ویڈیو: سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ 1951اور 2011 کے بیچ آبادی میں اضافے کی شرح میں بڑے فرق کی وجہ سے ہندوستان میں پیدا ہوئے مذاہب کےپیروکاروں کا تناسب ملک کی آبادی میں 88 فیصد سے گھٹ کر 83.8 فیصد ہو گیا ہے۔ وہیں مسلمانوں کی آبادی کا تناسب9.8 فیصدی سے بڑھ کر14.24 فیصدی ہو گیا ہے۔ اس موضوع پر سابق الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔