہو جاتی ہے۔  کم عمر میں شادی لڑکیوں کے کم عمر میں حاملہ ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔  اس سے بچیاں کمزور، ناکافی غذا کی شکار اور غیرمحفوظ بھی ہوتی جاتی ہیں۔  این ایف ایچ ایس (چار) کے مطابق ہندوستان میں 50.3 فی صد حاملہ خواتین خون کی کمی کا شکار ہیں۔

نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (چار) کے مطابق صرف 21 فیصد خواتین کو ہی تولید سے قبل کی تمام خدمات (چار صحت جانچیں، ٹٹنیس کا کم سے کم ایک انجکشن اور 100 دن کا آئرن فالک ایسڈ کی خوراک) مل پاتی ہے۔حاشیے پر رہنے والی خواتین حالتِ حمل کے دوران آرام نہیں کر پاتی ہیں، ان کو مزدوری کرنی ہوتی ہے، ان کو محدود نیوٹریشن ملتا ہے اور کام میں جٹے ہونے کی وجہ سے وہ ہیلتھ چیک اپ نہیں کروا پاتی ہیں ؛ ان وجہوں سے حمل شدہ بچے کا پورا فروغ نہیں ہو پاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ 35.9 فی صد بچوں کی موت کی وجہ ان کا وقت سے پہلے جنم لینا اور جنم‌کے وقت ان کا وزن کم ہونا ہے۔  31 مارچ 2016 کو ہندوستان کی صحت اور فیملی ویل فیئر کے وزیر مملکت نے بتایا کہ ‘ سال 2015 میں ہندوستان میں 33.4 لاکھ بچوں نے وقت سے پہلے جنم لیا۔  ‘

یہ ایک چیلنج اس لئے ہے کیونکہ حمل میں پوری طرح سے نمو پانے کے لئے 40 ہفتے کی ضرورت ہوتی ہے۔  اس کے بعد بھی جب ان کو ماں کا دودھ نہیں ملتا ہے، تو وہ بہت جلدی انفکشن کے شکار ہوتے ہیں۔ہندوستان کے جنرل رجسٹرار کے مطابق انفکشن (نمونیا-16.9 فی صد اور ڈائریا6.7 فی صد)کی وجہ سے 23.6 فی صد بچوں کی موت ہوتی ہے۔  وقت سے پہلے ولادت بچے کا پورا فروغ نہیں ہونے دیتی ہے۔

یہ خطرہ صرف پہلے بچےکے جنم‌کے وقت تک ہی محدود نہیں ہوتا ہے۔  وقت سے پہلے جنم لینے والے کئی بچوں کی موت ہو جاتی ہے، لیکن ایسے معاملوں میں پی ایم ایم وی وائی  خواتین کو ‘ مجرم ‘ ثابت کرتی ہے۔این ایف ایچ ایس (4) سے پتا چلتا ہے کہ ہندوستان میں صرف 41.6 فی صد بچوں کو ہی جنم‌کے ایک گھنٹے کے اندر ماں کا پہلا دودھ مل رہا ہے۔  ہندوستان میں 54.9 فی صد بچوں کو ہی چھے مہینے کی عمر تک صرف ماں کا دودھ ملتا ہے۔

ہندوستان میں 6 سے 8 مہینے کی عمر میں صرف 42.7 فی صد بچوں کو اوپری غذا ملنا شروع ہوتا ہے۔  یعنی تقریباً 57 فی صد بچے بھوک کے ساتھ ہی بڑے ہوتے ہیں۔  اس معاملے میں ہمارا سماج اور ریاست دونوں مجرم ہیں۔ملک میں چھے مہینے کی عمر سے دو سال کی عمر تک صرف 8.7 فی صد بچوں کوماں کے دودھ  کے ساتھ مکمل ضروری غذا ملتی ہے۔  جب خواتین کوزچگی کا حق نہیں ملتاتب بچوں کوماں کے دودھ کی صورت  میں پرورش کا حق بھی نہیں مل پاتا ہے۔

ایسی حالت میں پی ایم ایم وی وائی کے فائدے کو پہلے بچے کے جنم تک محدود رکھنا جنسی امتیاز کے تناظر میں غیرحساس پالیسی اور سوچ ہے۔  ایک قانون کی بنیاد پر بنی پی ایم ایم وی وائی میں ایسی شرطیں کس ذہنیت کے تحت ڈالی گئی ہوں‌گی، یہ تصور سے پرے ہے۔ہمیں یہ سمجھ لینا ہوگا کہ ہمارا ریاستی نظام ، جنسی مساوات کے نظریہ، جنسی عدم مساوات اور غیرحساسیت کے خطرےاور خاتون مزدوری کی خدمات کو تھوڑا سا بھی محسوس نہیں کر پا رہاہے۔

The post پردھان منتری ماتری وندنا یوجنا کی شرطیں اسے خاتون مخالف بناتی ہیں appeared first on The Wire - Urdu.

Next Article

جے پور سینٹرل جیل میں گھٹن کے ساتھ سانس لینے کو مجبور قیدیوں کی کہانی، انہی کی زبانی

درجن بھر قیدیوں نے جیل میں بنیادی سہولیات سے محرومی اور غیر انسانی صورتحال کی بابت شکایت کرتے ہوئے اپنے خطوط دی وائر کے ساتھ شیئر کیے ہیں، جن سے کھچا کھچ بھری ہوئی جیل میں روزمرہ کی ذلت آمیز زندگی کا تصویری خاکہ سامنے آتا ہے۔

(تصویر: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

(تصویر: پری پلب چکرورتی/ دی وائر)

ممبئی: جے پور سینٹرل جیل کی ہائی سکیورٹی سیل میں رضوان* کو بہت سوچ سمجھ کر ان-بلٹ ٹوائلٹ یعنی کمرے کے اندر بنے بیت الخلاء کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ دراصل، جیل کی یہ تنگ و تاریک کوٹھری جو تقریباً تین سالوں سے ان کا ‘مسکن’ہے وینٹی لیشن اور ایگزاسٹ فین کی سہولیات سےیکسر محروم ہے۔ گویا ایک بار جب وہ بیت الخلاء کا استعمال کرلیتے ہیں تو بدبو کمرے سے باہر نہیں جاتی اور گھنٹوں یہاں سے تعفن اٹھتا رہتاہے۔

وہ کہتے ہیں،’یہ ناقابل برداشت ہے۔’

 رضوان  کو کئی بار دیر  تک سانسیں روکنی پڑتی ہیں، چوں کہ جیل کا یہ کمرہ  تیزی سے’ٹارچر چیمبر’ یا کسی اذیت گاہ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

بتادیں کہ رضوان جے پور سینٹرل جیل میں بند 50 سے زیادہ ‘ہائی سکیورٹی قیدیوں’ میں سے ایک ہیں۔

غورطلب ہے کہ سزا یافتہ اور پری ٹرائل قیدی جیل حکام، ٹرائل کورٹ حتیٰ کہ راجستھان ہائی کورٹ سے اس نوع کی  بنیادی سہولیات کی بابت شکایت کرتے آئے ہیں۔ یہ شکایتیں، جن میں سے بعضے 2019سے پہلے کی ہیں،ان پر بھی اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔اور  اب درجن بھر قیدیوں نے جیل میں بنیادی سہولیات سے محرومی اور غیر انسانی صورتحال کی بابت شکایت کرتے ہوئےاپنے خطوط دی وائر کے ساتھ شیئر کیے ہیں،جن سےکھچاکھچ بھری  ہوئی اس جیل میں روزمرہ کی ذلت آمیز زندگی کاتصویری خاکہ سامنے آتاہے۔

ستمبر 2024 میں ریاستی محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس جیل میں 1818 قیدی ہیں، جبکہ  اسے صرف 1173 قیدیوں کے لیے بنایا گیا تھا۔

یہ کافی بڑی سینٹرل جیل ہے، جس میں پری ٹرائل  اور سزا یافتہ قیدیوں کو رکھاجاتاہے،ایسے میں امید کی جاسکتی ہے کہ یہاں قیدیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہوں گی۔ تاہم،شکایتوں، درخواستوں اور خطوط  کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ قیدیوں کو  یہاں بے حد بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا جاتا ہے۔

دی وائر کو موصولہ خطوط کے کچھ حصے ۔ تصویر: سکنیا شانتا

دی وائر کو موصولہ خطوط کے کچھ حصے ۔ تصویر: سکنیا شانتا

‘ایک مگ، ایک کمبل اور ایک کین’

چند سال قبل دہشت گردی سے متعلق ایک معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے وسیم نئے قیدیوں کے لیے انڈکشن روٹین (شروعاتی روٹین) کی وضاحت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ قیدیوں کو ایک مگ، ایک کالا کمبل اور ایک کین  دیا جاتا ہے جس میں پانچ لیٹر پانی کی گنجائش ہوتی  ہے۔وہ لکھتے ہیں،’جیل کے اندر زندہ رہنے کے لیے آپ کی کل کائنات یہی ہے۔’ نہانے، باتھ روم کا استعمال  کرنے حتیٰ  کہ پینے کا پانی رکھنے کے لیےبھی- ہر ضرورت کے لیے-یہی چھوٹا سا کین دیا جاتا ہے۔

وسیم نے  12 صفحے پر مشتمل اپنے  خط میں لکھا ہے کہ جے پورمیں بہت سردی پڑتی ہے، اور قیدیوں کوصرف ایک  موٹا کمبل دیا جاتا ہے،جس کوفرش پر بچھانا ہوتا اور اسی سے خود کو ڈھانپنا بھی ہوتا ہے۔ خستہ حال دیوار، بدحال چھت اور کئی  سیلوں میں لیک ہونے کی وجہ سے قیدیوں کومسلسل اس خوف کے ساتھ  جینا پڑتا ہے کہ اگرچھت گرگئی  تو وہ دب کر مرجائیں گے۔ ہندی میں لکھے گئے اپنے خط میں وہ کہتے ہیں کہ،’ہمارے کھانے میں پلاسٹر کا گرنا عام سا واقعہ ہے۔’

دی وائر کو خط لکھنے والے اکثرسزا یافتہ قیدی راجستھان کی دوسری جیلوں میں بھی  رہ چکے ہیں۔ بعض قیدیوں کے دیگر ریاستوں میں بھی مقدمے زیر التوا  ہیں۔ اپنے خطوط میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں بنیادی سہولیات کا اندازہ ہے ۔ مثال کے طور پر،کئی معاملوں کا سامنا کررہے پری ٹرائل قیدی مراری* لکھتے ہیں کہ راجستھان کی مختلف جیلوں میں کافی وقت گزارنے کے بعد وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ جے پور میں ‘بدترین سہولیات’ دی جا رہی  ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ کھانا ‘انتہائی ناقص ‘ ہے اور دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے لیے پیش کی جانے والی واحد سبزی کھیرا ہے۔ وہ لکھتے ہیں،’ جب کبھی غلطی سے آلو اور بھنڈی (بھنڈی) دی  جاتی ہےتوقیدی خوش ہوجاتے ہیں۔’

اپنے خط میں انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جے پور سینٹرل جیل شاید ملک کی واحد جیل ہے جو ‘گیلا راشن’ نہیں دیتی۔ زیادہ تر جیلوں میں کھانا اس قدر ناقص معیار کا ہوتا ہے کہ قیدی یہاں دستیاب کینٹین سروس پر انحصار کرتے ہیں۔ لیکن جے پور میں دیگر جیلوں کے برعکس، کوئی پکا ہوا کھانا (جسے’گیلا کینٹین’ کہا جاتا ہے) فراہم نہیں کیا جاتا ۔ متعدد قیدیوں کے مطابق، کینٹین میں ہلکا ناشتہ (اسنیکس) ہی ملتا ہے۔

کینٹین تک رسائی بھی ایک مہنگا سودا ہے اور صرف وہی لوگ یہ خدمات حاصل کر سکتے ہیں،جنہیں ریگولر منی آرڈر موصول ہوتے ہیں۔ بعض  قیدیوں نے اپنے خطوط میں الزام لگایا ہے کہ جب اہل خانہ ان کے لیےاسنیکس  اور گھر کا پکا ہوا کھانا لے کر آتے ہیں، تو اکثر جیل کے اندراس کو لانے کی  اجازت نہیں دی جاتی۔

‘اہل خانہ اور وکیل سے بات کرنے کے لیے بھی کوئی پرائیویسی نہیں’

جیلوں میں درپیش ایک اور عام مسئلہ یہ ہے کہ قیدیوں کو ان کی ریگولر شنوائی  کے لیے عدالت لے جانے کے لیے پولیس عملے کی کمی ہوتی  ہے۔ یہ عدالتی آمد ورفت ان قیدیوں کو کچھ دیر کو تازہ ہوا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے خاندان کے افراد سے زیادہ آزادانہ طور پر ملنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر قیدیوں کو ٹرائل کورٹ کے سامنےصرف ویڈیو کانفرنسنگ (وی سی) کے توسط سے ہی ‘پیش’ کیا جاتا ہے۔

جے پور کی جیلوں میں وی سی کے لیےصرف تین کمپیوٹر ہیں اورہر دن  تقریباً 200 افراد کی وی سی کے ذریعے پیشی ہوتی ہے۔ دیال*نام کےایک قیدی نے بتایا کہ وی سی کے ذریعے ان کی پیشی محض ضابطے کی کارروائی ہے اور انہیں کبھی بھی عدالت تک اپنی شکایت پہنچانے کا موقع نہیں ملتا۔وہ لکھتے ہیں،’آپ کا چہرہ جج کو دکھایا جاتا ہے اور آپ کو وہاں سے ہٹا  دیا جاتا ہے۔’

ہائی سکیورٹی سیل میں بند دیال بتاتے ہیں کہ  ان کے اہل خانہ ہفتہ وار ملاقات کے دوران  کس طرح کی توہین ، ذلت اور مشکلات کا سامنا کرتے  ہیں ۔ دیال کا خاندان ہر ہفتے دور دراز کےضلع کے ایک گاؤں سے ان سے ملنے آتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں،’وہ صبح 8 بجے کے قریب جیل پہنچ جاتے ہیں، لیکن مجھ سے ملنے کے لیےانہیں شام  4 بجے تک اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہ ملاقات بھی جیل کے عملے کی نگرانی میں 15 منٹ سے زیادہ نہیں چلتی۔’ اگر جیل میں کوئی وی آئی پی ملاقاتی ہوتا ہے تو گھر والوں کو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

ایک اور زیر سماعت قیدی کے خط میں ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جیل میں ملاقات کے لیے آنے والے وکیلوں کو بھی اہل خانہ کی طرح ہی اس سسٹم  کے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے قانونی حکمت عملیوں کے بارے میں بات چیت اور گفتگو محال ہے۔ وکیل دکشا دویدی، جو کبھی جے پور جیل میں بند ایک مؤکل کی نمائندگی کرتی تھیں اور بعد میں اجمیر چلی گئیں، خطوط میں کیے گئے ان دعووں کی تصدیق کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں،’عام لوگوں  اور وکیلوں کے لیے ملاقات کا کمرہ ایک ہی ہے۔ ہمیں کانچ  کی اسکرین کے پار کھڑے ہوکر اپنے مؤکل سے فون پر بات کرنی ہوتی ہے۔ کوئی پرائیویسی  نہیں ہوتی؛ مؤکل  اوروکیل کے استحقاق  کوبرقرار نہیں رکھا جا سکتا اور بعض اوقات دوسرے لوگ قیدی کے پیچھے کھڑے ہو کر سننے لگ جاتے ہیں کہ وہ اپنے وکیل سے کیا کہہ رہا ہے۔’

ایک طول طویل خط میں، جس کی ایک کاپی راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی تھی، ایک قیدی نے شکایت کی ہے کہ اس کے خط مطلوبہ افراد تک نہیں پہنچتے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خط کو جیل کی سطح پر ہی روک لیاجاتا ہے۔ جے پور سینٹرل جیل میں بند اپنے مؤکل کے نام ایک وکیل کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھی اسی طرح کی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے،جس میں وہ لکھتے ہیں،’میرے پچھلے خط کے بعد سےآپ سےمیر اکوئی رابطہ نہیں ہوا۔ مجھے نہیں پتہ کہ یہ خط آپ تک پہنچا بھی یا نہیں۔‘

‘صرف تعلیم یافتہ قیدیوں کو ہی پریشانی ہے’: جیل حکام

کھچاکھچ بھری ہوئی جیل، ایک ایسا مسئلہ ہے جسے جیل سپرنٹنڈنٹ راکیش موہن شرما بھی تسلیم کرتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ  150-160فیصدکے درمیان تصرف کی شرح کے ساتھ یہاں قیدیوں  کوانتہائی  تنگ جگہوں میں رکھا جاتا ہے۔ ایسے میں ایک نوجوان قیدی نے دی وائر کو لکھے اپنے خط میں بتایا ہے کہ کس طرح اس کی بیرک میں 100 سے زیادہ لوگ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کمرے میں صرف ایک چھت والا پنکھا ہے۔ ‘اس بند جگہ میں سانس لینے کے لیے بھی ہوا نہیں ہے’،وہ  شکایت کرتے ہوئے مزید کہتے ہیں کہ گرمی اور مانسون  میں زندہ رہنا خصوصی طور پر مشکل ہوتا ہے۔غریب پس منظر سےتعلق رکھنے والے قیدی، جن کے پاس صابن یا بالٹی تک خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے، اکثر کئی دن بنا نہائے رہتے ہیں۔کمرے میں بدبو ناقابل برداشت ہو جاتی ہے۔ یہاں کئی لوگ جلد کی بیماریوں کی بھی شکایت کرتے ہیں۔’

متعدد قیدی جیل میں غیر انسانی صورتحال کے بارے میں شکایت کرنے پر پرتشدد حملے، الگ کیے جانے اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے اپنے تجربے کا اشتراک کرتے ہیں۔ دی وائر کے ساتھ اپنی پریشانیوں کا اشتراک کرتے ہوئے  ان میں سے کئی  لوگ واضح طور پر ذکر کرتے ہیں کہ ان کے خطوط انہیں حکام کے غضب میں مبتلا کر دیں گے، لیکن وہ یہ خطرہ مول لینے کو تیار ہیں، بشرطیکہ ان کے مسائل کو عام کیا جائے اور ریاست ان پر کارروائی کرے۔

دی وائر نے مفصل  سوالنامے کے ساتھ شرما سے رابطہ کیا۔ قیدیوں کی جانب  سے لگائے گئے متعدد الزامات کے جواب میں شرما نے کہا کہ وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے قیدیوں کے ‘رویے’ کے بارے میں بات کی،’وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے خطوط ان کے وکلاء تک نہیں پہنچ رہے ہیں، لیکن آپ کو ان کا پیغام مل گیا۔لہذا، ایک بات تو واضح ہے: یہاں کے قیدی باہر کی دنیا سے رابطہ رکھنے میں کامیاب ہیں۔’ تاہم، یہ خطوط ڈاک سروس کے ذریعے دی وائر کو نہیں بھیجے گئے تھے –جو جیل میں اور جیل سے رابطے کا واحدقانونی ذریعہ ہے – اور  جو قیدیوں کے لیے دستیاب ہے۔ پوسٹل سروس کے ذریعے اپنے وکلاء اور اہل خانہ کو خطوط بھیجنے یا وصول کرنے میں ان کی ناکامی ایک مسئلہ بہر حال ہے۔

شرما نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ شکایتیں صرف اس لیے پیدا ہوتی ہیں کہ قیدی ’بے کار‘ رہتے ہیں۔’جب آپ سارا دن مصروف ہوتے ہیں، تو آپ بہ مشکل اپنے کھانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہاں کے قیدی ایسے مسائل کے بارے میں سوچنے کے لیے آزاد ہیں جن پر واقعتاً تشویش نہیں ہونی چاہیے،‘ انہوں نے کہا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قیدیوں کا ایک’عجیب وغریب طبقہ’ ہے جو جیل کی حالت کے بارے میں شکایت کرتا ہے۔ ‘یہ تعلیم یافتہ قیدی ہیں، جو ایک منظم سنڈیکیٹ کا حصہ ہیں اور ان میں قائدانہ صلاحیتیں ہیں۔’ تاہم، سپرنٹنڈنٹ نے خطوط میں اٹھائے گئے خدشات کے بارے میں یہ کہتے ہوئے کوئی تبصرہ نہیں کیا کہ ، ‘[یہ] انکوائری کا معاملہ ہے۔’

تاہم، شرما نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کھچا کھچ بھری ہوئی جیل ایک سنگین مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا،’ اس تشویش کو دور کرنا  ریاست کا کام ہے ۔ میرے پاس محدود وسائل ہیں، اور ان وسائل کے ساتھ میں بہتر سے بہتر کرنے کی  کوشش کرتا ہوں۔’

انگریزی میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

* نام خفیہ رکھنے  کے لیے قیدیوں کے نام تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

Next Article

خاموش احتجاج: پدرشاہی پنچایتی نظام کے خلاف پڈوچیری کی ماہی گیر خواتین کی بغاوت

پڈوچیری کی غیر رسمی اُر (گرام) پنچایتیں ماہی گیروں کے کاروبار سے لے کر شادی اور دوسرے تنازعات تک کے معاملے طے کرنے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ حالانکہ ان پنچایتوں میں عورتوں کی نمائندگی نہیں رہی ہے اور نہ ہی ان کی بات سنی جاتی رہی ہے۔ لیکن اب سست گام ہی سہی، تبدیلی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

پڈوچیری کے کرائیکل میں مچھلیاں فروخت کرتیں خواتین۔ (تمام تصاویر: شری رام وٹھل مورتی، شمشیر یوسف)

پڈوچیری کے کرائیکل میں مچھلیاں فروخت کرتیں خواتین۔ (تمام تصاویر: شری رام وٹھل مورتی، شمشیر یوسف)

(پلتزر سینٹر اور روہنی نیلے کنی پھلانتھراپیز کے تعاون سے تیار کی گئی یہ رپورٹ ہندوستان کی ماہی گیر خواتین کے حوالے سے کی جارہی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ سیریز کا پہلا حصہ یہاں پڑھ سکتے ہیں ۔)

پندرہ سالہ کویتا*تھوڑی بے دھیان  لگ رہی ہے۔ اس کے پیچھے برآمدے میں ایک بچی  بار بار رو رہی ہے۔ وہ مسلسل نظریں چُراکر اسی سمت دیکھتی رہتی ہے۔ پھر اچانک کھڑی ہو جاتی ہے اور معذرت کے ساتھ کہتی ہے، ‘مجھے اسے دودھ پلانا ہے۔’

وہ واپس آتی ہے اور اپنی چار ماہ کی بیٹی کے بارے میں بتاتی ہے – اس کی پیدائش کا قصہ  اور کس طرح اس کی وجہ سے اس کی زندگی بدل گئی۔ زمین کو ایک ٹک گھورتےہوئے وہ سسکیوں کے درمیان ٹوٹے پھوٹے لفظوں  میں اپنی بیتی  سناتی ہے۔

کویتا پڈوچیری کے کرائیکل ضلع میں ماہی گیروں کے گاؤں سے تعلق رکھتی ہے۔ ایک رشتہ دار کی شادی میں اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ہوئی، جو ماہی گیروں کے دوسرے گاؤں سے تھا۔ بعد میں، وہ اس سے اپنے گاؤں کے قریب سمندر کے کنارے پر کئی بار ملی۔ ایک دن اسکول میں اس نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے۔

‘چائلڈ میرج کو ذہن میں رکھتے ہوئے پنچایت نے فیصلہ کیا کہ جب کویتا 18 سال کی ہو جائے،’تب شادی کی رسم ادا کی جائے’، ویداولی کہتی ہیں، جو گاؤں میں خواتین کی یونین لیڈر ہیں۔

کویتا جس ماہی گیر برادری سے تعلق رکھتی  ہیں، وہاں پنچایت آپ کے لیے ایسے فیصلے لیتی ہے۔

کویتا*۔

کویتا*۔

کرائیکل گاؤں کی اُر (گرام) پنچایت نے پہلے بھی ایسی شادیوں کے احکامات  جاری کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ کامیاب نہیں ہوئیں جیسا کہ داوا چیلووی کے معاملے میں ہوا۔

سال 2002 میں 15 سالہ داوا چیلووی اپنے پڑوسی گاؤں کے ایک 30 سالہ شخص کے ساتھ شادی کے لیے گھر سےخاموشی سے نکل گئی تھی۔ 10 دنوں  میں وہ گھر واپس آگئی کیونکہ ویزاگ (وشاکھاپٹنم) میں اس کے ساتھ رہتے ہوئے اس کو اس شخص کا برتاؤ پسند نہیں آیا۔ چیلووی کہتی ہیں،’جب اس کے گاؤں کے لوگ ان سے ملنے آئے، تو اس نے مجھے ایک دوست کے گھر چھپا دیا۔’

چیلووی کے گھر واپس آنے تک لڑکے کے گاؤں کی پنچایت چیلووی کی پنچایت سے مل چکی تھی۔ چیلووی اور اس کی ماں دونوں پنچایتوں کی ایک مشترکہ بیٹھک کے سامنے پیش ہوئیں۔  جب پنچایت نے اس سے پوچھا کہ کیا وہ اس شخص کو جانتی ہے تو چیلووی نے انہیں بتایا کہ وہ اس کے ساتھ گھر چھوڑ کر گئی تھی اور اواپس آنے تک اس کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔ لیکن لڑکے نے کہا کہ وہ جھوٹ بول رہی ہے۔ پنچایت نے اپنے بیان کی سچائی ثابت کرنے کی ذمہ داری 15 سالہ چیلووی پر ڈال دی۔

چیلووی کہتی ہیں، ‘میں ویزاگ میں زیادہ تر اکیلی تھی اور کمرے کی چھوٹی چھوٹی چیزوں پر توجہ دینے کے علاوہ میرے پاس اور کوئی کام  نہیں تھا۔ میں نے کیلنڈر پر اس کے (لڑکے کی) سالگرہ کی تاریخ  پرنشان لگایا تھا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن یہ ثبوت میں بدل جائے گا۔’

دونوں پنچایتوں کے دس لوگ چیلووی اور اس شخص کے ساتھ ویزاگ گئے۔ چیلووی نے اس گھر کا راستہ ڈھونڈ لیا، جہاں وہ ٹھہری تھی۔ کمرہ بالکل بدل گیا تھا – سالگرہ کا کیلنڈر غائب تھا، اور دیوار کے ساتھ لگے بڑے ڈرم بھی غائب تھے۔ تاہم پڑوسیوں نے پنچایت  کےممبران کو بتایا کہ چیلووی اس آدمی  کے ساتھ وہاں ٹھہری تھی اور اس آدمی نے کچھ دن پہلے چیزوں منتقل  کیاہے۔ پنچایت نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ چیلووی اس شخص کے دوست کے گھر ٹھہری تھی۔

کرائیکل واپس آنے پر پنچایت نے چیلووی کی شادی اس آدمی سےکروا دی۔ ‘میں نے اپنے شوہر کی بات ماننے کا فیصلہ کیا تھا اور جو کچھ وہ پسند کرتے ہیں وہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔’ چیلووی کہتی ہیں۔ایک بار اس نے مجھ سے نیند کی 15 گولیاں کھانے کو کہا تو میں نے کھا لی۔ اس نے مجھ سے اسقاط حمل کروانے کو کہا، میں نے وہ بھی کیا۔’

چیلووی پھر حاملہ ہو گئی اور اس کے شوہر نے اسے دوبارہ اسقاط حمل کروانے کو کہا۔ اس بار چیلووی نے انکار کر دیا۔  ‘اس دن میں نے اپنی تھالی (منگل سوتر جسے تمل عورتیں شادی کی نشانی کے طور پر پہنتی ہیں) اتار دی اور اس کے گھر سے نکل گئی،’ چیلووی کہتی ہیں۔

پنچایت کی طرف سے طے کی گئی  شادی کو ابھی دو سال ہی ہوئے تھے۔ اب چیلووی اپنی ماں کے ساتھ رہنے لگی۔ اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا اور گھر میں سلائی  کے کام سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اکیلے ہی اس کی پرورش کی۔ اس نے ابھی تک اپنے شوہر سے  باضابطہ طور پر طلاق نہیں لی ہے۔ اس کے باوجود اس شخص نے دوسری شادی کر لی ہے اور وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ قریبی گاؤں میں رہتا ہے۔

چیلووی کا اس سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ اپنی بیٹی کو، جو اب 17 سال کی ہے، محفوظ رکھنا چاہتی ہے۔

چیلووی کہتی ہیں،’جب میری بیٹی چھوٹی تھی، میں نے اسے بتایا تھاکہ اس کے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔ لیکن جب وہ بڑی ہوگئی تو میں نے اسے سچ بتا دیا۔ حال ہی میں اس نے اپنے والد کو کہیں دیکھا۔ اب وہ اپنے حقوق کی بات کرتی ہے کہ اس کے والد کو اس کے لیے کچھ کرنا چاہیے۔’

ان کی علیحدگی کے بعد پنچایت نے اس آدمی کے اہل خانہ کو شادی اور دیگر سماجی کاموں کی اجازت دینا بند کر دی۔ اس سے پریشان ہو کر 2013 میں خاندان نے پنچایت کے ذریعے چیلووی سے رابطہ کیا۔ ‘انہوں نے مجھے 25000 روپے کی پیشکش کی اور وعدہ کیا کہ جب میری بیٹی کی شادی ہوگی تو مجھے پانچ سونے کے زیورات دیں گے۔ نو سال تک میں نے کڑی محنت کی اور اپنی بیٹی کو اکیلے پالا۔ پھرتذبذب کے ساتھ میں نے اپنی بیٹی کی خاطر اس پیشکش پر دستخط کر دیے،‘ چیلووی کہتی ہیں۔

داواچیلوی۔ وہ کہتی ہیں،'اگر پنچایت مجھے اس شخص سے شادی کرنے کو نہ کہتی جس کے ساتھ میں بھاگی تھی تو میری زندگی بہتر ہوتی۔ میں صرف 15 سال کی تھی… اب مجھے لگتا ہے کہ میں نوجوانی کی چھوٹی موٹی غلطیوں سے نکل  سکتی تھی۔ اگر کچی عمر میں غلط آدمی سے شادی نہ ہوئی  ہوتی تو میرے پاس زندگی جینے  کا ایک موقع ہوتا۔'

داواچیلوی۔ وہ کہتی ہیں،’اگر پنچایت مجھے اس شخص سے شادی کرنے کو نہ کہتی جس کے ساتھ میں بھاگی تھی تو میری زندگی بہتر ہوتی۔ میں صرف 15 سال کی تھی… اب مجھے لگتا ہے کہ میں نوجوانی کی چھوٹی موٹی غلطیوں سے نکل  سکتی تھی۔ اگر کچی عمر میں غلط آدمی سے شادی نہ ہوئی  ہوتی تو میرے پاس زندگی جینے  کا ایک موقع ہوتا۔’

ویسے بھی چیلووی ابھی اپنی بیٹی کی شادی پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ اس کا بنیادی مقصد اس کی بیٹی کا خواب ہے، جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہتی ہے۔

اس کے خواب کے بارے میں پوچھنے پر چیلووی نے کچھ دیر سوچا، پھر کہا، ‘اگر پنچایت مجھے اس شخص سے شادی کرنے کو نہ کہتی جس کے ساتھ میں بھاگی تھی تو میری زندگی بہتر ہوتی۔ میری عمر صرف 15 سال تھی اور مجھے لگ رہا تھاکہ میں نے گھر سے بھاگ کر کوئی سنگین جرم کر دیا تھا۔ لیکن، اب مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی نوعمری کی چھوٹی موٹی غلطیوں سے نکل سکتی تھی۔ اگر اس کچی عمر میں غلط آدمی سے شادی نہ ہوئی ہوتی  تو میرے پاس زندگی جینے کا ایک موقع ہوتا۔’

پنچایت نے غلط فیصلہ کیا، وہ کہتی ہیں۔ ‘اگر مجھے پنچایت میں اس طرح کے معاملے سے نمٹنا پڑے تو میں کبھی اس چھوٹی سی لڑکی کی شادی نہ کرواؤں۔ میں پڑھائی کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کرتی۔’

پڈوچیری کے کرائیکل ضلع کے ساحلی دیہاتوں میں اُر پنچایتیں بہت طاقتور ہیں۔ حالاں کہ ان ذات پنچایتوں کو قانونی منظوری نہیں ہے، لیکن ان کا سماجی دبدبہ قائم ہے۔

وہ ماہی گیروں کے دیہاتوں کے رہائشیوں کی اقتصادی اور سماجی زندگی کو کنٹرول کرتے ہیں۔ اُر پنچایتیں ماہی گیری کے حقوق کا تعین کرتی ہیں- وہ مچھلی پکڑنے کے علاقے مختص کرتی ہیں، مچھلی کی تجارت (فروخت) کو کنٹرول کرتی ہیں اور مانسون میں ماہی گیری پر پابندیاں عائد کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ خاندانی معاملات میں بھی کافی داخلت کرتے ہیں۔ ہر قسم کے ازدواجی تعلقات کے لیے ان  کی منظوری ضروری ہے۔ وہ گھریلو تشدد اور ازدواجی اختلافات میں بھی ثالثی کرتے ہیں۔ تمام قسم کے جھگڑے ان پنچایتوں سے طے ہوتے تھے اور سنگین جرائم کے معاملے میں بھی رہائشیوں نے کبھی پولیس یا عدالت سے رجوع نہیں کیا تھا، اب کچھ لوگوں نے قانونی راستہ اپنانا شروع کر دیا ہے،لیکن  اس کے لیے بھی انہیں پنچایت سے اجازت لینی پڑتی ہے۔

ایک اختیار جسے پنچایت اکثر استعمال کرتی ہے اور جس سے باشندے بہت ڈرتے ہیں وہ ہے سماجی (ذات) بائیکاٹ کا فرمان۔

اس طرح یہ غیر رسمی پنچایتیں ہر رہائشی کی زندگی کے تمام شعبوں کو کنٹرول کرتی ہیں، لیکن ان میں خواتین کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔ پڈوچیری کے 51 گاؤں میں ایک بھی خاتون پنچایت ممبر نہیں ہے۔ تاریخی طور پر، پنچایتوں نے خواتین کو اپنی بیٹھکوں  میں شامل ہونے یا یہاں تک کہ ایک عرضی بھی  پیش کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ خواتین پنچایت میں نمائندگی کے لیے مرد رشتہ داروں پر انحصار کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں ناانصافی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خصوصی  طور پر گھریلو تشدد اور جہیز کے معاملات کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔

پڈوچیری  کے کرائیکل میں مچھلیاں فروخت کرتیں خواتین۔

پڈوچیری  کے کرائیکل میں مچھلیاں فروخت کرتیں خواتین۔

سن 1990 میں، کِلنجلمیڈو اور ایک پڑوسی گاؤں کی پنچایتوں نے مل کر مالنی کی شادی طے کر دی، جب وہ صرف 13 سال کی تھیں۔

‘میرے شوہر ہر روز میرے ساتھ بدسلوکی کرتے تھے۔ ایک بار اس نے میرے پیٹ میں سنکی (ایک نوکیلے سرے والا دھار دار ہتھیار) سے وار کیا۔ میں مر سکتی تھی،’ مالنی کہتی ہیں۔

مالنی نے اپنے سسرال کی پنچایت کِلنجلمیڈو سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اس کی شکایت کو نظر انداز کر دیا۔ بدسلوکی اس وقت تک نہیں رکی جب تک کہ اس کا شوہر اسے چھوڑ کر کیرالہ نہیں چلا گیا، جہاں اب اس کا ایک دوسرا خاندان ہے۔ اس کی دوسری شادی کے بعد پنچایت نے اسے سماج سے بے دخل کردیا۔

مالنی،وہ بتاتی ہیں کہ انہیں چار بیٹوں کے ساتھ چھوڑکر چلا گیا اس کا شوہرجب گاؤں آتا ہے، تو سب اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں۔'یہ کس طرح کا بائیکاٹ ہے؟،' مالنی کا سوال ہے۔

مالنی،وہ بتاتی ہیں کہ انہیں چار بیٹوں کے ساتھ چھوڑکر چلا گیا اس کا شوہرجب گاؤں آتا ہے، تو سب اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں۔’یہ کس طرح کا بائیکاٹ ہے؟،’ مالنی کا سوال ہے۔

مالنی نے بڑی مشکل سے اپنے چاروں بیٹوں کی پرورش کی۔ وہ کہتی ہیں، ‘اکثر میرے بچے اپنا مڈ ڈے مل گھر لے آتےاور ہم بانٹ کر کھاتے۔ یہی ہماری واحدخوراک  ہوتی تھی۔ ‘

سال 2004 کی سونامی کے بعد جب حکومت نے متاثرین کو گھر الاٹ کیے تو وہ گھر ان کے شوہر کو مل گیا۔ وہ سال میں ایک یا دو دن کے لیے گاؤں آتا ہے اور اسی گھر میں رہتا ہے۔ مالنی کہتی ہیں،’میں اور میرے چار بیٹے جو یہاں مستقل طور پر رہتے ہیں، ان کے پاس گھر نہیں ہے۔’

گھروں کا الاٹمنٹ اور تمام سرکاری مراعات کی تقسیم پنچایت کی مشاورت سے کی گئی تھی۔ جب اس کا شوہر گاؤں آتا ہے تو سب اس کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں۔’یہ کیسا بائیکاٹ ہے؟ ‘ مالنی سوال کرتی ہیں۔’مجھے اب پنچایت پر کوئی بھروسہ نہیں رہا۔’

مالنی کا کہنا ہے کہ ان  کے ساتھ کچھ بھی ہو جائے، وہ پنچایت میں اپیل نہیں کریں گی۔ ‘وہ میری بات نہیں سنتے کیونکہ میں غریب ہوں اور اس پر  بھی ایک عورت ۔ پنچایت میں عورتیں نہیں ہیں اور مرد عورتوں کے درد کو نہیں سمجھتے۔’

پچھلی چار دہائیوں میں کرائیکل کی خواتین نے پنچایت کے ساتھ بات چیت کے لیے خود کو منظم کیا ہے۔ انہوں نے اس پیچیدہ سماجی نظام سے نمٹنے کا فن سیکھ لیا ہے۔ گنے چنے معاملات میں ہی  وہ کھلم کھلا پنچایت سے ٹکراتی ہیں، لیکن زیادہ تر وقت وہ تدبر اور گفت و شنید سے کام لیتی ہے۔

اُر پنچایت میں نمائندگی خواتین کے لیے اب بھی دور کا خواب ہے۔ لیکن،مرضی  کے خلاف ہی سہی، انہیں بیٹھکوں میں شرکت کرنے اور عرضیاں پیش کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ خواتین اب بھی فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ نہیں ہیں۔ لیکن خواتین کے رضاکار گروپوں اور کوآپریٹو سوسائٹیوں نے ان کی سماجی حیثیت اور آواز کو مضبوط کیا ہے۔ اس سے بااختیار ہو کر کچھ خواتین اب پنچایت ممبر بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔

کرائیکلمیڈو کی خواتین فیڈریشن کی لیڈر اندرانی کہتی ہیں،’شروع میں جب ہم نے بیٹھکوں میں حصہ لینا شروع کیا، تو ہم ہاتھ جوڑ ے کھڑے رہتے تھے، کوئی ہمیں کرسی نہیں دیتا تھا۔ لیکن اب میں اس کا انتظار نہیں کرتی۔ میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں اور اپنے لیے کرسی کھینچ کر بیٹھ جاتی ہوں۔’

کرائیکلمیڈو کی کوکیلا کہتی ہیں،’ خواتین کے لیے ایک بڑی جیت ہوئی تھی جب ہم نے کاروبار کرنے کا حق حاصل کیا۔ بڑے تاجر اور مرد ایجنٹ ساری مچھلیاں خرید لیتے تھے اور قلیل سرمایہ والی ماہی گیر خواتین ان کے سامنے ٹک  نہیں پا رہی تھیں۔ اس کے بعد 400 خواتین دکانداروں نے ایک ساتھ ہڑتال کی۔ مجبور  ہو کرپنچایت کوروایتی ماہی گیروں سے مچھلی خریدنے کا پہلا حق خواتین کو دینا پڑا۔ پنچایت نے گاؤں میں اس کا اعلان کیا۔’

کرائیکلمیڈو کی خواتین فیڈریشن کی لیڈر اندرانی کہتی ہیں،'شروع میں جب ہم نے بیٹھکوں میں حصہ لینا شروع کیا، تو ہم ہاتھ جوڑ ے کھڑے رہتے تھے، کوئی ہمیں کرسی نہیں دیتا تھا۔ لیکن اب میں اس کا انتظار نہیں کرتی۔ میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں اور اپنے لیے کرسی کھینچ کر بیٹھ جاتی ہوں۔'

کرائیکلمیڈو کی خواتین فیڈریشن کی لیڈر اندرانی کہتی ہیں،’شروع میں جب ہم نے بیٹھکوں میں حصہ لینا شروع کیا، تو ہم ہاتھ جوڑ ے کھڑے رہتے تھے، کوئی ہمیں کرسی نہیں دیتا تھا۔ لیکن اب میں اس کا انتظار نہیں کرتی۔ میں کمرے میں داخل ہوتی ہوں اور اپنے لیے کرسی کھینچ کر بیٹھ جاتی ہوں۔’

اگرچہ کچھ جگہوں پر اس پر ڈھنگ سے عمل نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن کئی گاؤں میں یہ نظام چل رہا ہے۔ تمام خواتین مچھلی فروش اپنے وسائل جمع کرتی ہیں اور خریداری اور نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک ساتھ بولی لگاتی ہیں۔ اب ان کا مطالبہ ہے کہ مقامی مچھلی منڈیوں کو لیز پر خواتین کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کے حوالے کیا جائے۔

سماجی تبدیلی کی رفتار اب بھی سست گام ہے۔

پندرہ  سالہ کویتا* ایک ایسے شخص سے شادی کرنے والی ہے جس نے یہ ماننے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ اس کے بچے کا باپ ہے۔ وہ لڑکا کویتا کے دعووں کی تردید کرتا رہا اور اسے جھوٹا کہتا رہا۔ چیلووی کیس کی طرح اس بار بھی پنچایت نے ثبوت کا بوجھ کویتا پر ڈال دیا تھا، جب وہ صرف 14 سال کی تھی۔

کویتا کہتی ہیں،’میں نے پنچایت میں کہا کہ میں اپنی بیٹی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواؤں گی۔ تب کہیں جاکر لڑکے نے ہار مان لی اور باپ ہونے کی بات قبول کی۔ لیکن وہ اب تک لڑکی کے اخراجات کے لیے 4000 روپے ماہانہ دینے کی پنچایت کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہا ہے۔

وہ تو اپنی بیٹی سے ملنے بھی صرف ایک بار آیا ہے، کویتا کہتی ہیں۔’وہ لڑکی کو 500 روپے دے کر چلا گیا، تب سے وہ واپس نہیں آیا۔’

*(تبدیل شدہ نام)

(انگریزی میں ملٹی میڈیا رپورٹ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔) (ہندوستان کی ماہی گیر خواتین پر پانچ حصوں پر مشتمل ملٹی میڈیا سیریز دیکھنے کے لیےیہاں کلک کریں ۔)

(اس سیریز کے تمام مضامین اُردو میں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں)

Next Article

’بلڈوزر جسٹس‘: شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی

قانونی ضابطہ اختیار کیے بغیر انسانوں کی رہائش کو اجاڑ دینا نہ صرف ملکی قانون بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: ایکس)

(علامتی تصویر بہ شکریہ: ایکس)

حالیہ برسوں میں ہندوستان میں ‘بلڈوزر جسٹس’ کا نظام  زور پکڑ رہا ہے۔ ریاست نے جرائم کے ملزموں  کی املاک کو سزا کے طور پر اور اکثر مناسب قانونی کارروائی کے بغیرمسمار کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس چلن  نے بڑے پیمانے پر بحث اور قانونی چیلنجز کو جنم دیا ہے، اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جس میں اس کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے17 ستمبر 2023 کو  بلڈوزر ایکشن کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے عبوری فیصلہ سنایا  کہ ملک میں اس کی اجازت کے بغیر کوئی انہدامی کارروائی  نہیں کی  جائے گی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا اطلاق عوامی سڑکوں، فٹ پاتھ، ریلوے لائنوں یا پانی کے ذخائر پر کیے گئےتجاوزات پر نہیں ہوگا۔

عدالت نے اپنے خصوصی اختیارات آرٹیکل 142 کے تحت یہ فیصلہ سنایا۔ تاہم، اس کا اطلاق ان غیر مجاز تعمیرات پر نہیں ہوگا جو عوامی سڑکوں، فٹ پاتھ یا ریلوے لائنوں کے قریب تعمیر کی گئی ہیں۔

‘بلڈوزر جسٹس’ قانون کی حکمرانی کے لیے خطرہ کیوں ہے

قانون کی حکمرانی آئینی جمہوریت کا ایک بنیادی اصول ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے اور حکومت کا ہر عمل قانونی جانچ پڑتال کے تابع ہونا چاہیے۔ ہندوستان میں،یہ اصول آئین کے آرٹیکل13 میں درج ہے، جو یہ واضح کرتا ہے کہ ریاست کے تمام اقدامات کو ملک کے قانون کے عین مطابق ہونا چاہیے۔

قانون کی حکمرانی کا مطلب یہ ہے کہ ریاست کی طرف سے کی جانے والی ہر کارروائی قانونی اور منصفانہ ہونی چاہیے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ عدلیہ کے پاس انتظامی کارروائیوں کی جانچ پڑتال کا اختیار ہونا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ قانونی حدود میں ہیں۔

چیف سیٹلمنٹ کمشنر، پنجاب بنام اوم پرکاش کے معاملے میں  ہندوستان کی سپریم کورٹ نے اس اصول کی توثیق کی کہ قانون کی حکمرانی ہندوستان کے آئینی ڈھانچے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ کوئی بھی، حتیٰ کہ حکومت بھی، قانون سے ہٹ کر کام نہیں کر سکتی۔ ہر عمل کو قانونی ضابطوں کے خلاف پرکھا جانا چاہیے۔

تاہم ‘بلڈوزر جسٹس’ اس اصول کی خلاف ورزی کرتا نظر آتا ہے۔ بہت سے معاملات میں، مسماری مناسب کارروائی کے بغیر کی گئی ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ املاک کو منہدم کرنے سے پہلے اس کے مالک کو نوٹس دیا جائے۔ ہندوستان کے میونسپل قوانین کے مطابق، خلاف ورزی کرنے والے کو انہدامی کارروائی سے پہلے نوٹس دینا لازمی ہے۔

ہندوستان کے قوانین میں ایسی کوئی شق نہیں ہے جو سزا کے طور پر مجرموں کی جائیدادوں کو مسمار کرنے کی اجازت دیتی ہو۔ سیاسی دعوے پر مبنی یہ انہدامی کارروائی  نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ یہ قانون کا چنندہ طریقے سے استعمال بھی ہے، جو آئینی تحفظات کی خلاف ورزی ہے۔

آئینی خلاف ورزیاں اور ‘بلڈوزر جسٹس’

سپریم کورٹ نے اپنے کئی اہم احکامات کے توسط سے کہا ہے کہ قانون کو کسی بھی حالت میں من مانی طریقے سے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ یہاں تک کہ اگر کچھ انہدام کو قانونی طور پر جائز قرار دیا جا سکتا ہے، لیکن جن  لوگوں کے خلاف چنندہ  طریقے سے اس کا  استعمال کیا جاتا ہے وہ آئین کے آرٹیکل 13، آرٹیکل 14 (مساوات کا حق)، آرٹیکل 21 (زندگی اور شخصی آزادی کا حق)، اور آرٹیکل 300اے (حق ملکیت) کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔

آئین اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ کسی بھی شخص کو اس کے جائیداد کے حقوق سے صرف قانونی عمل کے تحت ہی محروم کیا جا سکتا ہے۔ ‘بلڈوزر جسٹس’ اکثر ان تحفظات کو نظر انداز کر دیتا ہے اور قانونی کارروائی کے بغیر جائیدادوں کو مسمار کر دیتا ہے۔

اگرچہ جائیداد کا حق بنیادی حق نہیں ہے، لیکن یہ آرٹیکل 300اےکے تحت ایک آئینی حق ہے، اور مناسب قانونی اختیار کے بغیر جائیدادوں کو مسمار کرنا اس حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق اور بین الاقوامی اقدار کی خلاف ورزیاں

‘بلڈوزر جسٹس’ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اقدار کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ یونیورسل ڈیکلریشن آف ہیومن رائٹس (یو ڈی ایچ آر) کے آرٹیکل 25(1) اور انٹرنیشنل کاوننٹ آن  اکانومی، سوشل اینڈ  کلچرل رائٹس (آئی سی ای ایس سی آر) کے آرٹیکل 11 کے تحت رہائش کے حق کو بنیادی انسانی حق کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

قانونی اصولوں کے بغیر انسانوں کی رہائش کو اجاڑ دینا نہ صرف ملکی قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

‘بلڈوزر جسٹس’ کا موازنہ ‘اجتماعی سزا’ سے کیا جا رہا ہے، جو جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 87 (3) کے تحت ممنوع ہے۔ اجتماعی سزا کا مطلب ہے جب کسی فرد کےجرم کے لیے اس کے  خاندان یا برادری کو بھی سزا دی جاتی ہے۔ اس معاملے میں ملزم کے اہل خانہ کو گھر سے بے دخل کر کے انہیں بے گھر کر دیا جاتا ہے۔

یہ عمل ان  جابرانہ حکومتوں کے مماثل  ہے جو تاریخ میں نازی جرمنی اور شمالی کوریا جیسی جگہوں پر اپنایا گیا تھا۔ اس طرح کی مسماری زندگی بسر کرنے اور رہائش کے حق کی خلاف ورزی کرتی ہے، جو ایک باوقار زندگی کے لیے ضروری ہے۔

قانون کی حکمرانی سے متعلق سپریم کورٹ کے اہم فیصلے

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بہت سے تاریخی فیصلوں میں قانون کی حکمرانی کی اہمیت کو برقرار رکھا ہے۔ سوم راج بنام ریاست ہریانہ کے معاملے میں  ، عدالت نے فیصلہ دیا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب من مانی طاقت کی عدم موجودگی ہے۔ اسی طرح مینکا گاندھی بنام یونین آف انڈیا کے مشہور کیس میں،  عدالت نے کہا کہ قانون منصفانہ، غیر جانبدار اور تعصب سے پاکہونا چاہیے۔ ان فیصلوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ریاستی اقدامات قانونی اصولوں پر مبنی ہوں۔

اولگا ٹیلس بنام بمبئی میونسپل کارپوریشن کے معاملے میں  سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ پناہ اور روزی  کمانے کا حق آئین کے آرٹیکل 21 کے تحت زندگی کے حق کا حصہ ہے۔ اس فیصلے میں واضح کیا گیا کہ متبادل انتظامات کے بغیر مکانات گرانا اور روزی روٹی چھیننا ناانصافی ہے۔ ‘بلڈوزر جسٹس’، خاص طور پر اقلیتوں یا کمزور برادریوں کے خلاف، ان حقوق کو کمزور کرتا ہے اور لوگوں کو قانون کے مناسب عمل کے بغیر بے گھر کر دیتا ہے۔

پناہ کا حق اور بازہ آبادی کی ضرورت

آئین کے آرٹیکل 300اے کے تحت نجی جائیداد کے حق کو صرف درست قانون کے ذریعے ہی محدود کیا جا سکتا ہے۔ انتظامی احکامات یا من مانی فیصلوں کی بنیاد پر کسی کو اس کی جائیداد سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے باوجود ‘بلڈوزر جسٹس’ کا استعمال بغیر کسی قانونی عمل کے گھروں کو گرانے کے لیے کیا جا رہا ہے، خاص طور پر فرقہ وارانہ تشدد سے متاثرہ علاقوں میں۔ جائیدادیں غیر قانونی ہونے کے باوجود ریاست کا آئینی فرض ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی بازآبادی کو یقینی بنائے۔

یہ سچ  ہے کہ ریاست ہر شخص کے لیے رہائش فراہم کرنے کی پابند نہیں ہے، لیکن اسے پناہ کے بنیادی حق کا تحفظ کرنا چاہیے۔

عبدالمتین صدیقی بنام یونین آف انڈیا کے حالیہ فیصلے میں سپریم کورٹ نے ہلدوانی میں ریلوے کی زمین سے 50000 لوگوں کو بے دخل کرنے کے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی تھی ۔

عدالت نے کہا کہ لوگ اس علاقے میں کئی دہائیوں سے رہ رہے ہیں اور ان کی بازآبادی کے بغیر بے دخل کرنا ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ جہاں حقوق  موجود نہ ہوں وہاں بھی انسانی ہمدردی کے نقطہ نظر سے بازآبادی کو یقینی بنایا جائے۔

Next Article

پولیس حراست میں اموات کے لیے کون ذمہ دار ہے؟

نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پچھلے پانچ سالوں میں پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔ اگست 2023 میں حکومت نے بتایا تھا کہ 1 اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک اس طرح کی اموات کے معاملے میں گجرات پہلے اور مہاراشٹر دوسرے نمبر پر تھا۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/د ی وائر)

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/د ی وائر)

مدھیہ پردیش کے گنا میں 14 جولائی کوپولیس نے ایک دولہے کو اس کی شادی والے  دن پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا اور بعد میں اس کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جبکہ اہل خانہ کا الزام ہے کہ حراست میں اس کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ معاملے نے اس وقت طول پکڑ لیا جب  اہل خانہ نے کلکٹریٹ میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے کپڑے اتارنے شروع کردیے۔ مجسٹریٹ جانچ کی یقین دہانی کے بعد اس پر قابو پایا جا سکا۔

مدھیہ پردیش میں پولیس حراست میں موت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (این ایچ آر سی) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پچھلے پانچ سالوں میں پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔

یکم اگست 2023 کو پارلیامنٹ میں ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ملک بھر میں پولیس حراست میں ہونے والی اموات کا ڈیٹا پیش کیا تھا۔ یکم اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک پولیس حراست میں ہوئی اموات کے معاملے میں گجرات پہلے، مہاراشٹر دوسرے اور مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پرتھا۔

ان پانچ سالوں کے دوران گجرات میں جہاں81 اموات پولیس حراست میں ہوئیں، مہاراشٹر میں 80 اور مدھیہ پردیش میں 50، بہار میں 47 اور اتر پردیش میں اسی عرصے میں41 اموات ہوئیں۔

دو سرکاری ایجنسیوں کے اعداد و شمار میں چار گنا سے زیادہ کا فرق

ملک میں پولیس حراست میں اموات کی اصل تصویر کا سامنے آنا بہت مشکل ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں فرق ہے۔

این ایچ آر سی کی2021-22 کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، یکم اپریل 2021  سے 31 مارچ 2022 تک ملک بھر میں پولیس حراست میں موت کی 175 شکایتیں موصول ہوئیں۔ جبکہ این سی آر بی کی ‘کرائم ان انڈیا 2022’ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1 جنوری 2022 سے 31 دسمبر 2022 کے درمیان ملک بھر میں پولیس حراست میں 41 اموات ہوئیں اور حراستی موت کے صرف 9 معاملات میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اگرچہ دونوں رپورٹ کا وقت مختلف ہے، لیکن 12 مہینے میں اموات کے اعداد و شمار میں چار گنا سے زیادہ کا فرق ہے۔

حراست میں موت پر پولیس کو فوراً ایکشن لینا ہوتا ہے

تاہم، اس فرق کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ این ایچ آر سی حراست  میں ہونے والی ہر طرح کی موت کی شکایات کا نوٹس لیتا ہے، جبکہ پولیس اپنی حراست میں ہونے والی موت کے بہت سے معاملات کو خودکشی ، دل کا دورہ یا پرانی بیماری کی وجہ سے ہونے والی موت قرار دیتی ہے۔

پولیس پر مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور حراست میں ہونے والی اموات کے معاملوں کو چھپانے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے۔ وقتاً فوقتاً، انسانی حقوق کمیشن، خواتین کمیشن، شیڈول کاسٹ-ٹرائب جیسے کمیشن اور عدالتیں بھی ان مسائل کا از خود نوٹس لیتے ہیں۔ لہذا، حراست میں موت کے معاملے میں پولیس کو کم از کم درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوتا ہے؛

حراست میں موت کے 24 گھنٹے کے اندر، متعلقہ تھانہ این ایچ آر سی کو اس کی جانکاری دے گا۔

پوسٹ مارٹم کی ویڈیو ریکارڈنگ، پوسٹ مارٹم رپورٹ، ویزرا کی جانچ کی رپورٹ این ایچ آر سی کو بھیجی جائے گی۔

واقعہ کی مجسٹریٹ  جانچ  کی رپورٹ دو ماہ کے اندر این ایچ آر سی کو بھیجی جائے گی۔

تیرہ کیمروں کی نگاہ میں ہونا چاہیے ایک تھانہ، لیکن کئی جگہوں پر ایک کیمرہ بھی نہیں

حراست میں مار پیٹ یا موت کے اسی طرح کے واقعات سے بچنے یا انہیں کم کرنے کے لیے سپریم کورٹ نے اہم ہدایات دی ہیں۔ سپریم کورٹ نے  2 دسمبر 2020 کو ‘پرم ویر سینی بنام بلجیت سنگھ اور دیگر’ معاملے میں ملک کے تمام تھانوں کو سی سی ٹی وی سے کور کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی تھیں۔

ان رہنما خطوط میں کہا گیا تھا کہ ایک تھانے کو 13 کیمروں سے کور ہونا چاہیے، لیکن پھر بھی ملک میں کئی تھانے ایسے ہیں جہاں ایک بھی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں ہے۔

پولیس اسٹیشنوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے کور کرنے کے لیے ریاستیں اپنا بجٹ مختص کرتی ہیں اور مرکزی فنڈکا بھی استعمال کرتی ہیں۔ اس کے باوجود، ‘انڈیا جسٹس رپورٹ (آئی جے آر) 2022’ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری 2022 تک ملک کے چار میں سے ایک تھانے میں ایک بھی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگایا گیا تھا۔

آئی جے آر کی آر ٹی آئی میں آدھے سے زیادہ صوبوں نے گول کردیا جواب

‘انڈیا جسٹس رپورٹ’ کی جانب سےتمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آرٹی آئی  کے تحت تھانوں میں سی سی ٹی وی سے متعلق میں پوچھے گئے تمام سوالوں کا جواب آدھے سے بھی کم ریاستوں نے دیا۔

مدھیہ پردیش پولیس نے جواب دیا کہ ریاست کے تھانوں میں کل 3436 سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ تاہم، یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے تھانوں میں کم از کم ایک سی سی ٹی وی کیمرہ ہے۔

لیکن وزارت داخلہ کی ‘ڈیٹا آن پولس آرگنائزیشنز’ کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 1 جنوری 2023 تک مدھیہ پردیش کے 1350 تھانوں میں سے 1136 تھانوں میں یعنی 84 فیصد تھانوں میں کم از کم ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب تھا۔

تھانے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی اہمیت

پولیس حراست میں ہونے والی اموات کے معاملے میں سب سے آگے رہنے والے گجرات کی بات کریں، تو  وزارت داخلہ کی ‘ڈیٹا آن پولیس آرگنائزیشنز’ رپورٹ کے مطابق، یہاں صرف 69 فیصد پولیس اسٹیشن سی سی ٹی وی کیمروں سے کور ہیں اور مہاراشٹر میں 82 فیصد تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔

یکم جنوری 2023 تک گجرات کے 957 تھانوں میں سے 662 اور مہاراشٹر کے 1320 تھانوں میں سے 1082 میں کم از کم ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب تھا۔

ایسے کئی واقعات ہیں، جو تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کی اہمیت کو ثابت کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف حراست  میں ملزمان بلکہ پولیس اہلکاروں کے لیے بھی ضروری ہے۔

پچھلے دنوں 22 جولائی 2024 کو گجرات ہائی کورٹ کی جسٹس گیتا گوپی نے ایک ضمانت کےمعاملے پر سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں تھانے میں سی سی ٹی وی کیمروں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں سی سی ٹی وی ہونے سے پولیس اور متاثرہ فریق کے درمیان الزام تراشیوں کی حقیقت  کوجاننا آسان ہو جاتا ہے۔

پولیس پر اکثر حراست میں غیر انسانی اور غیر قانونی طریقے اپنانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی ہونے سے پولیس اسے اپنے دفاع کے طور پر پیش کر سکتی ہے۔ شکایت کنندہ، ملزم یا گواہ کے ساتھ پولیس کا رویہ کس طرح کا ہے، یہاں تک کہ تھانے کی اندرونی صورتحال بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ سے سمجھی جا سکتی ہے۔

مختلف ریاستوں میں پیش آنے والے یہ چھ واقعات بتاتے ہیں کہ پولیس حراست میں ہونے والی اموات کے معاملات کتنے سنگین ہیں اور ان کے لیے سی سی ٹی وی کاکورڈ ہونا کتنا ضروری ہے؛

پہلا؛ مہاراشٹر کے ممبئی پولیس ہیڈ کوارٹر میں 1 مئی 2024 کو ایک ملزم کی پولیس حراست میں موت ہو گئی۔ ملزم پر فلم اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کا الزام تھا۔ پولیس نے اسے خودکشی قرار دیا۔

دوسرا؛ آندھرا پردیش کے ناندیال ضلع کے متدور پولیس اسٹیشن میں 20 جولائی 2024 کو پولیس حراست میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

تیسرا؛  چھتیس گڑھ کے کوربا ضلع میں 19 جولائی 2024 کو  ڈکیتی کے ایک ملزم کی پولیس حراست میں موت ہو گئی۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ متاثرہ کے پاؤں میں گولی کے نشان پائے گئے ہیں۔

چوتھا؛ اروناچل پردیش کے چانگلانگ ضلع میں 19 جولائی 2024 کو ایک 47 سالہ خاتون کی پولیس حراست میں موت ہوگئی۔ خاتون کو ایک روز قبل حراست میں لیا گیا تھا۔

پانچواں؛   گجرات کے راجکوٹ میں 14 اپریل 2024 کو پولیس نے ایک نوجوان کو حراست میں لیا اور اسے دو گھنٹے بعد چھوڑ دیا۔ اہل خانہ نے الزام لگایا کہ حراست میں تشدد کے باعث اس کی جان چلی گئی۔

چھٹا؛  اتر پردیش  کے نوئیڈا میں پولیس نے مئی 2024 میں ایک بیکری سپروائزر کو ریپ کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا، جو 24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس بیرک میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ اہل خانہ نے اس کا ذمہ دار پولیس کو ٹھہرایا۔

این ایچ آر سی کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں حراست میں اموات کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 20-2019 میں 112، 2020-21 میں 100، 2021-22 میں 175 اور 2022-23 میں 164 اموات کے معاملے سامنے آئے۔ حراست میں اموات یا پولیس تشدد کو روکنے کے لیے سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اقدام بہت اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر ریاست میں پولیس حراست میں تشدد کی صورتحال ایک جیسی ہے۔ اسی سال جنوری میں سپریم کورٹ نے گجرات پولیس سے کچھ نوجوانوں کو باندھ کرپیٹنے پر سوال کیا کہ پولیس نے کس حق سے ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا۔

وہیں،  تمل ناڈو کے توتوکوڈی ضلع کے ساتھنکلم میں 2020 میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے باپ بیٹے جےراج اور بینکس کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔ جانچ میں تعاون نہ کرنے پر مدراس ہائی کورٹ کی مدورائی بنچ نے پورے تھانے کو ضلع کلکٹر کے کنٹرول میں دے دیا تھا۔ یہ اپنے آپ میں ایک منفرد کیس تھا۔

ہندوستان تشدد (ٹارچر)کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کا حصہ ہے۔ اس کے باوجود نہ تو پولیس اور نہ ہی معاشرے میں پولیس تشدد کے بارے میں اتنی بیداری  ہے جیسی  دوسرے ممالک میں ہے۔

(نینیکا سنگھل اوربھارت سنگھ، انڈیا جسٹس رپورٹ سے وابستہ ہیں۔)

Next Article

ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے یو این ہیومن رائٹس کمیٹی کا اظہار تشویش

کمیٹی کے خدشات میں سے ایک یہ ہے کہ ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن کو 2023 سے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے عالمی اتحاد نے زمرہ ‘اے’ میں جگہ نہیں دی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک انسانی حقوق کے شعبے میں اچھا کام نہیں کر رہا اس لیے اسے اس درجہ بندی سے محروم رکھا گیا ہے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: شوم بسو)

(علامتی تصویر بہ شکریہ: شوم بسو)

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق  کی کمیٹی (یو این ایچ آر سی) نے ہندوستان میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ہندوستان کا رویہ انٹرنیشنل کنونشن آن سول اینڈ پالیٹکل رائٹ (آئی سی سی پی آر) کے معاہدے کے مطابق نہیں ہے۔ آئی سی سی پی آر کی نگرانی کرنے والے ماہرین کےادارہ  اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے جمعرات (25 جولائی) کو ہندوستان کی جانب سے معاہدے کی تعمیل پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔

ہندوستان کو اب تک تین بار آئی سی سی پی آر کے جائزے سے گزرنا پڑا ہے، آخری جائزہ 1997 میں لیا گیا تھا۔ ہندوستان نے 1979 میں آئی سی سی پی آر میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ چوتھا جائزہ تقریباً دو ہفتے قبل لیا گیا۔ ہندوستانی  وفد کی قیادت اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی اور سالیسٹر جنرل تشار مہتہ نے کی۔ 15 اور 16 جولائی کو دو دنوں تک، ہندوستانی وفد نے یو این ایچ آر سی کے ساتھ بات چیت کی۔

وزارت خارجہ کے پریس نوٹ میں کہا گیا تھا ، ‘بات چیت کے دوران کمیٹی کے اراکین نے ہندوستان کی روایات اور اخلاقیات کی تعریف کی، جوتکثیریت، عدم تشدد اور تنوع جیسے اصولوں کا مجموعہ  ہے۔’

جائزہ میٹنگ کے دس دن بعد25 جولائی کو یو این ایچ آر سی نے ہندوستان کے نفاذ کے بارے میں اپنے نتائج کو نشان زد کرتے ہوئے رپورٹ شائع کی۔ رپورٹ میں حکومت ہند کی طرف سے کچھ قانون سازی کی پیش رفت کو تسلیم کیا گیا ہے، لیکن رپورٹ بنیادی طور پر ‘تشویش کے اہم معاملوں’ اور ‘سفارشات’ پر مرکوز ہے۔

جن خدشات کو اجاگر کیا گیا ہے ان میں سے ایک یہ ہے کہ ہندوستان کے قومی انسانی حقوق کمیشن کو 2023 سے قومی انسانی حقوق کے اداروں کے عالمی اتحاد سے زمرہ ‘اے’ میں جگہ نہیں دی گئی  ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک انسانی حقوق کے شعبے میں اچھا کام نہیں کر رہا ہے اور اس وجہ سے اسے اس  درجہ بندی سے محروم رکھا گیا  ہے۔

رپورٹ کے آخر میں کمیٹی کا تبصرہ ہے کہ کمیٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات میں پولیس افسران کی شمولیت کے بارے میں فکر مند ہے۔ اس سے ہیومن رائٹس کمیشن کی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔ کمیٹی کو مسلح افواج کی جانب سے مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے کم اختیارات پر بھی تشویش ہے۔

رپورٹ کے ایک بڑے حصے میں ہندوستان  میں اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس میں لکھا گیا ہے، ‘کمیٹی مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد جیسے کہ مئی 2023 سے منی پور میں ہونے والے واقعات اور 2002 میں گجرات میں ہوئے فسادات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ماورائے عدالت ہلاکتوں سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جوابدہی کی کمی۔‘

اس کے علاوہ رپورٹ میں ‘2022 کے رام نومی جلوس کے دوران فسادات کے بعد مذہبی اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور گھروں کو مسمار کرنے، مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف گئو رکشکوں کے تشدد اور لنچنگ کے واقعات’ پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں خصوصی طور پر گئو رکشکوں کے تشدد اور لنچنگ کو غیر قانونی اعلان کرتے ہوئے  قانون بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

کمیٹی نے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے قومی سلامتی اور انسداد دہشت گردی کے قوانین کے استعمال اور سیاستدانوں کی ہیٹ اسپیچ  اور اقلیتوں کے خلاف عوامی تشدد کو ہوا دینے والی خبروں کے حوالے سے بھی اپنے تحفظات کو اجاگر کیا۔

رپورٹ میں تارکین وطن کے خلاف ہیٹ اسپیچ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جو تیزی سے پرتشدد ہوتی جا رہی ہے۔ خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی تقاریر، جن میں میانمار کے روہنگیا بھی شامل ہیں، جنہیں عوامی سطح پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا جارہا ہے۔

کمیٹی نے آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) اور انسداد دہشت گردی قانون کی بعض دفعات کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاہدے کی پاسداری نہیں کرتے۔ اس میں اس بات پر  روشنی ڈالی گئی ہے کہ منی پور، جموں و کشمیر اور آسام جیسے ’ڈسٹربڈ ایریاز‘میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے طویل نفاذ کے نتیجے میں انسانی حقوق کی وسیع اور سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

کمیٹی نے ہندوستان سے گزارش کی  کہ وہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ان علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اور دیگر حفاظتی اقدامات عارضی، متناسب اور عدالتی جائزہ  کے تابع ہوں۔ مزید برآں، اس نے ہندوستان  سے ان علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں ذمہ داری قبول کرنے اورسچائی سے پردہ اٹھانے کے لیے ایک سسٹم  قائم کرنے کی اپیل کی۔